السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!!
٭٭٭٭’’کچھ نصیحتیں‘‘٭٭٭٭
1۔ بالغ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہر آنے والے بحران سے کنّی کترانے کی بجائے اُس کا سامنا کیا جائے۔
2۔ مجبوری ہر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر پیش کیا جانے والا عُذر ہے۔ یہ ظالموں کی حُجت ہے ؛ یہ غلاموں کا مسلک ہے۔
3۔ غور و خوض میں احتیاط برتیں مگر فیصلہ کُن انداز سے عمل کریں۔ فائدہ پہنچانے میں فیّاضی برتیں یا مخالفت کرنا ہو تو سختی سے کریں۔
4۔ آغاز کا خیال رکھیں‘ انجام خود ہی بہتر ہو جائے گا۔
5۔اگر اپنا گھر ہی اپنے کے لیے سکون کا باعث نا بنے تو سمجھ لیں توبہ کا وقت آ گیا ہے۔
6۔انسان کو دکھ نہیں بلکہ دکھوں میں اپنوں کے رویے توڑ دیتے ہیں۔
7۔ عجییب ہے وہ لوگ جو اپنی گاڑیوں کو تو ڈھانک کر رکھتے ہیں مگر اپنی عورتوں کو بے پردہ رکھنا پسند کرتے ہیں۔