• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اخلاق

شمولیت
نومبر 24، 2012
پیغامات
265
ری ایکشن اسکور
504
پوائنٹ
73
اخلاق خلق کی جمع ہے جس کے معنی پختہ عادت طبیعت اور فطرت کےہوتے ہیں امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
’’خلق سےمراد ایک ایسی صورت ہے جو نفس انسانی میں راسخ ہو جاتی ہے اور اس کی بدولت اس سے تمام افعال بلاتا مل آسانی سے صادر ہوتے رہتے ہیں ‘‘
حضرت شاہ ولی اللہ وحمتہ اللہ علیہ نے اخلاق کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے
’’خلق انسان کی اس کیفیت کانام ہے جو اس کی طبیعت کے مختلف اوصاف وحالات کو جدوجہد کر کے اپنی طرف راجع کرے ‘‘
امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
’’البرحسن الخلق یعنی نیکی نام ہے حسن اخلاق کا ‘‘
اس لیے تمام نیکی کے کام حسن خلق میں شامل ہیں
 
Top