• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری پوسٹ کہاں چلی گئی؟؟؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
السلام علیکم

بھائی میرے انتظامیہ ممبران کی عزت کی خاطر اسے پرائیویٹ/ پردہ میں اگر کسی بات پر سمجھاتی ھے تو یہ اچھی بات ھے اگر وہی بات آپکو آپکے مراسلہ میں کہے تو اس سے ممبر کی رسپیکٹ ختم ہو جاتی ھے اس لئے پرائیوٹ والی گفتگو کو سامنے نہیں لانا چاہئے۔ اسی طرح سامنے والے ممبر کو بھی پرائیوٹ میں ویسے ہی منع کیا جاتا ھے مگر اس کا علم آپکو نہیں ہو گا کیونکہ وہ بھی پردہ میں ھے۔ دیکھیں اگر کسی کا مراسلہ جو آپکو لگتا ھے کہ ضابطہ اخلاق کے خلاف ھے اور اسے ہٹایا نہیں گیا تو اسے جو بھی پڑھے گا اس ممبر کی شخصیت منفی اثر انداز ہو گی اس لئے ایسے مراسلوں کا نہ ہٹایا جانا ہی بہتر ھے۔

ہو سکے تو اس دھاگہ سے باہر نکل کر اپنی مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں۔

والسلام
آج عابد بھائی نے لطیف پیرائے میں بات کی تو کھچے چلے آئے اور ہارن بجا دیا ۔ اب چلنا چاہئیے ورنہ پتا چلے رانگ ڈرائیو کرنے والا تو چلا جائے اور ہم ٹریفک سارجنٹ سے الجھتے رہیں
والسلام
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
السلام علیکم

بھائی میں بھی دوسری جگہوں پر انتظامیہ کا حصہ ہوں، اس لئے پوسٹ اگر ہٹائی جائے تو انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہئے اس پر کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ھے، میں آپکو ایک ممبر کی حیثیت سے اس پر بتاتا ہوں کہ میں جس بھی نئے فارم میں جاؤں تو انتظامیہ کو پیغام ارسال کرتا ہوں "کہ میری کوئی بھی پوسٹ جس سے آپ سمجھیں کہ کسی بھی طرح مشکل میں ڈال سکتی ھے یا درست نہیں تو بغیر کسی نوٹیفکیشن کے آپ اسے ہٹا سکتے ہیں اس پر میں کبھی آپ سے اس کی رائے نہیں مانگوں گا۔ اور میری پوسٹ بھی ڈلیٹ ہوتی ہیں مگر مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں، اس لئے میں نے اپنے بھائیوں کو بھی مطلع کیا ھے کہ اسے اگنور کر دیں۔
والسلام
آپ کی بات درست ہے کنعان بھائی،
لیکن یہ مسئلہ کا حل نہیں اس لئے کہ فورم نے خود سے شکایات کا سیکشن بنایا ہے۔
اور میرے مسئلے کا تعلق اس سیکشن سے ہے، اور پھر ایک پوسٹ جب ڈیلیٹ کردی جائے یا غائب ہوجائے پریشانی ہوتی ہے اور اس صورت میں زیادہ پریشانی ہوتی ہے جب مخالف اس پوسٹ سے ایک حصہ کا اقتباس بھی لیتا ہے، اور پریشانی اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب انتظامیہ کی طرف سے کوئی رسپانس بھی نہیں ملتا، صرف پریشانی نہیں ہوتی احساس محرومی کے شکار بھی ہوجاتے ہیں۔
ہماری کوشش ہے ہم فورم کے رولز کی پابندی کریں اور انتظامیہ سے پورا تعاون کریں، انتظامیہ سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے زخم پر مرہم رکھے۔
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
آج عابد بھائی نے لطیف پیرائے میں بات کی تو کھچے چلے آئے اور ہارن بجا دیا ۔ اب چلنا چاہئیے ورنہ پتا چلے رانگ ڈرائیو کرنے والا تو چلا جائے اور ہم ٹریفک سارجنٹ سے الجھتے رہیں
والسلام
بھائی میری تو گاڑی ہی اٹھ گئی ہے ، صحرا میں کھڑا ہوں، مجھے بھی کوئی لفٹ دے دو۔ (ابتسامہ)
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
دیکھے جی سچی بات تو یہ ہے کہ یہ فورم جس مسلک کا ہے ظاہر ہے انکی ہمدردیاں تو اپنوں کے ساتھ ہونگی،شیخ رشید سے کہا گیا کے پی ٹی وی گورنمنٹ کی جھوٹی حمایت کرتا ہے ہنس کے کہنے لگا کوئی گورنمنٹ کا حمایتی بھی تو ہونا چاہئے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,024
ری ایکشن اسکور
6,267
پوائنٹ
437
شاید آپ جانتے ہونگے میں علما اہلھدیث اور تصوف پر لکھ رہا تھا مجھے لکھنے سے نہ صرف روکا گیا بلکہ ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا ،حالانکہ میں اکابرین اہلحدیث کا تہہ دل سے احترام کرتا ہوں لیکن نہ جانے ایسا رویہ کیوں ہے۔
محترم عقیل صاحب اصل مسئلہ یہ نہیں کہ آپ کیا لکھ رہے ہیں اور کس کے خلاف اور کس کے حق میں لکھ رہے ہیں۔ آپ سے کسی کو کوئی خاص دشمنی نہیں۔ یہاں دیوبندی، بریلوی اور شیعہ اہل حدیث کے خلاف لکھتے ہیں اور انہیں لکھنے دیا جاتا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ خود کو اہل حدیث ظاہر کرکے مسلک اہل حدیث کی بابت ایسے نظریات کے حامی ہونے کا پرچار کر رہے ہیں جن سے مسلک اہل حدیث بری ہے۔ مطلب آپ ان لوگوں کی یاد تازہ کررہے ہیں جو اپنا اصل دین چھپا کر خود کو مسلمان ظاہر کرکے مسلمانوں کی صفوں میں شامل ہوکر انتشار پھیلاتے ہیں۔ آپ اپنا اصل مسلک و مذہب یعنی حنفی دیوبندی ظاہر کردیں پھر جو چاہیں لکھیں کوئی نہیں روکے گا۔لیکن اگر دو رنگی کا مظا ہرہ کرینگے تو یہی صورتحال رہے گی۔

تدوین از انتظامیہ:
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
محترم عقیل صاحب اصل مسئلہ یہ نہیں کہ آپ کیا لکھ رہے ہیں اور کس کے خلاف اور کس کے حق میں لکھ رہے ہیں۔ آپ سے کسی کو کوئی خاص دشمنی نہیں۔ یہاں دیوبندی، بریلوی اور شیعہ اہل حدیث کے خلاف لکھتے ہیں اور انہیں لکھنے دیا جاتا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ خود کو اہل حدیث ظاہر کرکے مسلک اہل حدیث کی بابت ایسے نظریات کے حامی ہونے کا پرچار کر رہے ہیں جن سے مسلک اہل حدیث بری ہے۔ مطلب آپ ان لوگوں کی یاد تازہ کررہے ہیں جو اپنا اصل دین چھپا کر خود کو مسلمان ظاہر کرکے مسلمانوں کی صفوں میں شامل ہوکر انتشار پھیلاتے ہیں۔ آپ اپنا اصل مسلک و مذہب یعنی حنفی دیوبندی ظاہر کردیں پھر جو چاہیں لکھیں کوئی نہیں روکے گا۔لیکن اگر دو رنگی کا مظا ہرہ کرینگے تو یہی صورتحال رہے گی۔

تدوین از انتظامیہ:
محترم انتظامیہ نے کچھ تبدیلی کیساتھ آپ کا پیغام پہنچا دیا،سچ پو چھو تو مجھے آپ سے بات کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے۔
بد نصیبی سے فرقہ پرستی کی مہلک وبا نے ہماری سوچوں کو اس قدر بیمار کر دیا ہے کہ ہم ہر بات کو کسی نہ کسی گرو سے جوڑ لیتے ہیں،ااور متکلم کو کوئی وہابی بریلوی،دیوبندی کا لقب دے دیتے ہیں ،میرے بھائی جب یہ مکتبہ فکر نہ تھے، تو تب بھی مسلمان تھے،میں اپنی پہچان دیوبند یا اہلحدیث کی نسبت نہیں کرانا چاہتا ،لیکن اگر کوئی مجھے حنفی یا اہلحدیث سمجھے تو اس میں میں کوئی برائی بھی نہیں سمجھتا،اپنی اپنی سوچ کی بات ہے۔
آپ کی عادت ہے کہ آپ اکثر دوسروں کو دھوکے باز ،جھوٹا وغیرہ سمجھتے ہیں ،یہ بہت بری بات ہے اپنی سوچ کا زوایہ درست رکھے۔میں جو بھی لکھتا ہوں اپنے پاس سے نہیں بلکہ سیروتاریخ کی کتب سے لکھ رہا ہوں ،اور چھپے ہوئے حقائق منظر عام پر لا رہا ہوں کہ
مسلک اہلحدیث کی تدوین و اشاعت صوفیا اہلحدیث نے کی

اگر کسی میں دم خم ہے اور مجھے غلط سمجھتا ہے تو اس پر دلیل دے تھریڈ ڈیلیٹ کرنے سے کیا ملے گا،بات تو پھر بھی منظر عام پر آ ہی جاتی ہے،دوسرا آپ نے کہا کہ میں اہلحدیث بن کر دھوکا دیتا ہوں،محترم مجھے نہ تو دیو بند سے وہ دلچسبی ہے جو آپ سمجھتے ہیں اور نہ ہی اہلحدیث سے۔
میرے لیے دونوں مسالک قابل احترام ہیں،آپ صوفیا کے مزاج کو نہیں سمجھتے ،علما اہلحدیث نے مجدد صاحب ؒ ،شاہ ولی اللہؒ اور انکے خاندان کو اہلحدیث لکھا ،اور حنفی کہتے ہیں کہ وہ حنفی تھے ،اصل میں صوفیا کے مسلک میں اتنا اعتدال ہوتا ہے کہ عام بندہ سمجھ نہیں سکتا،اور ہر کسی کو اس میں اپنا رنگ نظر آ رہا ہوتا ہے۔میرا مسلک وہی ہے جو صحابہ کا تھا بس۔
یہ دھوکے دینا دوسرے مسالک کی عزت نہ کرنا اور علما اکرام کو برا بھلا کہنا ایسی جرات وہی کر سکتا ہے جس عاقبت خراب ہو چکی ہو ۔جو علم سے عاری ہو خوف خدا سے خالی ہو۔

آپ مہربانی فرما کر مجھ عاجز کو اپنے اوپر قیاس نہ کرے ،اور اگر آپ بات اخلاق سے نہیں کر سکتے تو بت شک میرے ساتھ بات نہ کرے۔اہل فورم جانتےہیں کہ انتشار کون پھیلا رہا ہے۔
دوسر ی آپ کو بڑی غلط فہمی یہ لگی ہوئی ہے کہ مسلک اہلحدیث میں صوفی نہیں تو آپ ہی بتا دے یہ جو میں لکھتا کیا اپنے پاس سے لکھ رہا ہو ں یا صوفیا اہلحدیث کی کتب سے لکھ رہا ہوں،میرے بھائی گاوں کے گاوں اہلحدیث ہیں اور صوفی ہیں،اور مسلک اہلحدیث تیزی معتزلہ فکر کو رد کر کے اہلسنت میں داخل ہو رہا ہے الحمد للہ،اگر آپ آج بھی صوفیا اہلحدیث سے ملنا چاہتے تو اس بارے میں لاہور جا کر مولانا جنید غزنوی صاحب سے ملنا ور پوچھنا کہ مسلک اہلحدیث میں صوفی ہیں کہ نہیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
ideal_man صاحب،
آپ کی شکایت کا مختصر سا جواب تو یہ ہے کہ آپ نے اپنی پوسٹ میں کسی دیگر فورم سے بحث کو منتقل کر کے اس کا رد کیا تھا، جس کی فریق ثانی کی موجودگی کی صورت میں ہم اجازت نہیں دے سکتے۔ آپ کو اس فورم پر موجود مضامین یا پوسٹس میں کسی ممبر سے شکایت ہو تو آپ حق بجانب ہیں کہ اپنی پوسٹ میں اس کا تذکرہ کریں۔ لیکن دیگر فورمز پر کس یوزر نے کیا غلط بات کہی، اسے وہیں پر ہائی لائٹ کریں یہاں نہیں۔

اور مجھے آپ کے ساتھ سرتال ملانے والوں پر بھی حیرت ہے۔ عقیل صاحب کا جہاں تک تعلق ہے تو انہیں تو انتظامیہ فوبیا یا مالیخولیا ہے شاید۔ چاہے موضوع کچھ بھی ہو، ان کی پوسٹس فقط صوفیت اور اہلحدیثیت پر ہوتی ہیں، حالانکہ ان کی ایک ہی طرح کی باتوں کا کئی بار جواب دیا جا چکا ہے۔ لیکن انہیں ہر دھاگے میں یا کرامات اہلحدیث کتاب پر بحث کرنی ہے یا اہلحدیثوں کا صوفی ہونا ثابت کرنا ہے چاہے وہ شکایت سیکشن ہی ہو، انہیں اپنی باتیں ضرور دہرانی ہیں۔ اور مسئلہ ان کےکمپیوٹر ہی کا ہو، انہیں انتظامیہ ہی کو مؤرد الزام ٹھہرانا ہوتا ہے۔ بحالت مجبوری اگر ہم ان کی پوسٹ موڈریٹ کر دیں، تو ہم پر الزامات کہ جی آپ ہماری پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔

تلمیذ بھائی اور عابدالرحمٰن بھائی نے اب تک جتنی شکایات کی تھیں، میں نے انہین ذاتی طور پر خود ڈیل کیا ہے۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ ان کی کوئی شکایت ایسی رہی ہو جو ہم نے ان سنی کر دی ہو۔ پھر بھی اگر کہیں کوتاہی ہو گئی ہو تو اس میں میری ہی غلطی رہی ہوگی، اس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں۔ ان جیسے حضرات چاہے ہمارے فکری مخالفین ہی سہی، ہم اپنا وقت انہیں دینے کو تیار ہیں۔ لیکن جنہیں بنیادی اخلاقیات بھی بار بار سمجھانے سے یاد نہ ہوں۔اور ان کا ہر دھاگے اور پوسٹ میں فقط ایک ہی موضوع ہو، ان کی ہر پوسٹ کو موڈریٹ کرنے کے ساتھ ا سکی وجہ بھی ان کے گوش گزار کرنا، اتنا وقت بہرحال ہمارے پاس بھی نہیں ہوتا۔

جن حضرات کی دیگر معاصر اردو فورمز سے وابستگی رہی ہے، وہ انصاف کی ذرا سی بھی رمق رکھتے ہوں، تو بآسانی فرق بتا سکتے ہیں۔ ہم نے آج تک اشد مجبوری کے علاوہ ہم نے کسی کی پوسٹس موڈریٹ نہیں کیں۔ کسی ایک آدھ لفظ کا مسئلہ ہو تو وہ ویسے ہی تدوین کر دیا جاتا ہے تاکہ ڈیکورم بھی برقرار رہے اور یوزرز کو شکایت بھی نہ ہو۔ کسی پوسٹ کو موڈریٹ کرنا مجھ سمیت کسی بھی موڈریٹر کے لئے آسان نہیں۔ ہمیں ایک دوسرے ناظمین سیکشن میں پہلے دھاگے یا پوسٹ کا لنک دے کر اجازت لینی پڑتی ہے الّا یہ کہ ممبر یا پوسٹ کے سلسلے میں پہلے سے ہی کوئی عمومی فیصلہ لے لیا گیا ہو۔

لیکن بدقسمتی سے ہماری ٹیم بہت مختصر سی ہے۔ اور ہم پر اس فورم کے علاوہ بھی دیگر سائٹس کی ذمہ داریاں ہیں۔ پھر بجلی ، کمپیوٹر، انٹرنیٹ کے مسائل۔ ہمارے لئے ممکن نہیں ہوتا کہ ایک ایک پوسٹ کا ایک ایک حرف مطالعہ کریں۔ اور اس پر ایکشن لیں۔ اس کی بجائے ہم دیگر یوزرز پر اعتماد کرتے ہیں کہ فورم پر کوئی ایسی تحریر ہوئی تو وہ ہمیں رپورٹ کر دیں گے۔ یا کسی پوسٹ سے ہم خود ہی واقف ہو جائیں تو دیگر ناظمین سے اجازت لے کر ہم اس پر ایکشن لے لیتے ہیں۔

لہٰذا اگر کسی کی کوئی پوسٹ موڈریٹ کی گئی، اور کسی دوسرے یوزر کی اس سے ملتی جلتی پوسٹ موڈریٹ نہیں کی جا سکی، تو اسے ضرور ہماری ناانصافی اور منافقت کا نام دینے کے بجائے بالا مسائل کی روشنی میں ہماری ُسبقت چشم ٗ قرار دیا جا سکتا ہے۔ ہم ہر ممکن انسانی حد تک کوشش کرتے ہیں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، کہیں بلاارادہ ایسا ہو جائے تو اس کے لئے متعلقہ ممبر اور اللہ سے معافی کے طلبگار ہیں۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top