• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کی ازواج کے لونڈی غلاموں کو صدقہ دینا
(۷۵۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے ایک مری ہوئی بکری دیکھی جو ام المومنین میمونہؓ کی کسی لونڈی کو صدقہ میں دی گئی تھی۔ نبیﷺ نے فرمایا :'' تم اس کی کھال سے کیوں نہیں فائدہ اٹھاتے؟ '' تو لوگوں نے عرض کی کہ وہ تو مری ہوئی تھی تو آپﷺ نے فرمایا :'' حرام تو صرف اس کا کھانا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب صدقہ کی حالت بدل جائے
(۷۵۹)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے سامنے کچھ گوشت لایا گیا جو بریرہؓ کو صدقہ میں ملا تھا تو آپﷺ نے فرمایا :''(یہ گوشت) بریرہ (رضی اللہ عنہ) کے لیے صدقہ تھا اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ صدقہ مالداروں سے لینا چاہیے اور اس کو فقیروں پر صرف کیا جائے، خواہ وہ کہیں بھی ہوں۔
(۷۶۰)۔ سیدنا معاذؓ کی حدیث اور ان کو یمن بھیجنے کی بات کا تذکرہ پہلے ہو چکا ہے (دیکھئیے حدیث : ۷۰۲)۔ یہاں اس روایت میں یہ ہے کہ (رسول اللہﷺ نے فرمایا) :'' (اے معاذ !)تم انہیں یہ بھی بتا دینا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکوٰۃ فرض کی ہے جو مالداروں سے لے کر غریبوں پر صرف کی جائے گی۔ پس اگر وہ تمہاری یہ بات بھی تسلیم کر لیں تو پھر تم ان کے عمدہ عمدہ مال (زکوٰۃ کی شکل میں) وصول نہ کرنا اور مظلوم کی بد دعا سے بچنا کیوں کہ اس (کی بد دعا) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ا مام کا صدقہ (دینے) والے کے لیے دعا کرنا اور رحمت کی خواستگاری کرنا (مسنون ہے)
(۷۶۱)۔ سیدنا عبداللہ بن اوفیٰؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب کوئی شخص آپﷺ کے پاس اپنا صدقہ لے کر آتا تو آپﷺ فرماتے تھے کہ :'' اے اللہ ! فلاں شخص کی اولاد پر مہربانی فرما۔ '' چنانچہ ایک مرتبہ میرے والد آپﷺ کے پاس اپنا صدقہ لے کر آئے تو آپﷺ نے فرمایا :'' اے اللہ ! ابی اوفیٰ کی اولاد پر مہربانی فرما۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو چیز سمندر سے نکالی جائے اس میں زکوٰۃ ہے یا نہیں؟
(۷۶۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں :'' بنی اسرائیل میں سے کسی نے کسی سے ایک ہزار دینار قرض مانگے تھے چنانچہ اس نے اس کو دے دیے (اتفاق سے) وہ قرض دار سفر میں چلا گیا اور مدت ادائے قرض کی آ پہنچی (درمیان میں ایک سمندر حائل تھا) پس وہ سمندر کی طرف گیا مگر اس نے کوئی سواری نہ پائی (جس پر سوارہو کر قرض خواہ کے پاس آئے اور اس کا قرض ادا کرے) لہٰذا اس نے ایک لکڑی لی اور اس میں سوارخ کیا اور اس کے اندر ایک ہزار دینار ڈال کر اس کو سمندر میں ڈال دیا اور اللہ سے دعا کی کہ اس کو قرض خواہ تک پہنچا دے چنانچہ وہ شخص جس نے قرض دیا تھا (اتفاق سے ایک دن سمندر کی طرف) گزرا تو اس کو وہ لکڑی دکھائی دی اس نے اپنے گھر والوں کے ایندھن کے لیے اس کو اٹھا لیا (پھر انہوں نے پوری حدیث بیان کی جس کے آخر میں یہ مضمون تھا) پھر جب اس نے اس لکڑی کو چیرا تو اس میں اپنا مال پایا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مدفون خزانہ میں خمس واجب ہے
(۷۶۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:'' جانور سے جو زخم پہنچے اس پر کچھ بدلہ نہیں اسی طرح کنویں میں گر کر اور '' کان '' میں کام کر تے ہوئے مر جائے تو کچھ بدلہ نہیں البتہ دفینہ ملنے پر خمس ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ ''زکوٰۃ کے تحصیل داروں کو بھی زکوٰۃ میں سے دیا جائے گا '' اور ان کو حاکم کو حساب دینا ہو گا
(۷۶۴)۔ سیدنا ابو حمید ساعدیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (قبیلہ) بنی سلیم کے صدقات وصول کر نے کے لیے ایک شخص کو مقرر کیا۔ اس شخص کو ابن لتبیتہ کہتے تھے پھر جب وہ (صدقات وصول کر کے) واپس آیا تو آپﷺ نے اس سے حساب لیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ امام کے لیے صدقہ کے اونٹوں کو داغ دینا ہے (درست ہے)
(۷۶۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں (ایک دن) صبح کے وقت سیدنا ابو طلحہؓ کے نومولود بیٹے عبداللہ کو لے کر رسول اللہﷺ کے پاس گیا تا کہ آپﷺ اسے گھٹی لگائیں یعنی کھجور چبا کر اس کے منہ میں ڈال دیں تو میں نے آپﷺ کو اس حالت میں پایا کہ آپﷺ کے ہاتھ میں داغ دینے کا آلہ تھا اور آپﷺ اس سے صدقہ کے اونٹوں کو داغ رہے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
صدقۂ فطر کے بیان میں

باب۔ صدقۂ فطر کی مقدار کا بیان
(۷۶۶)۔ سیدناعبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے صدقۂ فطر کے لیے کھجوروں کا یا '' جو '' کا ایک صاع مسلمانوں میں سے ہر غلام اور آزاد اور مرد اور عورت اور بچے اور بڑے سب پر فرض فرمایا اور لوگوں کو نماز (عید) کے لیے نکلنے سے پہلے اسے ادا کر دینے کا حکم دیا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نماز عید سے پہلے صدقۂ (فطر دے دینا چاہیے)
(۷۶۷)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے عہد میں عیدالفطر کے دن ایک صاع کھانا (محتاجوں کو) دیا کرتے تھے اور ہمارا کھانا '' جو، خشک انگور، پنیر اور کھجور'' تھا۔
 
Top