• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اپنے کسی مسلمان بھائی کے پیغام (نکاح) پر پیغام نہ بھیجے جب تک کہ وہ اس سے نکاح کر لے یا پیغام نہ چھوڑ دے۔
(۱۸۵۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کے بھاؤ پر بھاؤ کر ے اور نہ ایک مرد اپنے بھائی کے پیغام (نکاح) پر پیغام بھیجے جب تک کہ پہلا منگیتر اپنی منگنی نہ چھوڑ دے یا پیغام بھیجنے والے دوسرے آدمی کو اجازت دے دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ان شرطوں کا بیان کہ جن کا نکاح میں طے کرنا درست نہیں۔
(۱۸۵۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' کسی عورت کو اپنے خاوند سے یہ درخواست کرنا درست نہیں کہ وہ اس کی بہن (سوکن) کو طلاق دے دے ، اس لیے کہ اس کے حصے کا پیالہ بھی خود انڈیل لے ، یہ نہیں ہو سکتا ، جتنا اس کی قسمت میں ہے وہی ملے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب: جو عورتیں دلہن کو (دولہا کے پاس) لے جائیں اور اس کے لیے ان کی برکت کی دعا۔
(۱۸۵۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ وہ ایک دلہن کو ایک انصاری شخص کے پاس لے گئیں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اے عائشہ تمہارے ساتھ کچھ کھیل کود کا سامان تو تھا ہی نہیں (دیکھو !) انصاری لوگ کھیل کود سے خوش ہوتے ہیں۔ ''
فائدہ : خوشی کے ایسے مواقع پر شریعت نے دف بجانے کی اجازت دی ہے اور گا نے میں نعتیں اور نظمیں شامل ہیں جو کہ شرکیہ نہ ہوں۔ موجودہ دور میں شادی بیاہ کے مواقع پر جو فحش گانے گائے جاتے ہیں یا کیسٹیں چلائی جاتی ہیں ، جو کہ سراسر بے حیائی ہی بے حیائی ہیں ،شریعت میں ان کی قطعی گنجائش نہیں ، یہ حرام ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب خاوند اپنی بیوی کے پاس آئے تو کیا کہے ؟
(۱۸۵۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' اگر کوئی اپنی بیوی کے پاس آتے وقت یہ کلماتِ دعا کہے '' اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ یا اللہ ! مجھے شیطان کے شر سے بچائے اور جو اولاد ہمیں دے شیطان کو اس سے دور رکھ۔ '' پھر ان کو کوئی اولاد نصیب ہو تو اسے شیطان ضرر نہ پہنچا سکے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ولیمہ کرنا اگرچہ ایک بکری کا ہو۔
(۱۸۵۵)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اپنی کسی بیوی کا ولیمہ ایسا نہیں کیا جیسا ام المومنین زینبؓ کا کیا۔ آپﷺ نے ایک بکری کے ساتھ ان کا ولیمہ کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو ایک بکری سے کم ولیمہ کرے (تو جائز ہے)۔
(۱۸۵۶)۔ سیدہ صفیہ شیبہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنی بعض بیویوں کا ولیمہ دو مد جو ہی میں کر دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ دعوت ولیمہ کا ہر ایک دعوت کا قبول کرنا لازم ہے اور سات دن تک ولیمہ کی دعوت کرتے رہنا۔
(۱۸۵۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب تم میں سے کسی کو ولیمہ کی دعوت دی جائے اور تو ضرور جائے
فائدہ : امام بخاری دراصل یہاں ایسی روایات کا ردّ کرنا چاہتے ہیں کہ جن میں ہے کہ پہلے دن دعوت ولیمہ ضروری ، دوسرے دن جائز اور تیسرے دن ریا کاری ہے۔ امام بخاری کے نزدیک یہ روایات صحیح نہیں اور نہ دنوں کی تحدید صحیح ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ عورتوں کے ساتھ (نرمی کرنے کی)وصیت کرنا۔
(۱۸۵۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو اللہ اور روزِ قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور میں تم کو وصیت کرتا ہوں کہ عورتوں سے بھلائی کرتے رہنا کیونکہ عورتوں کی پیدائش پسلی سے ہوئی ہے اور پسلی اوپر ہی کی طرف سے زیادہ ٹیڑھی ہوتی ہے۔ اگر تو اسے سیدھا کرنا چاہے تو وہ ٹوٹ جائے گی اور اگر رہنے دے تو خیر ٹیڑھی رہ کر رہے گی تو سہی۔ میں تم کو وصیت کرتا ہوں کہ عورتوں سے بھلائی کرتے رہنا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ بیوی کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا (چاہیے)۔
(۱۸۵۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ(یمن کی)گیارہ عورتوں نے ایک جگہ جمع ہو کر باہم عہد و پیمان کیا کہ اپنے اپنے خاوندوں کا حال بیان کرو۔ کچھ نہ چھپاؤ۔ پہلی عورت بولی کہ میرا خاوند دبلے اونٹ کا گوشت ہے (جو) پہاڑ کی چوٹی پر رکھا ہو ، نہ راستہ آسان ہے کہ چوٹی پر چڑھا جائے نہ وہ گوشت ہی ایسا فربہ ہے کہ اس کے لانے کی خاطر مصیبت اٹھائی جائے۔ دوسری نے کہا کہ میں اپنے خاوند کا حال بیان کروں تو کہاں تک کروں ، میں ڈرتی ہوں۔ تیسری بولی کہ میرا خاوند لمبا تڑنگا ہے ،اگر کوئی بات کروں تو طلاق ملتی ہے اور اگر خاموش رہوں تو مجھے معلق چھوڑ رکھا ہے۔ چوتھی نے کہا کہ میرا شوہر تہامہ کی رات کی طرح (معتدل ہے) نہ زیادہ گرم نہ بہت ٹھنڈا (یعنی ہمیشہ یکساں ہے) نہ زیادہ خوف نہ بہت غم۔ پانچویں نے کہا کہ میرا شوہر اگر گھر میں آئے تو چیتے کی مثال اور جب باہر جائے تو شیر (اور ایسا شریف المزاج) کہ جو چیز چھوڑ گیا اس کے بارے میں پوچھتا ہی نہیں۔ چھٹی نے کہا کہ میرا شوہر (ایسا پیٹو) ہے کہ اگر کھائے تو سب کھا جائے اور اگر پیے تو سب چٹ کر جائے اور جب سوئے تو اکیلا ہی پڑا رہے ، میرے پیٹ کی طرف کبھی ہاتھ بھی نہیں بڑھاتا ، نہ کبھی دکھ سکھ دریافت کرتا ہے۔ ساتویں نے کہا کہ یہ میرا شوہر گمراہ ہے عاجز سینہ سے دبانے والا ، ہر عیب اس کی ذات میں موجود ہے (اگر بات کرے تو) سر پھوڑ دے یا زخمی کر دے یا دونوں ہی کر گزرے) آٹھویں نے کہا کہ میرے شوہر کا چھوٹا ایسا ہے جیسے خرگوش کا چھوٹا یعنی (نازک بدن ہے) خوشبو ایسی جیسی کہ زرنب (ایک قسم کی گھاس) کی خوشبو۔ نویں بولی میرا شوہر اونچی عمارت والا (شریف) لمبے پر تلے والا بہت سخی ہے ، اس کا گھر مجلس کے قریب ہے (ذی رائے شخص ہے)۔ دسویں نے کہا کہ میرے شوہر کا نام ملک (جائداد والا) ہے اور بھلا مالک کی کیا تعریف کروں (جو مدائح ذہن میں آسکیں ان سے بالا تر ہے) اس کے گھر پر بہت سارے اونٹ (واسطے مہاناں) ہوتے ہیں اور چراگاہ میں (چرنے کو) کم جاتے ہیں اور جب باجے کی آواز سنتے ہیں تو یقین کر لیتے ہیں کہ اب وہ (مہمانوں کی خاطر) ذبح ہونے والے ہیں۔ گیارہویں نے کہا کہ میرا شوہر ابو زرع ہے او راس کا کیا کہنا کہ میرے کانوں کو زیور سے بوجھل کر دیا اور میرے بازوؤں کو چربی سے پر کر دیا اور مجھے اس قدر خوش رکھا کہ اس کی داد دینے لگی، خوب کھلا کر موٹا کیا میں بھی اپنے تئیں بڑی خوب موٹی سمجھنے لگی۔ میری طرف میرا خاندان اس نے ایسا پایا جو بمشکل چند بکریوں والا تھا (میں غریب تھی) پھر ایسے خوشحال خاندان میں لایا کہ جو گھوڑوں کی آواز والے اور کجاوہ کی آواز والے (یعنی ان کے یہاں گھوڑے اونٹ سب) تھے دائیں چلانے والے بیل اور اناج پھنکنے والے آدمی (سبھی ان کے یہاں) تھے اس کے یہاں میں بولتی تو میری عیب چینی کوئی نہ کرتا اور سوتی تو صبح کر دیتی اور پانی پیتی تو نہایت اطمینان سے پیتی۔ ابو زرع کی ماں یعنی میری ساس ، تو وہ بھی بہت لائق عورت تھی اس کی جامہ دان سب بھر پور رہتی اور اس کا گھر کشادہ۔ ابو زرع کا بیٹا ، وہ بھی کیسا اچھا نازک بدن ، دبلا پتلا ، ننگی تلوار جتنی جگہ میں وہ سوسکتا ، خوراک اس قدر کم کر چار مہینے کی بکری کا ایک ہاتھ اس کا پیٹ بھر دے۔ ابو زرع کی بیٹی ! تو وہ بھی سبحان اللہ ! اپنے والدین کی فرمانبردار (موٹی) فربہ ایسی کہ بھراؤ اپنی چادر کا۔ (صورت وسیرت ایسی کہ) اپنی سوکن کے لیے (ہر وقت) باعث غیظ و غضب۔ ابو زرع کی باندی تو وہ بھی قابل تعریف ، ہماری باتوں کو مشہور نہیں کرتی ، گھر کا بھید ہمیشہ پوشیدہ رکھتی ہے ، کھانا تک نہیں چراتی ، گھر میں کوڑا کچرا نہیں چھوڑتی، ہمیشہ چھاڑ پھونک کر صاف ستھرا رکھتی ہے۔ ایک دن ایسا ہوا کہ ابوزرع باہر نکلا ایسے وقت جب کہ دودھ کا برتن بلوایا جا رہا تھا باہر نکل کر کیا دیکھتا ہے کہ ایک عورت ہے جس کے ساتھ چیتے کے سے دو بچے ہیں جو اس کے زیر بغل دو اناروں سے کھیل رہے ہیں ، اسے دیکھ کر اس نے مجھے طلاق دے دی اور اس سے نکاح کر لیا۔ اس کے بعد پھر میں نے ایک شریف شخص سے نکاح کیا جو تیز گھوڑے پر سوار ہوتا تھا اور ہاتھ میں خطی نیزہ رکھتا تھا۔ اس نے بھی بہت سی نعتیں دیں اور ہر قسم کے مویشیوں میں سے ایک ایک جوڑا ہر مویشی کا دیا اور کہا کہ اے ام زرع خود کھا اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی کھلا (یعنی احسان کرنے کی اجازت دی) ام زرع کہتی ہے کہ اگر میں یہ سب جو کچھ اس نے مجھے دیا اکٹھا بھی کر دوں تو ابو زرع کے ایک چھوٹے سے برتن کو بھی پہنچ سکتا۔ ام المومنین عائشہؓ فرماتی ہیں کہ یہ (تمام قصہ سن کر) رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' میں بھی تیرے لیے ایسا ہوں جیسے ابو زرع ام زرع کے لیے تھا۔ ''
فائدہ : ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ابوذرع نے ام ذرع کو طلاق دے دی تھی لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔ '' اس پر حضرت عائشہؓ نے جوا ب دیا کہ میرے ماں باپ آپﷺ پر قربان ہوں۔ آپ تو ابو زرع سے بھی بڑھ کر مجھ سے حسن سلوک اور محبت و پیار سے پیش آتے ہیں۔ (فتح الباری :۹!۲۷۶)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ عورت نفلی روزہ خاوند سے پوچھ کر رکھے۔
(۱۸۶۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' عورت کو جب اس کا شوہر موجود ہو (نفل) روزہ اس کی اجازت کے بغیر رکھنا جائز نہیں اور نہ شوہر کی مرضی کے بغیر کسی کو گھر میں آنے دے اور جو عورت اپنے شوہر کے حکم کے بغیر (اللہ کی راہ میں) کچھ خرچ کرے گی تو اس کے شوہر کو بھی اس میں سے آدھا (ثواب) ملے گا۔ ''
 
Top