• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
((باب))
(۱۸۶۱)۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' میں نے جنت کے دروازے پر کھڑا ہو کر دیکھا تو اس میں مسکین زیادہ تھے اور مالدار لوگ جنت کی دروازے پر (حساب و کتاب کے لیے) روک دیے گئے سوائے اس کے کہ دوزخیوں کو دوزخ بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ پھر میں نے دوزخ کے دروازے پر کھڑے ہو کر دیکھا تو اس میں عموماً عورتیں تھیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب سفر کا ارادہ کرتے تو بیویوں سے درمیان قرعہ ڈال لے۔
(۱۸۶۲)۔ ام المومنین عائشہؓ روایت کرتی ہیں کہ نبیﷺ جب باہر جاتے تھے تو اپنی عورتوں کے درمیان قرعہ ڈالے تھے۔ ایک سفر میں ام المومنین عائشہ اور حفصہ کا نام نکل آیا اور نبیﷺ کے عادت مبارکہ تھی کہ جب رات کو چلتے تو عائشہؓ کے ہمراہ باتیں کرتے جاتے تھے۔ حفصہؓ نے (عائشہؓ سے کہا کہ) آج کی رات تم میرے اونٹ پر بیٹھو اور میں تمہارے اونٹ پر بیٹھوں ، میں تیرے اونٹ کو دیکھوں تو میرے اونٹ کو دیکھ۔ عائشہؓ نے کہا ٹھیک ہے۔ پھر نبیﷺ عائشہؓ کے اونٹ کی جانب آئے حالانکہ اس پر حفصہؓ بیٹھی تھیں۔ آپﷺ نے حفصہؓ پر سلام کیا پھر روانہ ہوئے۔ جب منزل پر اترے اور عائشہؓ نے آپﷺ کو نہ پایا تو انھوں نے دونوں پاؤں اذخر (گھاس) میں ڈال دیے اور کہنے لگیں '' اے رب ! تو مجھ پر کوئی سانپ یا بچھو مسلط کر دے کہ وہ مجھے کا ٹ لے اور مجھے رسول اللہﷺ سے شکایت کرنے کی طاقت اور موقع نہ رہا۔ '' (کیونکہ قصور اپنا ہے)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اگر خاوند کنواری سے نکاح کر ے بیوہ پر۔
(۱۸۶۳)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ اگر میں چاہوں تو کہہ سکتا ہوں کہ نبیﷺ نے فرمایا، مگر انسؓ نے فرمایا کہ نبیﷺ کی یہ سنت ہے کہ جب کوئی شخص بیوہ عورت پر کنواری سے نکاح کرے تو اس کے پاس سات دن رہے (پھر باری باری سے رہے) اور جب کسی کنواری کی موجودگی میں بیوہ عورت سے نکاح کرے تو اس کے پاس تین دن رہے (پھر باری باری سے رہے)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اپنی سوکن کا دل جلانے کے لیے جو چیزیں نہیں ملیں ان کو بیان کرنا کہ مل گئی ہیں ، ایسا کرنا منع ہے۔
(۱۸۶۴)۔ سیدہ اسماءؓ سے روایت ہے کہ کسی عورت نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! میری ایک سوکن ہے ، اگر میں اس کا دل جلانے کے لیے اپنے خاوند کی طرف سے جس قدر مجھے دیتا ہے اس سے زیادہ ظاہر کروں تو کیا مجھ پر گناہ ہو گا؟ آپﷺ نے فرمایا :'' نہ دی ہوئی چیز کا ظاہر کرنے والا (بطور دھوکا)ایسا ہے جیسے کوئی دو کپڑے مکر کے پہنے ہوئے ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب: غیرت کا بیان۔
(۱۸۶۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ غیرت کرتا ہے اور اللہ کو اس بات پر غیرت آتی ہے کہ کوئی (بندہ) مومن وہ کام کرے جسے اللہ نے حرام کیا ہے ''

(۱۸۶۶)۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکرؓ فرماتی ہیں کہ جب مجھ سے زبیرؓ نے نکاح کیا تو ان کے پاس کچھ مال نہ تھا نہ زمین تھی نہ لونڈی غلام تھے اور بجز پانی لانے والے اونٹ اور گھوڑے وغیرہ کے کچھ نہ تھا۔ میں ان کے گھوڑے کو چراتی تھی اور پانی پلاتی تھی اور ان کا ڈول سیتی تھی اور آٹا گوندھتی تھی اور میں روٹی پکانا نہ جانتی تھی اور میری روٹی انصاری پڑوسنیں پکا دیتی تھیں ، وہ بڑی نیک بخت عورتیں تھیں اور میں زبیرؓ کی اس زمین سے جو رسول اللہﷺ نے انھیں دی تھی اپنے سر پر کھجوروں کی گٹھلیاں اٹھا کر لا تی تھی اور وہ جگہ مجھ سے دو میل دور تھی۔ ایک روز میں اپنے سر پر گٹھلیاں رکھے آ رہی تھی کہ مجھے رسول اللہﷺ ملے۔ آپﷺ کے ہمراہ چند اصحاب تھے ، آپﷺ نے مجھے پکارا ، پھر مجھے اپنے پیچھے بٹھانے کے واسطے اونٹ کو اخ اخ کہا۔ مجھے مردوں کے ساتھ چلنے میں شرم آئی اور زبیرؓ کی غیرت مجھے یاد آئی کہ بڑے غیرت دار ہیں۔ رسول اللہﷺ پہچان گئے کہ اسماء کو شرم آتی ہے اور آپﷺ چل دیے میں نے زبیرؓ سے آ کر کہا کہ مجھے رسول اللہﷺ ملے تھے۔ میرے سر پر گٹھلیاں کا بوجھ تھا اور آپﷺ کے ہمراہ صحابہؓ تھے ، آپﷺ نے مجھے بٹھا نے کے واسطے اونٹ کو ٹھہرایا ، مجھے اس سے شرم آئی اور تمہاری غیرت کو میں جانتی ہوں ، وہ بولے ''واللہ ! مجھے تیرے سر پر گٹھلیاں لاتے ہوئے آپﷺ کا دیکھنا آپ کے ساتھ سواری ہو جانے سے زیادہ ناگوار ہوا۔ بعد ازاں سیدنا ابوبکرؓ نے میرے لیے ایک خادم بھیج دیا ، وہ گھوڑے کی نگہبانی کرنے لگایا گویا کہ انھوں نے مجھے آزاد کر دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ عورتوں کی غیرت سے ان کی ناراضگی کا بیان۔
(۱۸۶۷)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب تم مجھ سے راضی ہو اور جب ناراض ہو تا میں جان لیتا ہوں۔ '' ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا :'' یہ آپﷺ کیونکہ پہچان لیتے ہیں ؟'' آپﷺ نے فرمایا :''جب تو مجھ سے راضی ہوتی ہے تو (قسم کھاتے وقت یہ)کہتی ہے '' محمد کے رب کی قسم'' اور جب تو مجھ سے خفا ہوتی ہے تو کہتی ہے '' ابراہیم کے رب کی قسم ! ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں نے کہا جی ہاں (ٹھیک ہے) واللہ ! یا رسول اللہ ! میں صرف آپ کا نام چھوڑ دیتی ہوں (آپ کی محبت نہیں چھوڑتی)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ عورت کے پاس بجز محرم کے کوئی تنہائی میں نہ جائے اور جس عورت کا خاوند موجود نہ ہو اس کے پاس جانا۔
(۱۸۶۸)۔ سیدنا عقبہ بن عامرؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' عورتوں کے پاس (تنہائی میں) جانے سے پرہیز کرو۔ '' ایک انصار ی شخص نے کہا کہ آپ دیور کے لیے بتایے (کہ اس کا کیا حکم ہے ؟) آپﷺ نے فرمایا :'' دیور تو موت ہے (یعنی اس سے زیادہ بچنا چاہیے)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کوئی عورت کسی عورت سے مل کر اس کی تعریف اپنے شوہر سے نہ کرے۔
(۱۸۶۹)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' عورت ، عورت سے مل کر اس کی تعریف اپنے خاوند سے اس طرح نہ کرے جیسے وہ کھلم کھلا دیکھ رہا ہے (ایسا نہ ہو کہ کوئی فتنہ پیدا ہو جائے)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ آدمی لمبے سفر سے رات کو اپنے گھر میں نہ آئے (ایسا نہ ہو کہ اپنے گھر والوں پر تہمت لگانے کا موقع پیدا ہو)
(۱۸۷۰)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب تمہیں گھر سے غائب ہوئے عرصہ دراز گر جائے تو رات کو اپنے گھر نہ آیا کرو۔ ''

(۱۸۷۱)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جب تم رات کو اپنے گھر پہنچو تو گھر والوں کے پاس نہ جاؤ ، یہاں تک کہ وہ عورت جس کا خاوند غائب تھا استرہ لے لے (یعنی پاکی کر لے) اور جس کے بال بکھرے ہیں ، کنگھی کر لے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
طلاق کے بیان میں

باب۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے '' اے نبی (ﷺ)! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو (ایسے وقت) طلاق دے دو کہ ان کی عدت کا وقت (آنے والا) ہو اور عدت شمار کرو''(الطلاق :۱)
(۱۸۷۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کے دور میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی جبکہ وہ حائضہ تھی۔ (میرے والد) سیدنا عمر بن خطابؓ نے رسول اللہﷺ سے یہ دریافت کیا تو آپﷺ نے فرمایا :'' اسے حکم کرو کہ اس سے رجوع کر لے پھر اسے پا ک ہو نے تک روکے رہے پھر جب اسے ایام حیض آئیں اور پاک ہو جائے اور وقت چاہے اسے روکے اور چاہے تو اس سے ہم بستری سے پہلے طلاق دے دے ، یہ ہے وقت عدت جس کے متعلق اللہ نے فرمایا ہے :'' عورتوں کو اس وقت طلاق دی جائے۔ ''
 
Top