• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
نان و نفقہ اخراجات کا بیان

اہل و عیال پر خرچ کر نے کی فضیلت
(۱۸۸۴)۔ سیدنا ابو مسعود انصاریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو مسلمان آدمی اپنے اہل و عیال پر اللہ کا حکم ادا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اس کو اس میں صدقہ کا ثواب ملے گا۔ ''

(۱۸۸۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' بیوہ عورت اور مسکین کے ساتھ (اچھا) سلوک کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا جیسے رات کو عبادت کرنے والا اور دن کو روزہ رکھنے والا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سال بھر کا خرچہ (نان و نفقہ) اپنے اہل و عیال کے لیے جمع کرنے کا بیان اور اپنے بیوی بچوں پر کس طرح خرچ کرے۔
(۱۸۸۶)۔ امیر المومنین سیدنا عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ بنی نضیر کے باغ کی کھجوریں فروخت کر کے اپنے اہل و عیال کے لیے سال بھر کا سامان لے کر جمع کر لیتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
کھانے کے احکام ومسائل

(۱۸۸۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ مجھے سخت بھوگ لگی تو میں سیدنا عمر بن خطابؓ سے ملا اور کہا کہ قرآن کی فلاں آیت مجھ کو پڑھ کر سنا ؤ۔ وہ اپنے گھروں میں گئے اور وہ آیت مجھ کو پڑھ کر سنائی سمجھا ئی۔ میں وہاں سے (واپس) چلا ، تھوڑی دور نہیں گیا تھا کہ بھو ک کی وجہ سے منہ کے بل گر پڑا، دیکھا تو رسول اللہﷺ میرے سرہانے کھڑے ہیں ، آپﷺ نے فرمایا :'' اے ابو ہریرہ !'' میں نے کہا لبیک یا رسول اللہ ! وسعد یک پھر آپﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کے اٹھایا اور میر ی حالت کو پہچان گئے اور مجھے اپنے دولت خانہ (گھر) میں لے گئے اور ایک دودھ کا پیالہ میرے لیے لانے کا حکم فرمایا۔ میں نے اس میں سے پیا تو آپﷺ نے فرمایا:''اے ابو ہریرہؓ !اور پیو۔ '' میں نے پھر پیا،فرمایا:'' اور پیو۔ '' میں نے اور پیا حتیٰ کہ میرا پیٹ پھول کر پیالہ سا ہو گیا۔ پھر میں سیدنا عمرؓ سے ملا اور اپنی بھوک اور ان کے پاس آنے کا قصہ بیان کیا اور میں نے کہا اے عمر ! اللہ تعالیٰ نے (میری بھوک دور کر نے کے لیے) ایک ایسے شخص کو چنا جو تم سے زیادہ اس بات کے لائق تھا ، اللہ کی قسم ! جو آیت میں نے تم سے پڑھوا کر سنی ، وہ آیت مجھے تم سے زیادہ ہے (یہ سن کر) سیدنا عمرؓ نے کہا کہ (اے ابو ہریرہ !) اللہ کی قسم ! اگر میں اس وقت تمہیں اپنے گھر لے جا کر کھانا کھلاتا تو مجھے سرخ اونٹ کے ملنے سے بھی زیادہ خوشی ہوتی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کھانے پر '' بسم اللہ '' کہنا اور داہنے ہاتھ سے کھانا چاہیے۔
(۱۸۸۸)۔ سید نا عمر بن ابو سلمہؓ سے روایت ہے کہ میں بچہ تھا اور رسول اللہﷺ کی پرورش میں تھا۔ کھانے کے وقت میرا ہاتھ رکابی کے چاروں طرف گھومتا تو رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا :'' اے لڑکے ! بسم اللہ پڑھ کر داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔ '' اس کے بعد ہمیشہ میرے کھانے کا یہی طریقہ رہا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جس نے پیٹ بھر کر کھایا
(۱۸۸۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی اس وقت ہمیں کھجوریں اور پانی پیٹ بھر کر کھانے کو ملنے کھانے لگا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب : پتلی روٹی (کھانے کا بیان) اور کھانے کی میز پر کھانے کا بیان
(۱۸۹۰)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پتلی روٹی اور بھنی ہوئی بکری کبھی نہیں کھائی یہاں تک کہ آپﷺ اللہ تعالیٰ سے مل گئے۔

(۱۸۹۱)۔ سیدنا انسؓ ہی ایک روایت میں کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ رسول اللہﷺ نے کبھی چھوٹی چھوٹی رکابیوں (پیالیوں ، ڈشوں یا پلیٹوں) میں کھایا ہو یا پتلی روٹی کبھی کھائی ہو یا کبھی (کھانے کی) میز پر کھایا ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ایک آدمی کا کھانا دو آدمیوں کو کافی ہے۔
(۱۸۹۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' دو آدمیوں کا کھانا تین آدمیوں کو کافی ہوتا ہے اور تین آدمیوں کا کھانا چار آدمیوں کو کافی ہوتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مسلمان ایک آنت میں کھانا کھاتا ہے۔
(۱۸۹۳)۔ (نافع روایت کرتے ہیں کہ) سیدنا ابن عمرؓ اس وقت تک کھانا نہ کھاتے تھے۔ جب تک کہ ایک محتاج شخص ان کے ساتھ کھانے میں شریک ہوتا۔ ایک روز میں ایک محتاج کو بلا کر لایا ، وہ ان کے ساتھ کھانے لگا اور بہت کھانا کھایا۔ سیدنا ابن عمرؓ نے اپنے خادم (نافع) سے کہا کہ اب اس کو میرے پاس نہ لانا کیونکہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے :ُ' مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر ساتوں آنتوں میں کھاتا ہے (خوب پیٹ بھر کے کھانا کھاتا ہے)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ تکیہ لگا کے کھانے کا بیان۔
(۱۸۹۴)۔ سیدنا ابو حجیفہؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس حاضر تھا تو آپﷺ نے ایک شخص سے جو آپ کے پاس بیٹھا تھا ، فرمایا :'' میں تکیہ لگا کر نہیں کھاتا ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب :نبیﷺ نے کبھی کسی کھانے کو برا نہیں کہا۔
(۱۸۹۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے کھانے کو کبھی برا نہیں کہا۔ اگر اچھا معلوم ہوتا تو کھا لیتے اور اگر اچھا معلوم نہ ہوتا تو نہ کھاتے تھے۔
 
Top