• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مومنوں کا آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنا۔
(۲۰۲۶)۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعریؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:'' ایک مومن دوسرے مومن کے لیے ایسا ہے جیسے عمارت کا ایک حصہ دوسرے کو تھامے رہتا ہے۔ '' اور اپنی انگلیوں کو ملا کر مثال بیان کی کہ اس طرح ایک دوسرے سے مل کر قوت دیتے ہیں۔ (ایک بار ایسا ہوا کہ) آپﷺ بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک شخص سائل یا حاجت مند آیا۔ رسول اللہﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمانے لگے :'' اس شخص کی مجھ سے سفارش کرو ، تم کو ثواب ہو گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی (ﷺ) کی زبان پر جو چاہتا ہے جاری کرتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس بیان میں کہ نبیﷺ سخت گو اور بد زبان نہ تھے۔
(۲۰۶۷)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ برا کہنے والے اور فحش بکنے والے اور لعنت کرنے والے نہیں تھے ، ہم میں سے کسی پر غصہ کے وقت فرماتے تھے :'' اس کو کیا ہو گیا ہے ؟ اس کی پیشانی خاک آلود ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ حسن خلق اور سخاوت کا بیان اور مکروہ فعل '' بخل '' کا بیان۔
(۲۰۲۸)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ نبیﷺ سے کوئی چیز مانگی گئی اور آپﷺ نے فرمایا ہو :''نہیں (دیتا)۔ ''

(۲۰۲۹)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کی خدمت میں دس برس رہا ، نبیﷺ نے مجھ کو '' اف '' تک نہیں کہا اور نہ کبھی یہ فرمایا :'' یہ کیوں کیا اور یہ کیوں نہ کیا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ گالی دینے اور لعنت کرنے کی ممانعت۔
(۲۰۳۰)۔ سیدنا ابوذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ، آپﷺ فرماتے تھے :'' جو شخص کسی مسلمان کو فاسق یا کافر کہے اور درحقیقت وہ فاسق یا کافر نہ ہو تو خود کہنے والا فاسق اور کافر ہو جائے گا۔ ''

(۲۰۳۱)۔ سیدنا ثابت بن ضحاکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس نے اسلام کے سوا کسی دوسری ملت کی قسم کھائی (یعنی جان بوجھ کر کافر ہو جانے کی قسم کھائی) پس وہ ویسے ہی (مذہب والا) ہے جیسے کہ اس نے قسم کھائی اور ابن آدم پر اس نذر کا پورا کرنا (لازم) نہیں ہے جو اس کے اختیار میں نہ ہو اور جس نے دنیا میں کسی چیز کے ساتھ خود کشی کر لی تو وہ قیامت میں اسی کے ساتھ عذاب دیا جائے گا اور جس نے مومن پر لعنت کی تو (اس کا گناہ) اس کے قتل کے برابر ہے اور جس نے مومن کو کافر کہا تو یہ بھی اس کے قتل کے برابر ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ غیبت اور چغل خوری کی برائی
(۲۰۳۲)۔ سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ، فرماتے تھے :'' چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کس قسم کی تعریف کرنا برا ہے ؟
(۲۰۳۳)۔ سیدنا ابوبکرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے سامنے ایک شخص کا ذکر ہو اور ایک شخص نے اس کی بہت تعریف کی تو آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ تجھ پر رحم کرے تو نے (اس کی تعریف کر کے) اس کی گردن اڑا دی۔ '' اور یہی جملہ آپﷺ نے کئی بار فرمایا :'' (پھر فرمایا):'' اگر تم میں سے کوئی شخص خواہ مخواہ کسی کی تعریف کرنا چاہے تو یوں کہے کہ میں اس کو ایسا سمجھتا ہوں ، اگر اس کے گمان
میں وہ شخص واقعی ویسا ہی ہے اور اس (کے اچھے یا برے ہو نے) کو اللہ ہی جانتا ہے اوریوں بھی نہ کہے کہ وہ اللہ کے نزدیک بھی اچھا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ حسد اور ایک دوسرے سے ترک ملاقات منع ہے۔
(۲۰۳۴)۔ سیدناا نس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' آپس میں بغض وحسد نہ کرو اور ترک ملاقات نہ کرو بلکہ اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کو یہ جائز نہیں ہے کہ اپنے (مسلمان) بھائی سے (کسی جھگڑے کے باعث) تین دن سے زیادہ جدا رہے۔ ''

(۲۰۳۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ تم اپنے آپ کو بد گمانی سے بچا ؤ کیونکہ بد گمانی بڑی جھوٹی بات ہے اور (کسی کے عیبوں کی) تلاش اور جستجو نہ کرو اور آپس میں حسد اور ترک ملاقات نہ کرو اور نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو بلکہ اللہ کے بندے اور ایک دوسرے کے بھائی بھائی بن کر رہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس بیان میں کہ کیسا گمان کرنا جائز ہے۔
(۲۰۳۶)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' میں گمان کرتا ہوں کہ فلاں فلاں (جو دو شخص ہیں) وہ ہمارے دین کی کوئی بھی بات نہیں جانتے۔ '' اور دوسری ایک روایت میں ہے :'' میں گمان کرتا ہوں کہ فلاں فلاں لوگ ہمارے دین کو جس پر ہم ہیں ، اس کو نہیں پہچانتے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مومن سے اگر کوئی گناہ ہو جائے تو اسے چھپائے۔
(۲۰۳۷)۔ سید نا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، فرماتے تھے:'' میری ساری امت (کے گناہ) معاف ہیں مگر اعلانیہ گناہ کرنے والے (معافی کے مستحق نہیں ہیں) اور اعلانیہ کرنے کی یہ بات ہے کہ رات کو کوئی شخص کوئی گناہ کا کام کرے اور صبح کو ، باوجود یکہ اللہ نے اس کی پردہ پوشی کی ہو مگر وہ (لوگوں سے) کہتا پھر ے کہ اے فلاں ! میں نے رات کو ایسا ایسا (کام) کیا حالانکہ رات کو اس کے پروردگار نے اسکی پردہ پوشی کی تھی مگر صبح کو اللہ کے پردہ کو اس نے اپنے اوپر سے اٹھا دیا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ترک ملاقات اور نبیﷺ کے اس فرمان کا بیان کہ مسلمان کو اپنے بھائی (مسلمان) سے تین دن سے زیادہ (کسی لڑائی جھگڑے کے سبب) ترک ملاقات کرنا جائز نہیں۔
(۲۰۳۸)۔ سیدنا ابو ایوب انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' کسی مسلمان کو یہ لائق نہیں ہے کہ تین رات سے زیادہ اپنے بھائی (مسلمان) سے ترک ملاقات کرے (یعنی) جب ایک دوسرے سے ملیں تو یہ اس سے منہ پھیر لے اور وہ اس سے منہ پھیر لے اور ان دونوں میں اچھا وہ ہے جو (اپنے مقابل سے) سلام اور ملاقات کی ابتداء کرے۔ ''
 
Top