• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواب کی تعبیر اور مسائل

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
‏خواب کی تعبیر کون کرے :‬
================


امام مالک رحمہ اللہ سے پوچھا گیا :

" کیا ہر کوئی خواب کی تعبیر کرے ؟ "
آپ نے جواب دیا :
" کیا نبوت کے ساتھ کھیلا جاۓ گا !!!؟ "

★ صحیح حدیث میں ہے کہ خواب نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزء ہے ، اس لیے ہر ایرے غیرے کو تعبیر کی اجازت نہیں ، یہ تو نبوت سے کھیل کے مترادف ہے کہ ہر کوئی اپنی مرضی سے تعبیر کرے ،

★ ان لوگوں کو غور کرنا چاہیے جو اخباروں میں لکھنے والے جاہلوں فاسقوں سے تعبیرات پوچھتے ہیں ، تعبیر صرف صحیح عقیدہ والے نیک آدمی سے پوچھیں جو تعبیرات جانتا ہو .

_________________________________

قيل لمالك :

افيفسر الرؤيا كل احد ؟
قال : (( ابالنبوة يلعب .))

[كتاب الجامع لابن ابي زيد القيرواني ٢٦٠ ]
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
جھوٹا خواب بیان کرنے پرعذاب !



رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ایسا خواب بیان کیا جو اس نے دیکھا نہ ہو (یعنی جھوٹا خواب) تو اسے قیامت کے دن جو کے دو دانوں کو گرہ لگانے کے لیے کہا جائے گا اور وہ گرہ کو ہرگز نہیں لگاسکے گا (اس لئے عذاب ہوتا رہے گا جب تک گرہ نہیں لگتی)


(صحیح بخاری ،كتاب التعبير : 7042)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,632
پوائنٹ
791
باب في الرؤيا
باب: خواب کا بیان۔


سنن ابی داود ،باب الرویا
حدیث نمبر: 5020

حدثنا احمد بن حنبل حدثنا هشيم اخبرنا يعلى بن عطاء عن وكيع بن عدس عن عمه ابي رزين قال:‏‏‏‏ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ " الرؤيا على رجل طائر ما لم تعبر فإذا عبرت وقعت قال:‏‏‏‏ واحسبه قال:‏‏‏‏ ولا تقصها إلا على واد او ذي راي ".


ابورزین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خواب پرندے کے پیر پر ہوتا ہے ۱؎ جب تک اس کی تعبیر نہ بیان کر دی جائے، اور جب اس کی تعبیر بیان کر دی جاتی ہے تو وہ واقع ہو جاتا ہے“۔ میرا خیال ہے آپ نے فرمایا ”اور اسے اپنے دوست یا کسی صاحب عقل کے سوا کسی اور سے بیان نہ کرے“۔
(صحیح)

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الرؤیا ۶ (۲۲۷۸)، سنن ابن ماجہ/الرؤیا ۶ (۳۹۱۴)، (تحفة الأشراف: ۱۱۱۷۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۳) سنن الدارمی/الرؤیا ۱۱ (۲۱۹۴)
وضاحت: ۱؎ : یعنی تعبیر بیان کئے جانے تک اس خواب کے لئے جائے قرار اور ٹھہراؤ نہیں ہوتا۔
-------------------------------------------------
سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ "الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ،‏‏‏‏ وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ،‏‏‏‏ فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ،‏‏‏‏ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ،‏‏‏‏ ثُمَّ لِيَتَعَوَّذْ مِنْ شَرِّهَا،‏‏‏‏ فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خیالات شیطان کی طرف سے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی (خواب میں) ایسی چیز دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہے، تو اپنے بائیں جانب تین بار تھوکے، پھر اس کے شر سے پناہ طلب کرے تو یہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا“۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/ الطب ۳۹ (۵۷۴۷)، التعبیر ۳ (۶۹۸۴)، ۱۰ (۶۹۹۵)، ۱۴ (۷۰۰۵)، ۴۶ (۷۰۴۴)، صحیح مسلم/الرؤیا ح ۱ (۲۶۶۱)، سنن الترمذی/الرؤیا ۵ (۲۲۷۷)، سنن ابن ماجہ/الرؤیا ۳ (۳۹۰۹)، موطا امام مالک/الرؤیا ۱ (۴)، مسند احمد (۵/۲۹۶، ۳۰۳، ۳۰۴، ۳۰۵، ۳۰۹)، سنن الدارمی/الرؤیا ۵ (۲۱۸۷)، (تحفة الأشراف: ۱۲۱۳۵) (صحیح)
 
Top