- شمولیت
- ستمبر 26، 2011
- پیغامات
- 2,767
- ری ایکشن اسکور
- 5,412
- پوائنٹ
- 562
٭...نون لیگ گلے سڑے نظام سے عوام کو نجات دلائے گی(وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف)
O...پہلے گلے سڑے پھلوں سے تو نجات دلالے!
٭...آفتاب شیر پائو میرا منہ نہ کھلوائیں۔(وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک)
O...ورنہ ''بو'' پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا!
٭...سندھ حکومت زرداری خاندان چلا رہا ہے۔(ممتاز بھٹو)
O...اور یہ میری نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے !
٭...وہ وقت ضرور آئے گا جب تمام مجرم انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے۔ (بلاول بھٹو زرداری)
O...اور ہو سکتا ہے اُس میں میرے ''بابا سائیں'' بھی ہوں!
٭...تحریک ِ انصاف کا کوئی مستقبل نہیں۔ (انعام اللہ خان نیازی)
O...نہ میرا کوئی ''حال'' ہے !
٭...پاکستان میں پانی کا بے پناہ ضیاع ہو رہا ہے۔ (عمران خان)
O...اِسی لئے میں اپنے مہمانوں کو پانی تک نہیں پوچھتا!
٭...طالبان کے ساتھ مذاکرات چلتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ۔ (مولانا فضل الرحمان)
O...تو آپ کو چاہئے مذاکرات کو تھوڑا''ڈیزل'' ہی فراہم کر دیں!
٭...ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر دفاع کی مدعیت میں فوج کے نائب صوبیدار و دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا (ایک خبر)
O...''بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے ''
٭...بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے میں کوئی حرج نہیں۔ (رانا ثناء اللہ صوبائی وزیر قانون)
O...اور اگر نواز شریف بھارت کو ناپسندیدہ ملک قرار دے دیں تو ناپسندیدہ قرار دینے میں بھی کوئی حرج نہیں!
٭...پلاٹ کے ٹرانسفر کے لئے ایک کروڑ کی رشوت لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار۔(ایک خبر)
O...چلیں رہائی کے بعد پچاس لاکھ تو پھر بھی بچ ہی جائیں گے !
٭...دہشت گرد ایک وار کریں گے تو ہم دو کریں گے۔ (وزیر دفاع خواجہ آصف)
O...یہ الگ بات ہے کہ ہمارے وار خالی چلے جائیں!
٭...ریلوے کو ٹھیک کر دیا اب پی آئی اے کو بھی کریں گے (خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے )
O...اور اُس کے بعد کوشش کریں گے خود بھی ٹھیک ہو جائیں!
٭...جنگ ہو یا مذاکرات امن ضرور لائیں گے۔ (حمزہ شہباز ایم این اے )
O...چاہے کسی سے ''خرید'' کر ہی کیوں نہ لائیں!
٭...دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔(الطاف حسین سر براہ ایم کیو ایم)
O...ظاہر ہے دہشت گرد کیوں دہشت گردوں سے ڈریں گے؟
٭...شہباز شریف کے کام کرنے کی رفتار ناقابلِ یقین حد تک تیز ہے ۔(چینی سفیر سن وایڈانگ)
O...کون سا کام؟
٭...نون لیگ کو مستقبل میں تحریکِ انصاف سے کوئی خطرہ نہیں۔ (خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے)
O...نون لیگ کو مستقبل میں صرف نون لیگ سے خطرہ ہے !
٭...ملک میں خوشحالی اور ترقی صرف امن سے آئے گی۔(مولانا سمیع الحق)
O...اور امن ہم ملک میں آنے ہی نہیں دیں گے !
٭...بندوق کے زور پر اسلام نافذ کرنے والوں سے خود لڑنے کے لئے تیار ہوں ۔(عمران خان)
O...لہٰذا بندوق کے زور پر اسلام نافذ کرنے والوں سے گزارش ہے مجھے فوراً ایک بندوق فراہم کریں!
٭...ارکان پارلیمنٹ کی ''قابلِ اعتراض سرگرمیوں'' کے ثبوت سپیکر کو دوں گا۔(جمشید دستی)
O...چلیں اِسی بہانے سپیکر کی بھی موجیں ہو جائیں گی!
٭...اداروں کو منافع بخش بنا کر ملازمین کو فائدہ پہنچائیں گے۔ (وزیر خزانہ اسحاق ڈار)
O...اور ہو سکتا ہے پھر ہم خود بھی ''ملازم'' بن جائیں!
٭...عدالتیں نہ ہوتیں تو گلیوں میں خون بہہ رہا ہوتا۔(جسٹس عظمت سعید سپریم کورٹ)
O...لگتا ہے عدالتیں نہیں ہیں!
٭...پنجاب کابینہ نے ''نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان'' کی منظوری دے دی۔ (ایک خبر)
O...نواز شریف کا نام نہ ہوتا تو کابینہ کی منظوری بھی نہ ہوتی!
٭...شیخ رشید کو کینیڈا جانے سے روک دیا گیا ۔(ایک خبر)
O...جانے دیتے ...وہ کون سا شادی کرنے جا رہے تھے!
٭...طالبان نے احرار الہند نامی تنظیم کی تلاش کی ذمہ داری لی ہے۔ (پرویز رشید وزیراطلاعات)
O...اِس کا مطلب ہے آپ کی ذمہ داریاں اب آہستہ آہستہ طالبان لیں گے؟
٭...غداری کیس سے الگ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔(ایڈووکیٹ اکرم شیخ)
O...اور اگر غداری کیس خود آپ سے الگ ہوگیا تو؟
٭...چالان کرنے پر شہری نے ٹریفک وارڈن کا سر پھاڑ دیا۔(ایک خبر)
O...شکر ہے صرف سر ہی پھاڑا!
٭...چاہے باپ عاق کر دے میرا کو نہیں چھوڑوں گا۔(شوہر اداکارہ میرا کیپٹن نوید ملک)
O...میرا کو پہلے ہی کسی نے نہیں چھوڑا!
٭...ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈز کی تقریب میں وزیراعظم کی تقریر کا صفحہ گم ہوگیا۔(ایک خبر)
O...یہ تو اُن کی ''سٹی '' گم ہونے والی بات ہوئی ناں!
٭...حکومت جلد ہی تمام وسائل پر قابو پا لے گی ۔(مسلم لیگی راہنما راجہ ظفر الحق)
O...اور یہ یقینا حکومت سے میری دوری کا فیض ہوگا!
٭...کسی سیاسی جماعت کی سفارش قبول نہیں کروں گا۔(ایم ڈی پی ٹی وی عبدالمالک)
O...کیونکہ مجھے ایم ڈی کسی سیاسی جماعت نے نہیں ''مسلم لیگ نون '' نے بنایا ہے !
٭...عمران خان وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئے ۔(ایک خبر)
O... اور وفاقی حکومت اُن سے راضی ہوگئی !
٭...مذاکرات کی میز بچھی رہنی چاہئے ۔(منور حسن' امیر جماعت اسلامی)
O...اور اُس میز پر ''حلوہ'' ضرور ہونا چاہئے !
٭...جمہوریت کو پٹڑی سے اُترنے نہیں دیں گے ۔(حمزہ شہباز شریف)
O...پہلے جمہوریت کو پٹڑی پر چڑھنے بھی ہم ہی نہیں دے رہے تھے!
٭...سابقہ حکومت کا گند صاف کر رہے ہیں۔(رانا تنویر حسین' وفاقی وزیر)
O...آپ ہیں ہی گند صاف کرنے والے !
٭...حکومت نے مشورہ مانگا تو ضرور دیں گے ۔ (چوہدری شجاعت حسین)
O...اور اگر حکومت نے کچھ اور مانگ لیا تو ؟؟؟
٭...مدارس کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھانے دیں گے۔ (علماء کا مشترکہ بیان)
O...کیونکہ یہ ہمارے ''حلوے'' میں ہاتھ ڈالنے والی بات ہوگی!
٭...حکومت کے دو چہرے ہیں ۔(خورشید شاہ' اپوزیشن لیڈر)
O...اور دونوں چہرے ہم سے ملتے جلتے ہیں!
٭...شادی کے بعد عورت کی زندگی میں سکون آجاتا ہے ۔(اداکارہ وینا ملک )
O...آپ کی شادی کے بعد تو مردوں کی زندگی میں بھی سکون آگیا ہے!