• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قال شيخ الإسلام : . فَمَنْ تَمَسَّكَ بِسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ . .
[ مجموع الفتاوى ٢ / ٣٦٢ ]

جس نے خلفاےراشدینؓ کی سنت سےتمسک کیا یقیناً اس نے اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کی
امام ابن تیمیہؒ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
غیراللہ سےجُڑاہواشخص،اس آدمی کی مانندہےجوسردی یاگرمی سے بچنے کیلئے مکڑی کےجالے سے بنے گھرکا سہارا لیتاہے
علامہ ابن القیم رحمہ اللہ

مدارج السالکین(458/1)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
لوگوںکی دلجوئی کرنا،اجتماعیت پیداکرنا اورناراض لوگوںمیں صلح کروانا دین کےبڑے قواعدہیں جن پردین کی بنیادہے
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

( مجموع الفتاوى : ٥١/٢٨ )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏قال العلامة الألباني رحمه الله تعالى:

إن الدّين يُسر ، عقّده الناس ؛
طائفة بجهلهم وطائفة بتعنتهم !

سلسلة الهدى والنور ( ٣٢٧ ).

بے شک دین آسان ہے، اسے لوگوں نے مشکل بنا دیا ہے، ایک گروہ نے اپنی جہالت سے اور دوسرےنے اپنی تشدد پسندی سے!
محدث البانی رحمہ اللّٰہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ہر ایک پر لازم ہے کہ وہ رشتوں کو جوڑنے والا اور مسلمان بھائیوں کو نصیحت کرنے والا ہو۔
فضیلة الشیخ ابن عثیمین رحمه الله

فعلى المرء أن يكون واصلا لرحمه وأن يكون ناصحا لإخوانه المسلمين

(شرح ریاض الصالحین 5/253)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ہر حال میں صبر و رضا کا دامن تھامے رکھو

بعض سلف نے کہا: اللہ تعالی جو بھی معاملہ آپ سے فرما رہا ہے اس پہ ہر پل راضی رہیں؛ کیونکہ اگر اس نے تمہیں کسی چیز سے روکا ہے تو کچھ دینے کے لئے، اور اگر بیمار کیا ہے تو شفایاب کرنے کے لئے، مبتلا کیا ہے تو عافیت دینے کے لئے، اگر فوت کریگا تو (ایک نئی) زندگی دینے کے لئے_
خبردار! ایک لمحے کے لئے بھی صبر و رضا کا دامن چھوڑا تو، ورنہ اپنے خالق کی نظر سے گر جاؤ گے
[مدارج السالكين (٢١٦/٢)]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
فَمن ظَن أَنه يَأْخُذ من الْكتاب وَالسّنة بِدُونِ أَن يقْتَدى بالصحابة، وَ يَتبعُ غير سبيلهم فَهُوَ من أهل الْبدع والضلال وَمن خَالف مَا أجمع عَلَيْهِ الْمُؤْمِنُونَ فَهُوَ ضال ....

"
(مختصر الفتاوی المصریة لابن تيمية : ص : ٥٥٦)

"جس کا وہم ہے کہ وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی پیروی کیے بغیر قرآن و سنت پر عمل کر لے گا، اور وہ ان ( صحابہ) کے راستے سے ہٹ کر چلتا ہے تو ایسا شخص اہل بدعت و ضلال میں سے ہے ، اور جس نے بھی اجماع امت کی مخالفت کی وہ گمراہ ہے ۔"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اجازت لینا لازمی ہے

سعید مقبری کہتے ہیں میں ایک مرتبہ کہیں سے گذر رہا تھا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ ایک شخص کے ساتھ بات کر رہے تھے تو میں ان کے پاس جاکر کھڑا ہوگیا، تو انہوں نے میرے سینے پر مارا اور فرمایا:
جب تم دیکھو دو لوگ بات کر رہے ہیں تو نہ انکے ساتھ کھڑے ہو اور نہ بیٹھو جب تک دونوں سے اجازت نا لے لو۔

الأدب المفرد للبخاري(١١٦٦)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"صبر" کے معنی‌ پیشانی پر بل لائے بغیر "تلخی" کو پی جانا ہیں ...

[جنید بغدادی رحمہ الله]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏قيل لأحد السلف:
كيف أنت في دينك؟
قال:
أمزقه بالمعاصي وأرقعه بالاستغفار.

(غذاء الألباب 2 - 378)

سلف میں کسی سے سوال ہوا: دین کی کیا کیفیت ہے؟ کہا: گناہوں سے اسے تار تار کرتا اور پھر استغفار سے اس کی رفوگری کرتا رہتا ہوں!!
 
Top