• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قعقاع الاوسیؒ سے عرض کیا گیا : جنت کے متعلق کوئی ایسی بات بتلائیے کہ ہمارے شوق میں اضافہ ہو ۔ فرمایا :
اس میں رسول اللہ ﷺ ہوں گے ۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حضرت ابن عمرؓ سے پوچھا گیا: کیا صحابہؓ ہنستے تھے؟
فرمایا: ہاں، اور ان کے دلوں میں ایمان پہاڑ کے مانند ہوتا تھا!

‏سُئِلَ ابن عمر: هل كان الصحابة يضحكون؟ قال:

《 نعم ، والإيمانُ في قلوبهم مثل الجبال 》.

|[ جامع العلوم والحكم لإبن رجب (66) ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
بھائیو!تمھیں تین چیزوں کی وصیت کرتاہوں:قراَتِ قرآن،پابندیِ سنت اورلوگوں کوتکلیف دینےسےبازرہنا!
ابنِ عون رحمہ اللّٰہ

قال ابن عون رحمه الله:
يا إخوتاه أوصيكم بثلاث
①قراءة القرآن
②ولزوم السنة
③والكف عن الناس.
[ تاريخ دمشق٣٦١/٣١ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
بحث مباحثہ، حجت بازی اور دوسرے کونیچادکھانےکی کوشش کرنا جاہل کا وصف ہے:
محمد بن حسینؒ
ہم نےکسی فقیہ کو جھگڑتےنہیں دیکھا:
حسن بصریؒ

‏قال محمد بن الحسين:
(من صفة الجاهل: الجدل، والمراء، والمغالبة)
((أخلاق العلماء)) للآجري (ص 63).

- وعن الحسن قال:
(ما رأينا فقيهًا يماري)
((أخلاق العلماء)) للآجري (ص 58). .
-
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام احمد بن حنبل ؒ کا قول ہے
جو شخص رسول اللہ ﷺ کی حدیث ردّ کرتا ہے وہ ہلاکت کے دہانے پر جا پڑا…

المناقب لابن الجوزی : 182
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
میں نے تیس برس ادب سیکھا اور بیس سال علم حاصل کیا!
عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ

قال عبد الله بن المبارك رحمه الله: طلبت الأدب ثلاثين سنة، وطلبت العلم عشرين سنة.

كانوا يطلبون الأدب ثم العلم.(غاية النهاية في طبقات القراء) لابن الجزري (1/ 446)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
الله کی سب سے بڑی نعمت بندے پرنیک لوگوں کی صحبت ہے
اور بندے کیلئے سزا ہے کہ الله اسکو اشرار کی صحبت میں مبتلا کر دےعلامہ سعدی رحمہ

[ بهجة قلوب الأبرار ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
*اپنی طرف توجہ دو*

✍ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

*لوگوں کا محاسبہ نہ کرتے پھرو، یہ کام ان کے رب پر چھوڑ دو، تم بس اپنی طرف توجہ دو۔*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قال ابو الدرداء رضي الله عنه:
لا تحاسبوا الناس دون ربهم، ابن آدم عليك نفسك.

[حلية الأولياء: ٢١٢/١ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ہم دینا میں سب سے پست قوم تھے الله نے ہمیں اسلام کے ذریعہ عزت بخشی جب کبھی ہم اسلام کے سوا کسی اور چیز سے عزت حاصل کرنا چاہیں گے تو الله ہمیں ذلیل کردے گا۔
سیدنا عمر رضی الله عنه
صحیح الترغیب 2893
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"حقیقی طالب علم دنیا اور دنیاوی مناصب سے دور بھاگتا ہے۔ اسی لیے ائمہ سلف نے زھد پر کتابیں لکھی ہیں۔"
ریاض بن سعید حفظہ الله
 
Top