• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
" شیعہ تمام انسانوں کے لیے باعث ننگ و عار ہیں۔ ہر عقلمند انسان ان پر ہنستا ہے"۔

المنار المنيف لابن القيم(ص/١٥٢).
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
#دعوت_فکر_و_عمل_

امام ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
بندے کو کثرت سے لا الہ الا اللہ پڑھنا چاہیے کیونکہ یہ الفاظ ایسے ہیں جنہیں ادا کرنے کے لئے ہونٹوں کو نہیں صرف زبان ہلانے کی ضرورت ہے۔ *اس طرح ذکر کرنے سے پاس میں بیٹھے شخص کو بھی نہیں پتہ چلے گا۔*

(رسائل ابن حزم الأندلسي 3/150)

نوٹ : ذرا غور کیجئے کہ سلف صالحین اپنی عبادتوں کو چھپانے کے کس قدر حریص ہوتے تھے۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ صحیح بخاری کی "کتاب الطِب" کی شرح کر رہے تھے، اسی دوران کسی نے سوال کیا:
قرآن میں کیوں نہیں کوئی ایسی سورت ہے جس میں طِب کی باتیں بتائی گئی ہوں؟
انھوں نے جواب دیا: کیونکہ قرآن مکمل شفا ہے۔
FB_IMG_1602814303240.jpg
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
مجھے تعجب ہوتا ہے اس شخص پر جسے ہر چیز کے لئے وقت مل جاتا ہے :
سونے کے لئے
کھانے پینے کے لئے
تفریح کے لئے
موبائل کے لئے
مگر اسے وقت نہیں ملتا تو صرف قرآن کی تلاوت کرنے کے لئے
اللہ کی قسم ایسا شخص محروم و بد نصیب ہے۔

Retweeted سلطان عبدالله العمري
(@sultanalamri5):

لازلت أتعجب ممن يجد وقتاً لكل شيء ، للنوم ، وللأكل ، وللترفيه ، وللجوال .
ولكنه لايجد وقتاً لقراءة القرآن .
.
أقسم بالله إنه لمحروم .
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ علی طنطاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
میں نے اپنی ابتدائی زندگی اپنے والدین کے ساتھ گزاری اس وقت میں یہ سمجھ رہا تھا کہ میں انھیں چھوڑ کر ان کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ پھر والدین کا انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد جب میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہنے لگا تو مجھے ایسا گمان ہونے لگا کہ ان بھائیوں کے بغیر میں نہیں رہ سکتا۔ پھر سب بھائیوں نے شادی کرلی اور سب اپنے بچوں کے ساتھ الگ رہنے لگے۔ میں نے بھی شادی کرلی اور جب میرے پاس بھی بچے اور بچیاں ہوگئیں۔ تو مجھے ایسے لگا کہ میں ان بچوں کو چھوڑ کر ان کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ پھر بچوں کی شادی ہو گئی اور سب اپنی اپنی فیملی بنا کر الگ ہو گئے۔ اس وقت میں نے جانا کہ انسان کے ساتھ اس کے رب کے سوا کوئی ہمیشہ باقی رہنے والا نہیں۔ اللہ کے ساتھ تعلق کے سوا سارے تعلقات اور رشتے ختم ہو سکتے ہیں۔
FB_IMG_1602814384871.jpg
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام مالک رحمہ اللہ کا قول ہے

میں نے قرآن اور حدیث کی کتابوں کی ورق گردانی کی،مگر سود سے بڑا گناہ نہیں دیکھا
کیونکہ سود، اللہ اور اس کے رسول سے اعلان جنگ ہے۔
ترجمہ شیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ
FB_IMG_1602814479366.jpg
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
علامہ محمد تقی الدین هلالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

یہ مصیبت جو مسلمانوں پر بالعموم اور اہل عرب پر بالخصوص آئی ہوئی ہے یعنی دنیا کے مٹھی بھر یہودیوں نے چھ سو ملین مسلمانوں اور ایک سو ملین عربوں سے مسجد اقصیٰ کو چھین لیا ہے۔ مسلمان اتنی بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود مسجد اقصیٰ کو بازیاب کرانے میں ناکام و نامراد رہے۔ بلکہ جب کبھی مسجد اقصیٰ کی بازیابی کیلئے لیے انہوں نے کوشش بھی کی تو انہیں الٹے پاؤں واپس ہونا پڑا اور دوسری اراضی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ اور ایسا کئی بار ہوا۔

آج تک مسلمان مسلسل تاریکیوں میں بھٹک رہے ہیں اور نجات کا کوئی راستہ انھیں نظر نہیں آرہا ہے۔ حالانکہ جسے بھی ایمان اور علم کی کچھ روشنی ملی ہوئی ہے اس کے لیے وہ راستہ عیاں اور واضح ہے اور وہ ہے قرآن اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپسی۔

اللہ کی قسم مسلمانوں کے اوپر سے یہ مصیبت اسی وقت دور ہوسکتی ہے جب مسلمان اپنی موجودہ روش سے توبہ کرکے اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلہ کرنے لگیں اور اہل ایمان کا راستہ اختیار کر لیں۔ ہمارے بس میں نصیحت اور دعا کرنے کے سوا اور کچھ نہیں۔ اللہ تعالی ہی سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرنے والا ہے۔

(سبيل الرشاد 3/44)

مع الشكر والتقدير للشيخ الفاضل المناضل عبد العزيز الخطابي حفظه الله
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
*دعوتِ فکر و عمل*

امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب "معجم المحدثين" (ص: 97) میں اپنا تعارف کراتے ہوئے لکھتے ہیں: .... وجمع تواليف يقال مفيدة والجماعة يتفضلون ويثنون عليه وهو أخبر بنفسه وبنقصه في العلم والعمل والله المستعان ولا قوة إلا به وإذا سلم لي إيماني فيا فوزي"
انہوں نے (یعنی امام ذہبی نے) کچھ کتابیں لکھی ہیں جنہیں لوگ مفید بتاتے ہیں۔ اور لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں حالانکہ وہ اپنے بارے میں اور اپنے علم و عمل کی کمی و کوتاہی کے بارے میں بخوبی جانتے ہیں۔

ایک دوسری کتاب "ذيل ديوان الضعفاء والمتروكين " (ص: 56) میں اپنا تعارف انہوں نے اس طرح کرایا ہے:
"سيء الحفظ ليس بالمتقن ولا بالمتقي. سامحه الله تعالى."
حافظہ قوی نہیں اور نہ ہی حفظ میں اتقان و پختگی ہے اور نہ ہی متقی و پرہیز گار۔ اللہ معاف فرمائے۔
________________________

یہ وہ لوگ تھے جو اپنے علم و عمل کے معیار کو جانتے تھے اور اپنے نفس کی قدر کو پہچانتے تھے اسی لئے ہمیشہ تواضع و انکساری اپنائے رہتے تھے جس کا صلہ اللہ نے انہیں یہ دیا کہ علم حدیث میں درجہ امامت پر فائز کر دیا اور رہتی دنیا تک لوگ فن حدیث میں ان کی کتابوں کے محتاج رہیں گے۔
اس کے برعکس آج کچھ لوگوں کے علم و عمل کے بلند بانگ دعوے اور بڑے بڑے القاب و آداب کے سابقے و لاحقے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ تھوڑا سا علم حاصل کرنے اور کچھ لکھ لینے کے بعد اپنے آپ کو علامہ، مفتی، مصنف، صاحب طرز ادیب اور نہ جانے کیسے کیسے القاب خود بھی لکھتے ہیں اور دوسروں سے اس طرح کی چیزیں لکھوانا اور کہلوانا پسند کرتے ہیں۔ الله المستعان
 
Top