• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

3 روپے میں کھانا

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ان خاتون کا انٹرویو بھی کافی عرصہ قبل نظروں سے گزرا تھا۔
صدقے کے حوالے بہت طرح کے طریقے معاشرے میں رائج ہیں۔اایک خبار میں پڑھنے کا اتفاق ہوا کہ
عرب ممالک کے مخیر حضرات کسی بھی مارکیٹ یا تندور میں رقم دے دیتے ہیں کہ رات تک آنے والے تمام خریدار سے چیزوں اور روٹی کے پیسے نہ وصول کیئے جائیں ، یا پیکڈ پانی خرید کر دکان دار کے پاس ہی رکھوا دیتے ہیں ، جنھیں دکاندار ہر آنے والے گاہک کو مختلف خریداری کے ساتھ دے دیتے ہیں ، یوں یہ نیکی بھی ہو جاتی ہے اور کرنے والا بھی گمنام رہتا ہے۔
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
اس زمانے میں جہاں پانی کے لئے بھی پیسے لگتے ہوں اور کتوں کے بسکٹ سینکڑوں روپئے میں آتے ہوں وہاں 3 روپئے میں کھانا واقعي قابل تعریف ہے الله اس عورت کو مزید ہمت دے -
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوب!
کافی پرانی خبر ہے کئی سال قبل کی۔۔ مگر نیکی کبھی پرانی نہیں ہوتی!
چند دن قبل ایک اور خبر نظروں سے گزری تھی کہ ایک عربی شہری نے ایک فریج گلی میں رکھا ہوا ہے۔۔جس کے گھر کا کھانا بچ جاتا ہے،وہاں رکھ دیتا ہےاور ضرورت مند استعمال کر لیتے ہیں۔۔یوں کھانا بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے اور کسی کا پیٹ بھی بھر جاتا ہے!!
مجھے یہ طریقہ بہت پسند آیا کیونکہ عموما ہمارے گھروں میں ایک دوروٹیاں بچ جاتی ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں۔۔سالن فریج میں پڑا خراب ہوتا رہتا ہے۔۔کیا بہتر نہیں وہ زائد کھانا کسی کی ضرورت پوری کر دے؟؟
 
Top