• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یاودود کا مصنوعی ذکر

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
501
پوائنٹ
209
مجھ سے ایک بھائی نے ذکر کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں ایک مولوی سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میاں بیوی میں کم جھگڑا ہونے اور محبت بڑھانے کے لئے ہرنماز کے بعد "یاودود" کثرت سے پڑھا کریں ۔ کیا یہ طریقہ قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح ہے؟ ۔

"ودود" اللہ کے اسمائے حسنی میں سے ہے اس کے معنی محبت کرنے کے ہیں ۔ صوفیوں کے یہاں " یاودود" کا ورد متعدد قسم کی محبت کے طور پہ کثرت سے مستعمل ہے ۔ بعض طرق کی طرف اشارہ کردیتا ہوں جو ان کے یہاں معروف ہے تاکہ لوگوں پہ اس کی حقیقت منکشف ہوجائے ۔
(1) جوشخص ایک ہزار مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر کھانے پر دم کرے گا اور بیوی کے ساتھ بیٹھ کر وہ کھا ناکھا ئے گا تو ان شاء اللہ میاں بیوی کاجھگڑا ختم ہوجائے گا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی۔
(2) جو شخص اس اسم مبارک کا ہزار بار ذکر کرے گا وہ اللہ سبحانہ وتعالی کامحبوب ہوجائے گا ۔
(3) زوجین کی محبت کے لئے اول آخر دوبار درودشریف اور یاودود دو ہزار بار چینی پریا اول آخر دوبار درودشریف اور یا ودود ایک ہزار بارنمک پر پڑھ کر مطلوب کانام لے کردم کریں اور مطلوب کو کھلائیں۔ باہم محبت میں اضافہ ہوگا ۔
(4) جس کا بیٹا برائیوں میں مبتلا ہووہ جمعہ کے بعد ایک ہزار ایک بار یہ اسم مبارک معطر ولطیف شیر ینی پرپڑھ کردم کرے اور دورکعت نماز ادا کرے اور وہ شیر ینی اس کو کھلا ئے ان شاء اللہ صالح ہوجائے گا ۔
(5)اس کا وردتسخیر کے لیے مفید ہے۔
(6) جوشخص کسی پریشانی میں پڑجائے یادشمنوں یا ڈاکوؤں کے نرغے میں آجائے وہ دورکعت نماز پڑھ کردعا کرے انشاء اللہ پریشانی دورہو جائے گی : دعایہ ہے ۔ اَللّٰھُمَّ یَاوَدُوْدُتین بار یَا ذَا الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ یَا مُبْدِئُ یَا مُعِیْدُ یَا فَعَّالاً لِّمَا یُرِیْدُ اَسْءَلُکَ بِنُوْرِ وَجْھِکَ الَّذِیْ مَلَأَ اَرْ کَانَ عَرْشِکَ وَبِقُدْرَتِکَ الَّتِیْ قَدَرْتَ بِھَا عَلٰی جَمِیْعِ خَلْقِکَ وَبِرَحْمَتِکَ الَّتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْ ءٍ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ یَاغِیَاثَ الْمُسْتَغْثِیْنَ اَغْثِنِیْ (اَغِثْنِیْ ۔ تین بار)۔
(7) جو دُلہن سُسرالی گھر میں پہلی بار داخل ہو تے وقت ایک سانس میں سات بار یَا وَدُوْدُ پڑھے گی اُسے سا ری زندگی اپنے میاں اور سُسرال سے پیا ر ملے گا ۔

مذکورہ بالا "یاودود" کے سارے اذکار خیالی اور مصنوعی ہیں ۔ دراصل انہیں وضع کرنے والے وہ پیشہ ورلوگ ہیں جنہوں نے جھاڑ پھونک کو کسب معاش اور شہرت کا ذریعہ بنایا۔ اس قسم کے بناوٹی اذکار سے پیشہ وروں نے تو خوب کمائی کی ۔ دولت اور جھوٹی شان کے محل تعمیر کئے مگر سادہ مسلمانوں کی زندگی تباہ کردی ۔ انہیں اللہ کی عبادت سے غافل کرکے ان بناوٹی اذکار پہ جھوٹا یقین دلوادیا۔ اللہ کی پناہ
ان میں سے کوئی بھی طریقہ و عمل کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔ چھ نمبر میں جو ذکرہے اسے شیخ البانی نے موضوع کہا ہے ۔ (السلسلة الضعيفة: 5737)
اس لئے یہ شرعی طریقہ نہیں ہے ۔ اسلام نے جس بابت جو رہنمائی کی وہی فائدہ مند ہے اور مسلمانوں کو قرآن و حدیث سے ثابت شدہ طریقہ پہ ہی عمل کرنا چاہئے ۔


کتبہ
مقبول احمد سلفی
 
Last edited by a moderator:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,158
پوائنٹ
412
محترم شیخ!
6 نمبر دو مرتبہ ہے.
ان میں سے کوئی بھی طریقہ و عمل کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔ پانچ نمبر میں جو ذکرہے اسے شیخ البانی نے موضوع کہا ہے ۔ (السلسلة الضعيفة: 5737)
یہ چھ نمبر ہونا چاہیۓ.
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,158
پوائنٹ
412
محترم شیخ!
6 نمبر دو مرتبہ ہے.
ان میں سے کوئی بھی طریقہ و عمل کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔ پانچ نمبر میں جو ذکرہے اسے شیخ البانی نے موضوع کہا ہے ۔ (السلسلة الضعيفة: 5737)
یہ چھ نمبر ہونا چاہیۓ.
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,589
ری ایکشن اسکور
6,779
پوائنٹ
1,207

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
501
پوائنٹ
209
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تصحیح کر دی گئی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

برادرم محمد نعیم یونس صاحب فورم کے لئے کافی متحرک ہیں ، اللہ تعالی انہیں جزائے خیر دے ۔
 
Top