• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا دوا کھانے کی کوئی مخصوص دعا ہے ؟

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
502
پوائنٹ
209
سوال : جیساکہ لوگوں میں دوا کھاتے وقت "ھوالشافی" کہنا رائج ہے کیا یہ دوا کھانے کی دعا ہے یا کوئی اور مخصوص دعا ہے ؟
جواب : نبی ﷺ سے دوا کھانے کی کوئی مخصوص دعا ثابت نہیں ہے۔ ھوالشافی عام طور سے مسلم اطباء نسخہ جات کے شروع میں لکھتے پڑھتے ہیں اس وجہ سے لوگوں میں یہ رائج ہوگیا ۔ اصل میں ھوالشافی عقیدہ ہے کہ دوا کھانے والا اس ایمان و یقین کے ساتھ دوا کھائے کہ یہ بذات خود فائدہ نہیں کرے گی ، شفا تو اصل میں اللہ تعالی دینے والا ہے ۔
کھانا کھاناہو، پانی پینا ہو، دوا کھانی یا پینی ہو شروع میں بسم اللہ کہیں جیساکہ حدیث سے ثابت ہے ۔ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ فرماتے ہیں :
إذا أكَلَ أحدُكُم فليذكُرِ اسمَ اللَّهِ تعالى ، فإن نسِيَ أن يذكرَ اسمَ اللَّهِ تعالى في أوَّلِهِ فليقُلْ : بسمِ اللَّهِ أوَّلَهُ وآخرَهُ(صحيح أبي داود:3667)
ترجمہ : جب کوئی کھانا کھائے تو پہلے بسم اللہ کہے ۔اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ کہنا بھول جائے تو" بسمِ اللَّهِ أوَّلَهُ وآخرَهُ" (اس کھانے کا آغاز اور اختتام اللہ کے نام کے ساتھ کرتاہوں)کہے ۔

واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمد سلفی
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
502
پوائنٹ
209
یہ بلاگ میری تحریر کے نیچے آئے جیسے کہ آپ نے کیا ہے اس کا کیا طریقہ ہے ؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم


دی گئی تصویر کے مطابق 1 اپنے نام پر تیر کا نشان لائیں تو چھوٹی ونڈو سامنے آئے گی 2 وہاں سے دستخط پر کلک کریں جس سے مزید ایک اور ونڈو کھلے گی اس میں آپ جو بھی لنک دیں گے اس کے بعد "تبدیلیاں محفوظ کریں" پر کلک کر دیں۔

والسلام
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,158
پوائنٹ
412
السلام علیکم


دی گئی تصویر کے مطابق 1 اپنے نام پر تیر کا نشان لائیں تو چھوٹی ونڈو سامنے آئے گی 2 وہاں سے دستخط پر کلک کریں جس سے مزید ایک اور ونڈو کھلے گی اس میں آپ جو بھی لنک دیں گے اس کے بعد "تبدیلیاں محفوظ کریں" پر کلک کر دیں۔

والسلام
جزاک اللہ خیرا محترم بھائی
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
502
پوائنٹ
209
دستخط والی بات سمجھ میں آگئی ، ایک بات یہ جاننی ہے کہ کسی لنک کو کاپی کرکے اس لنک پہ کچھ لکھنا تاکہ لنک کی بجائے اس پہ لکھا ہوا آئے ۔ ایک بار میں نے کسی طرح کیا تھا پھر پتہ نہیں مجھ سے دوبارہ نہیں ہوسکا۔
 
Top