عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,635
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
حدیثِ سفینہ سے مراد حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ سے مروی وہ روایت ہے جس میں رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب یہ بیان ہے کہ خلافتِ نبوت تیس سال تک رہے گی، پھر ملوکیت کا دور آئے گا۔ حضرت سفینہؓ نے خلفائے راشدین کی خلافت کے سال جمع کر کے اس تیس سالہ مدت کی وضاحت کی ہے۔سفینہ دراصل نبی کریم ﷺ کے آزاد کردہ غلام اور صحابی حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ کا نام ہے۔ اس لیے ان سے منقول روایت کو ’’حدیثِ سفینہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حدیثِ سفینہ ایک اور ضعیف روایت بھی ہے جس میں اہلِ بیتِ نبوی ﷺ کو حضرت نوحؑ کی کشتی سے تشبیہ دی گئی ہے۔ حافظ ابو معاویہ عبد الرحمٰن سلفی حفظہ اللہ نے زیر نظر کتاب ’’حدیث سفینہ‘‘ میں تحدید خلافت کی حقیقت ،خلافت و ملوکیت کی شرعی حیثیت کو واضح کیا ہے۔ اور مدت خلافت کے متعلق حضرت سفینہ سے مروی روایت کی تخریج، اسانید، رواۃ اور صحت و ضعف کے تحقیقی جائزے کو پیش کیا ہے۔اور اس روایت کا ضعیف ہونا ثابت کیا ہے۔(م۔ا) تاریخی واقعہ بیان کرنے کے بجائے مختلف روایات کے راویوں، ان کی توثیق و تضعیف اور ائمۂ حدیث کے اقوال کی روشنی میں روایات کی صحت کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)
لنک کتاب
لنک کتاب