عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,676
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
معجم الشیوخ المعجم لابن الاعرابی
مصنف
محمد ارشد کمال
ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
معجم شیوخ محدثِ جلیل ابو سعید احمد بن المعروف ابن الاعرابی (م 340ھ) کی اہم حدیثی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے اپنے شیوخ اور اساتذہ کے حالات اور ان سے روایت کردہ احادیث کو جمع کیا ہے۔ کتاب کی ترتیب شیوخ کے ناموں کے اعتبار سے ہے سب سے پہلے ’’محمد‘‘ نا م کے شیوخ سے مرویات نقل کی ہیں ۔پھر حروف تہجی کے اعتبار سے پہلے ’’ الف‘‘ پھر ’’با‘‘ الی اخرہ ، نام کے شیوخ سے رویات بیان کی ہیں۔مصنف نے کتاب میں صرف صحیح احادیث پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ مختلف درجات کی احادیث شامل کیں۔ احادیث کو کسی ایک موضوع پر خاص نہیں کیا، بلکہ مختلف موضوعات پر مشتمل روایات ذکر کیں۔ احادیث پر صحت و ضعف کا حکم نہیں لگایا اور نہ ان کی تشریح یا وضاحت کی۔ صرف مرفوع احادیث پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ موقوف، مقطوع روایات بھی شامل کیں۔دار ابن الجوزی سعودی عرب سے عبد المحسن بن ابراہیم کی تحقیق و تخریج کے ساتھ شائع ہونے والے نسخے میں احادیث کی کل تعداد 2460 ہے۔ زیر نظر کتاب ’’معجم الشیوخ ‘‘ چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ مولانا محمد ارشد کمال حفظ اللہ (مصنف و مترجم کتب کثیرہ) نے معجم الشیوخ کا سلیس اردو ترجمہ ،فقہی فوائد اور علمی تخریج کا کام بڑے احسن طریقہ سے انجام دیا ہے۔مترجم نے تین اداروں ’’دار ابن الجوزی ، ’’ دار الکتب العلمیہ‘‘ اور ’’ مکتبہ الکوثر‘‘ ، طبع ہونے والے معجم الشیوخ کے نسخوں کو سامنے رکھ کر ترجمہ و فوائد کا کام کیا ہے۔ معجم الشیوخ کی جو احادیث صحیح البخاری یا صحیح مسلم میں موجود ہیں وہ سب صحیح ہیں جبکہ دیگر احادیث پر صحیح ، حسن یا ضعیف ہونے کے لحاظ سے حکم لگایا ہے اور وجہ ضعف بھی بیان کیا ہے۔ اور شواہد و متابعات کی وجہ سے صحیح یا حسن بننے والی روایت پر صحیح اور حسن کا حکم لگایا کر ساتھ وضاحت بھی کر دی ہے ۔(م۔ا)
لنک کتاب
معجم الشیوخ المعجم لابن الاعرابی
مصنف
محمد ارشد کمال
ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
تبصرہ