وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
گزشتہ کچھ عرصے کی فائر فاکس اپ ڈیٹس نے اردو کا کچھ خانہ خراب کیا ہے۔ خیر، بار بار ایڈیٹر موڈ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ حضرات ایک ہی دفعہ اپنا ایڈیٹر سیٹ کر لیں۔ اس کے لئے یوزر کنٹرول پینل میں ، اختیارات کی تدوین میں جائیں، یا براہ راست درج ذیل لنک پر کلک کریں:
http://www.kitabosunnat.com/forum/profile.php?do=editoptions
اور پھر اس صفحے پر سب سے نیچے متفرق اختیارات کے تحت "
پیغامات مدون کرنے والے ایڈیٹر کا انٹرفیس" بہتر انٹرفیس ۔۔مکمل وزی وگ سپورٹ یا سٹینڈرڈ ایڈیٹر میں سے کوئی ایک منتخب کر لیں۔ جو آپ کو مناسب محسوس ہو۔
ویسے سچی بات ہے فائر فاکس سے بہت بہتر ہے کہ گوگل کروم استعمال کر لیا جائے۔ میں نے تو فائر فاکس کو سیکنڈری براؤزر کے طور پر رکھا ہوا ہے۔