• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فتوی سائٹ کے متعلق چند تجاویز

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
محدث فتوی سائٹ کے متعلق چند تجاویز دینا چاہتا ہوں۔

  • ہر سوال کے شروع میں سائل کے نام کی جگہ دو بھائیوں کے نام "کلیم حیدر" اور "عبدالوحید ساجد" کے نام آتے ہیں۔کیا سائل کا نام آنا زیادہ بہتر نہیں؟
  • محدث فتوی پر سرچنگ کے آپشن کو بہتر کرنے کی ضرروت ہے۔
  • محدث فتوی سائٹ پر ہر مضمون کا الگ الگ سیکشن ہے۔اور پھر ان سیکشنز کے اندر مزید ذیلی سیکشنز بھی ہیں۔لیکن کوئی ایسا آپشن ہونا چاہیے جس میں اسی سیکشن کے تمام سوالات شو ہو جائیں۔
  • سائٹ پر بار بار لاگ ان کرنا پڑتا ہے چاہے "مجھے یاد رکھیں" کے آپشن پر بھی کلک کر دیا جائے؟


مزید کوئی تجویز ذہن میں آئی تو بتاؤں گا۔ان شاءاللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
ایک اور تجویز کہ جس طرح محدث فورم پر جو بھی ممبر پوسٹ کرتا ہے تو ہمیں ای میل موصول ہو جاتی ہے،اسی طرح محدث فتوی سائٹ پر جو بھی سوال پوسٹ کرے اس کے جواب آنے پر ہمیں ای میل موصول ہو جائے چاہے وہ سوال اس ممبر نے خود پوچھا ہو یا کسی اور نے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,346
پوائنٹ
437
السلام علیکم۔
میری تجویز ہے زبردست اگر اس پر عمل کیا جائے تو نتائج بہت سود مند رہیں گے اور یقین کیجئے بہت سے خرافات جو معاشرے میں پھیل رہی ہیں ان سے بھی لوگوں میں آگاہی پیدا ہوگی۔۔۔

آج کل بہت ساری کمپنیاں آپ کو ہزاروں کی نہیں لاکھوں کی تعداد میں موبائل میسج سروس مہیا کررہی ہیں۔۔۔
بس کسی ایک کمپنی پر اپنا نام رجسٹرڈ کروالیں محدثین فتوٰی کے نام سے۔۔۔
اور وہ فتاوٰی جو معاشرے میں خرافات پھیلا رہے ہیں ان کو موبائل پر بھی ارسال کیجئے۔۔۔
یقین کیجئے اگر یہ سلسلہ شروع ہوگیا تو محدث فورم اور محدث فتوٰی پر آپ ٹریفیک دیکھئے گا۔۔۔
ہم نظریاتی قوم ہیں۔۔۔ اس کی بڑی پیاری مثال یوں دوں گا کے ایک مولوی بدعت کو سنت کا لبادہ پہنا کر عامی کو بتادیتا ہے تو جب تک اللہ اس کو ہدایت نہ دے وہ راستے پر نہیں آتا۔۔
لہذا اگر فتوٰی ایس ایم ایس کے ذریعے سے ارسال کئے جائیں تو یقین جانیں کے ہر موصول کرنے والا خود اپنےموبائل لسٹ میں دوستوں کو اسے فارورڈ کرے گا۔۔۔
اور جوفتوٰی بڑے یعنی لمبے ہونگے جو موبائل پر نہیں آسکتے اس کے لئے نیچے لنک مہیا کردیا جائے تاکہ اس لنک پر کلک کر کے رسالہ موصول کرنے والے شخص ڈآئریکٹ ویب سائٹ پر آجائے اور تفصیل سے پورا فتوٰی پڑھے۔۔۔ یا دوسری صورت یہ بھی ہوسکتی ہے کے فتوٰے کا عنوان پیغام میں ارسال کردیا جائے اور ساتھ میں جو تفصیلی جواب دیا گیا ہے اس کا لنک جس سے ٹیکسٹ کی تعداد کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔۔۔
جو کے صدقہ جاریہ ہوگا۔۔۔ اس سے محدث فورم کو بہت پذیرائی ملے گی۔۔۔ ہر سطح پر ان شاء اللہ۔۔۔
باقی آپ لوگ جو بہتر سمجھیں۔۔۔
والسلام علیکم
واللہ تعالٰی اعلم۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,346
پوائنٹ
437
میری دلی خواہش ہے کے محدث فورم۔۔۔
پاکستان کا وہ واحد فورم ہو جو سلفیت کی نمائندگی کرتا ہو۔۔۔
اس کے لئے ہمیں تھوڑی سی اسٹراتیجی تبدیل کرنی ہوگی۔۔۔
وہ یہ کے کسی امام کانام لیکر عقیدے پر ضرب لگانے سے بچنا ہوگا۔۔۔
بلکہ براہ راست عقیدہ ، اس پر جراح کی جائے حق اور سچ بات کو قرآن وحدیث سے پیش کیا جائے۔۔۔
اس کے لئے سب کو تعاون کرنا ہوگا۔۔۔
مالی بھی اور فزکلی بھی۔۔۔
مالی تعاون کی بات اس لئے کی کے اتنے بڑے بڑے پروجیکٹس پر رقم بھی خرچ ہوتی ہے۔۔۔
تو ظاہر ہے جہاں ہر دوسرے کاموں میں اتنا خرچ کرتے ہیں اگر اس کارخیرمیں خرچ کردیں تو کیا برا ہے۔۔۔
یہ شرط نہیں تجویز ہے۔۔۔
ایس ایم ایس فتوٰی سروس یقین کیجئے ایک انقلاب برپا کردے گی معاشرے میں۔۔۔
 
Top