• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

jzk

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
اکثر لوگ بجائے "جزاک اللہ خیرا" لکھنے کے مختصر انگلش کے تین حروف jzk لکھ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنے مخاطب کو دعا دے دی ہے۔نہیں ایسا نہیں ہے۔اس میں تو اللہ کا نام بھی نہیں ہے،جبکہ اللہ تعالیٰ کا نام لکھنا چاہیے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ بہتر جزا عطا فرمائے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جزا عطا فرمانے والا ہے۔
jzk کسی بھی طرح "جزاک اللہ خیرا" کی طرح نہیں ہوسکتا۔
لہذا پورا لکھیں۔ "جزاک اللہ خیرا"
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
اکثر لوگ بجائے "جزاک اللہ خیرا" لکھنے کے مختصر انگلش کے تین حروف jzk لکھ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنے مخاطب کو دعا دے دی ہے۔
درحقیقت اس (jzk) کا تعلق "دعا" سے نہیں بلکہ ٹائیپنگ یا شارٹ ہینڈ اسکلز (shorthand skills) سے ہے۔ جیسا کہ ایک اور دعا "اللہ حافظ" بھی ہے جس کا شارٹ فارم AH کے طور پر لکھ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح السلام علیکم کے لیے AoA وغیرہم ۔۔۔
یہ عموماً موجودہ دور کے ، جلدی کے ایمیلز یا چیٹنگ میں استعمال ہونے والے abbreviations ہیں جنہیں انگریزی اصطلاح میں acronym (یا initialism) کہا جاتا ہے۔ انہی حقائق کے پیش نظر دوسروں کے متعلق حسن ظن رکھتے ہوئے ہم یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ مدمقابل نے بطور فاسٹ ٹائیپنگ یا شارٹ ہینڈ jzk لکھا ہے جبکہ بہت ممکن ہے کہ وہ زبانی طور سے ہمیں جزاک اللہ ہی کہہ رہا ہو۔
چیٹنگ سے ہٹ کر البتہ کوئی تحریر یا مقالہ لکھا جا رہا ہو تو وہاں مکمل لفظ لکھنا ضروری ہے جیسا کہ ہمارے عہد کے علمائے کرام بھی فرماتے ہیں کہ درود کے لیے صرف "ص" لکھنا کافی نہیں ، بلکہ صلی اللہ علیہ وسلم مکمل لکھا جانا چاہیے۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
اصل مسئلہ تو لکھنے کا ہے چاہے slow لکھے یا fast پورا لکھنا چاہیے۔"جزاک اللہ خیرا"
یعنی کہ ۔۔۔۔ shorthand/abbreviation/acronym/initialism کے آپ قائل نہیں ہیں :)
کوئی بات نہیں ہر ایک کو اپنے نقطہ نظر پر قائم رہنے کا حق ہے۔ :)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
لا حول ولا قوۃ الا باللہ
jzk میں اللہ کا نام نہیں ہے۔یہ پتہ نہیں کونسے قاعدے کلیے ایجاد ہوں گئے ہیں جن سے الفاظ کو بگاڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ایک بار پھر کہوں گا ۔"جزاک اللہ خیرا" پورا لکھا کریں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
جزاک اللہ خیرا ارسلان بھائی!
مجھے تو یہ خطرہ ہونے لگا ہے کہ کچھ دن بعد قرآن پاک کا بھی شاٹ کٹ نہ نکل آئے ۔کہ اب تیس سپاروں کی کون تلاوت کرے۔دو چار انگریزی کے حروف بنا لو اور پھرمزے کرو۔
 
Top