• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. سرفراز فیضی

    ذمہ دارانِ مساجد کی خدمت میں چند گذاراشات

    ذمہ داران مساجد کی خدمت میں چند گذارشات ------------------------------- تحریر: سرفراز فیضی ( داعی صوبائی جمعیت اہل حدیث ، ممبئی) شائع شدہ: ماہنامہ الجماعہ ، اپریل 2017 ------------------------------- اسلام میں مساجد کی حیثیت دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی طرح محض عبادت کی ادائیگی کےلیے مختص کی گئی...
  2. سرفراز فیضی

    ملت اسلامیہ ہند اور اس کے چند داخلی مسائل

    ملت اسلامیہ ہند اور اس کے چند داخلی مسائل رفیق احمد رئیس سلفی(علی گڑھ) قوت فکروعمل پہلے فنا ہوتی ہے پھر کسی قوم کی شوکت پہ زوال آتا ہے اس بات میں ذرا بھی شبہ نہیں کہ اس وقت ہندوستان کی ملت اسلامیہ اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہی ہے۔ملکی سیاست میں ایسے عناصر ابھر کر سامنے آگئے ہیں اور ان...
  3. سرفراز فیضی

    ہیوی ڈپازٹ کا شرعی حکم

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہیوی ڈپازٹ کا شرعی حکم تحریر: سرفراز فیضی ہیوی ڈپازٹ کا سسٹم کیا ہے ؟ ہیوی ڈپازٹ ہندستان بھر میں مکان کے کرائے پر لین دین کا ایک معروف طریقہ ہے ۔ ہیوی ڈپازٹ کا طریقہ یہ ہے کہ مالک مکان کسی مکان کا ڈپازٹ رائج ڈپازٹ کے مقابلہ میں کئی گنا زیادہ لیتا ہے۔ اور اس " ہیوی ڈپازٹ...
  4. سرفراز فیضی

    مدارس کے ضعیف العمر اوربیمار اساتذہ

    مدارس کے ضعیف العمر اوربیمار اساتذہ (مسائل،مشکلات اور ان کا حل) شیخ رفیق رئیس سلفی سرکاری امداد ومراعات سے محروم دینی مدارس وجامعات کا ہمارے ملک میں ایک طویل سلسلہ ہے جن میں ملک کے ہزاروں مسلمان بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔کہنے کو بلا شبہ یہ خالص مذہبی تعلیم ہے لیکن اس سے فارغ ہونے کے...
  5. سرفراز فیضی

    مضمون چے :سرفراز فیضی

    یاد رکھیے! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ چیزیں ایمان لانے کی ہوتی ہیں اور کچھ رائے رکھنے کی ۔ جو چیزیں ایمان لانے کی ہوتی ہیں ان میں اختلاف کرنے کا حق نہ مجھ کو ہے نہ آپ کو۔ اور جو چیزیں رائے رکھنے کی ہوتی ہیں ان میں ہر آدمی کی صلاحیت ، علم اور تجربہ اسے ایک مقام پر کھڑا...
  6. سرفراز فیضی

    ہند پاک تقسیم پر ایک مکالمہ

    Sarfaraz Faizi Mumbai, Maharashtra, India )داعی ۔ اسلامک انفارمیشن سینٹر ، ممبئی( ایک بات سمجھ نہیں آتی ۔ پاکستانی مسلمانوں کو بھی اگر جمہوریت ہی قائم کرنی تھی تو الگ ملک لینے کی کیا ضرورت تھی ؟ ہمارے ساتھ ہی رہتے تو کم سے کم ہندستانی جمہوریت میں مسلمانوں کا وزن بڑھتا۔
  7. سرفراز فیضی

    عبدالرحیم صاحب! مبارک ہو

    میں سمجھ رہا تھا کہ یہ خوش خبری کسی نے لگادی ہوگی پر تلاش کرنے پر ملی نہیں۔ تو سوچا میں ہی لگا دوں۔ @عبدالرحیم رحمانی جامعہ رحمانیہ اور اسلامک انفارمیشن سینٹر دونوں جگہ میرے جونیر رہے ہیں ۔ ان کی مدینہ سے منظوری آگئی ہے ۔ میں یہ سوچ کر خوش ہورہا ہوں کہ اب "مدنی لوگ" اب اپنے سے جونیئر ہو جائیں...
  8. سرفراز فیضی

    کام اور نام

    کام اور نام شاعری کرنی تو میں نے چوتھی جماعت ہی میں بند کردی تھی ۔ افتخار امام صدیقی کا ایک مضمون پڑھ کر۔ لیکن جب فیض عام میں داخلہ لیا تو مئو کا ادبی ماحول دیکھ شاعری کا چسکا دوبارہ جاگ اٹھا۔ مئو کی شعری مجلسوں تک رسائی کا صرف ایک ذریعہ تھا۔ "یعقوب فلک" یعقوب فیض عام کا چپراسی ۔ٹیپیکل قسم کا...
  9. سرفراز فیضی

    شیخ کفایت اللہ سنابلی کی کتاب پر ’’ناچیز‘‘ کا ’’ عرض ناشر‘‘

    فروعی مسائل میں عوام کا رویہ بالعموم دو طرح کی انتہاءوں کا شکار ہے ۔ ایک انتہاء افراط کی ہے اور دوسری تفریط کی۔ اعتدال کا موقف ان دونوں کے بیچ کا ہے ۔ فروعی مسائل کے حوالہ سے ایک انتہاء تو شدت پسندی کی ہے ۔ شدت پسندی یہ ہے کہ ان فروعی مسائل کو شریعت میں ان کے مقام سے آگے بڑھا کر انہیں محبت و...
  10. سرفراز فیضی

    شاعر کی دنیا

    شاعر کی دنیا "دوسروں" کی دنیا سے الگ ہوتی ہے ۔ شاعر کی اپنی جنت اور اپنا جہنم ہوتا ہے ۔ اس کی شاعری اسی جنت یا جہنم کا احوال ہوتی ہے ۔ ان احوال اور کیفیات کو وہی سمجھ سکتا ہے جس کے پاس اپنی خود کی ایسی کوئی جنت یا ایسا کوئی جہنم ہو۔ "دوسرے" جو اس جنت یا جہنم سے "محروم" ہوں ان کے لیے یہ شاعری محض...
  11. سرفراز فیضی

    اچھے امام اور اچھی قوم

    تم مجھے اچھے "امام" دو، میں تمہیں اچھی "قوم" دوں گا۔
  12. سرفراز فیضی

    سمجھ آیا سکھائے کس نے اسمعیل کو آداب فرزندی؟

    باپ ایسا تھا کہ اللہ نے کہا بیوی بچوں کو اس وادی میں چھوڑ آؤ جہاں کھانا تو دور پینے کا پانی بھی موجو دنہیں۔ باپ بلا چوں چرا کے چھوڑ آیا۔ ماں ایسی تھی کہ کہا" اللہ کے حکم سے چھوڑ کر جا رہے ہو تو وہ ہمیں ضائع نہیں کرے گا۔ " تو اللہ نے ان کو اولاد ایسی عطا فرمائی کہ باپ کو حکم ہوا بچے کو ذبح کردو،...
  13. سرفراز فیضی

    بھیک کا بزنس

    آج ممبرا اسٹیشن پر کینٹین کے سامنے ایک دس بارہ سال کی لڑکی نے پاپ کان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "انکل بھوک لگی ہے ۔ یہ دلا دیجیے" میں نے سوچا یہ واقعی میں مجبور لڑکی ہوگی ۔ بھوک لگی ہوگی تبھی پاپ کارن مانگ رہی ہے ورنہ پیسہ مانگتی ۔ میں نے بارہ روپیے کا پاپ کارن خرید کے دے دیا۔ جیسے ہی میں نے...
  14. سرفراز فیضی

    بوڑھوں کا بوجھ

    اْس کی عمر اسّی سال سے تجاوز کرچکی تھی۔ وہ ممبئی کے ایک پاش علاقہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ مقیم تھا۔ بیٹی کے ساتھ وہ اس لیے نہیں رہ رہا تھا کہ اللہ نے اسے بیٹے نہیں دیے تھے۔ اس کے چار بیٹے تھے۔ چار میں سے ایک بیٹا پاگل تھا۔ باقی تین جو پاگل نہیں تھے وہ اپنی اپنی لائف میں سیٹل ہوچکے تھے۔ البتہ ان...
  15. سرفراز فیضی

    سانحہ

    اگر اس ایک گھنٹے کے لیے میں جاوید بھائی سے نہیں ملا ہوتا تو شاید ان کی موت پر مجھ کو اتنا افسوس نہیں ہوتا۔ جاوید بھائی سے میری بہت ساری رشتہ داریاں تھی۔ قریبی رشتہ یہ تھا کہ وہ میری محترمہ کے سگے خالہ زاد بھائی تھے۔ اور دور کا رشتہ یہ تھا کہ وہ میرے ہم زلف ( علی گڑھ والے ساڑھو لفظ پسند نہیں کرتے...
  16. سرفراز فیضی

    فطرہ پیسوں میں

    ہمارے زمانہ میں کرنسی بھی ایک طرح سے "طعام" ہی کا بدل ہے ۔ اب اگر کوئی آدمی یہ استدلال کرے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سونا اور چاندی پر زکاۃ نکالنے کا حکم دیاہے ۔ اور کرنسی کیونکہ سونا چاندی نہیں ہے اس لیے اس میں زکاۃ نہیں تو اور جو لوگ کرنسی میں زکوٰۃ نکالنے کا حکم دے رہے وہ "نصوص"...
  17. سرفراز فیضی

    تلاوت ، تعلیم اور تزکیہ

    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مومنین کی تربیت کے لیے جو خاکہ دیا گیا ہے تھا اس میں تربیت کے تین بنیادی خطوط متعین کیے گئے تھے ۔ تلاوت ، تعلیم اور تزکیہ تلاوت یعنی بتانا، تعلیم یعنی سکھانا اور تزکیہ یعنی بنانا تلاوت یابتانا یک طرفہ عمل ہے ۔ یہ اطلاع اور ابلاغ کے قبیل کی چیز ہے ۔ تعلیم یا...
  18. سرفراز فیضی

    عراق کی موجودہ صورت حال اور اس کا پس منظر ( شیخ عبدالمعید مدنی )

    داعش(دولۃاسلامیہ فی العراق والشام)نوری مالکی وزیر اعظم عراق کی شیعہ گردی کا نتیجہ ہے ،اور موجودہ اتھل پتھل جو عراق میں جاری ہے وہ سو فیصدشیعہ وسنی اختلاف اور کشمکش اور مظلوم سنیوں کی دس سالہ مظلومیت کو ختم کرنے کی مسلح جد وجہد ہے ،داعش کو ن لوگ ہیں ،دنیا کس طرح دیکھتی اور دکھلاتی ہے، دنیا کے...
  19. سرفراز فیضی

    فروعی مسائل کو دعوت کی بنیاد بنانا۔

    فروعی مسائل کو اپنی دعوت کا عنوان بنانا، ان کی بنیاد پر تعصب برتنا یقینا غلط ہے لیکن اس سے زیادہ غلط ہے نبی کی سنت کو فروعی مسئلہ بول کر نظر انداز کردینا۔
  20. سرفراز فیضی

    ہماری جیت۔۔۔۔۔۔۔

    ہماری جیت یہ نہیں کہ ہم نے کسی کو "دلائل" دیے اور وہ لاجواب ہوگیا۔ ہماری جیت یہ ہے کہ ہم نے کسی کو" دلائل" دیے اور وہ قائل ہوگیا۔ دعوت میں سامنے والے کو ہرانا نہیں اس کو جیت جانا ہمارا مقصد ہونا چاہیے ۔
Top