• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
29- بے جا مصروفیت :

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ابن آدم میری عبادت کے لیے فارغ ہو جا، میں تیرے دل کو غنیٰ سے بھر دوں گا، تیری محتاجی دور کر دوں گا، اگر تو نے ایسا نہ کیا تو تجھے مصروفیت میں پھنسا دوں گا اور تیری محتاجی بھی دور نہ ہو گی۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی۹۵۳۱)

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جس شخص کا مقصد آخرت کی بہتری ہو اللہ تعالیٰ اس کے دل میں غنیٰ رکھ دیتا ہے۔ اس کے بکھرے ہوئے کام سمیٹ دیتا ہے، اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس آتی ہے۔ اور جس شخص کا مقصد صرف دنیا کمانا ہو اللہ تعالیٰ اس کی آنکھوں کے درمیان محتاجی رکھ دیتا ہے۔ اس کے کام بکھیر دیتا ہے۔ اور دنیا سے اسے اتنا ہی ملتاہے جتنا اس کا مقدر ہے۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی:۹۴۹)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
30- نااہل لوگوں کی قیادت:

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"چھ چیزوں سے پہلے اعمال میں جلدی کرو سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے، دجال، دھویں، دابۃ الارض اور کمینے لوگوں کا اکرام اور عام لوگوں کی حکمرانی سے۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۵۸۵۲)

عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت کے قرب سے ہے (اور ایک روایت میں ہے، نشانیوں سے ہے) کہ بدترین لوگ اوپر آجائیں گے اجھے لوگوں کو پیچھے کر دیا جائے گا، باتیں زیادہ ہوں گی، عمل کم ہو گا، لوگوں میں مثناۃ پڑھی جائیں گی لیکن ان میں کوئی شخص ایسا نہیں ہو گا جو ان کا انکار کر سکے۔"
پوچھا گیا کہ یہ مثناۃ کیا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ عزوجل کی کتاب کے علاوہ جو کچھ بھی لکھوا لیا جائے۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۳۰۷۲)

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"عنقریب لوگوں پر بدترین سال آئیں گے جن میں جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی اور سچے کی تکذیب، اس میں خائن کو امانتدار سمجھا جائے گا اور امین کو خائن اور ان سالوں میں رویبضۃ بولیں گے۔
پوچھا گیا: رویبضۃ کون ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کمینہ (ناہل) شخص جو عام لوگوں کے معاملات میں گفتگو کرے گا۔"
( السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۳۱۶۲)

عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت سے پہلے چند دھوکے والے سال آئیں گے جن میں جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی اور سچے کی تکذیب ہو گی، ان میں خائن کو امانتدار سمجھا جائے گا اور امین کو خائن اور ان میں رویبضۃ بولیں گے،
پوچھا گیا: رویبضۃ کون ہیں؟
تو کہا گیا:
"نااہل انسان اہم معاملات میں گفتگو کرے گا۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۶۴۵۲)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جانوروں کے بارے میں احکامات

جانوروں پر لعنت کرنا منع ہے:
ایک دفعہ ایک نوجوان لڑکی ایک اونٹنی پر سوار تھی۔ اس پر لوگوں کا سامان تھا۔ اس لڑکی نے اونٹ کی رفتار تیز کرنے کے لئے اسے ڈانٹا اور کہا اے اللہ اس پر لعنت فرما۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فوراً فرمایا:
"اس اونٹنی پر جو سامان لدا ہوا ہے وہ اتار لو اور اسے چھوڑ دو وہ اونٹنی ہمارے ساتھ نہ رہے جس پر لعنت کی گئی ہے۔"
(مسلم کتاب البر باب النھی عن لعن الدواب وغیرھا)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بلی کو قید کرنے کی بنا پرعذاب:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا۔ اس نے اسے قید کر دیا حتیٰ کہ وہ مر گئی پس وہ اس کی وجہ سے جہنم میں گئی۔ نہ اس نے اسے کھلایا پلایا اور نہ اسے اس نے چھوڑا کہ وہ خود زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیتی۔"
(بخاری کتاب المساقات باب فضل سقی الماء، مسلم کتاب السلام باب تحریم قتل الھرۃ)
معلوم ہوا کہ جانور کی خوراک وغیرہ کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہیں بھوکا مارنا بڑا گناہ ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جانوروں کے ساتھ شفقت اور رحم کا برتاؤ کرنا:
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ایک سرخ پرندہ کے دو بچوں کو پکڑ لیا۔ وہ پرندہ ہمارے گرد منڈلانے لگا۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اس پرندے کو اس کے بچوں کی وجہ سے کس نے تکلیف پہنچائی؟ اسے اس کے بچے لوٹا دو۔"
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چیونٹیوں کی ایک بستی دیکھی جس کو ہم نے جلا دیا تھا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"آگ کا عذاب دینا تو اللہ ہی کو لائق ہے۔"
(ابو داؤد کتاب الجہاد باب کراھیۃ حرق العدو بالنار۔ حاکم اور ذہبی نے صحیح کہا ہے)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جانوروں کے ساتھ احسان کرنا نیکی :
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"ایک آدمی کو پیاس لگی اس نے کنواں دیکھا۔ اس نے اتر کر پانی پیا اور باہر آگیا۔ اس نے ایک کتا دیکھا جو پیاس کے مارے کیچڑ چاٹ رہا تھا۔ وہ دوبارہ کنویں میں اترا اور کتے کو پانی پلایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے عمل کی قدر کی اور اسے بخش دیا اور جنت میں داخل کر دیا۔"
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا جانوروں پر ترس کھانے میں بھی اجر ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"ہر جاندار کی دیکھ بھال میں اجر ہے۔"
(بخاری کتاب المساقاۃ باب فضل سقی الماء، مسلم کتاب السلام باب فضل ساقی البھائم المحترمۃ واطعامھا)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جانور کو ذبح یا قتل کرتے وقت چھری کو تیز کرنا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ نے ہر چیز پر احسان لکھا ہے جب تم قتل کرو تو اچھے انداز سے قتل کرو اور جب تم جانور ذبح کرو تو اچھے انداز سے ذبح کرو اور چاہئے کہ ایک تمہارا اپنے ذبیحہ کو راحت دے اور اپنی چھری کو تیز کر لے۔‘‘
( صحیح مسلم کتاب الصید والذبائح)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
موذی جانور کو قتل کرنا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"پانچ جانور حرم شریف میں اور حالت احرام میں بھی میں قتل کیے جائیں۔ سانپ، کوا، چوہا، زخمی کرنے والا کتا اور چیل۔‘‘
(مسلم کتاب الحج)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"نماز میں سانپ اور بچھو کو مار ڈالو۔"
(ابو داؤد الصلاۃ، باب العمل فی الصلوٰۃ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جانور کے چہرہ کو داغنہ منع ہے:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھا دیکھا جس کے چہرے کو داغا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جس نے اسے داغا ہے۔"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرے پر مارنے اور چہرے کو داغنے سے منع فرمایا۔
(مسلم کتاب اللباس باب النھی عن ضرب الحیوان فی وجھہ وسمہ فیہ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
سفر میں کتا لے جانا منع ہے:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"(رحمت کے) فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں ہوتے جس میں کوئی کتا یا گھنٹی (جانور کی گردن میں لٹکا ہوا گھنگرو) ہو۔"
(مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب کراھۃ الکلب والجرس فی السفر)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"گھنٹی (یا گھنگرو) شیطان کے باجے ہیں۔"
(مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب کراھۃ الکلب والجرس فی السفر)

ایک دن جبریل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک مقررہ وقت پر آنے کا وعدہ کیا۔ لیکن نہ آئے۔ آپ کے پاس ایک عصا تھا۔ آپ نے اسے نیچے ڈال دیا اور فرمایا:
"اللہ اور اس کے فرشتے وعدہ خلافی نہیں کرتے۔"
پھر آپ نے دیکھا کہ ایک پلا اور کتا پلنگ کے نیچے بیٹھے ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اے عائشہ یہ کتا یہاں کب آیا۔"
عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:
"اللہ کی قسم مجھے معلوم نہیں۔"
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نکالنے کا حکم دیا۔ پھر جبریل آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا۔ میں تمہارے انتظار میں بیٹھا رہا مگر تم وقت مقررہ پر نہیں آئے۔"
جبریل علیہ السلام نے کہا:
"مجھے اس کتے نے روک دیا جو آپ کے گھر میں تھا۔ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔"
(مسلم کتاب اللباس باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان)
 
Top