• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا لفظ اہل الحدیث سے عوام خارج ہے؟

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
درج بالا پوسٹ میں میرے حوالوں اور دلائل کو صرف ایک بات کہہ کر رد کر دیا جائے گا کہ کاپی پیسٹ کیا ہے، حالانکہ کاپی پیسٹ سے بھی دلائل ہی دیئے ہیں لہذا کاپی پیسٹ کا طعنہ دے کر بھاگنے کی بجائے جواب دینے پر توجہ دی جائے اور ثابت کیا جائے کہ اہل حدیث سے مراد جہلاء بھی ہیں
 
asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
محدثین کو اہل حدیث کہنے کے دلائل تو میں دے چکا
جہلاء اپنے آپ کو اہل حدیث کب سے کہلانا شروع ہوئے دلائل ملاحظہ ہوں

مولانا عبدالمجید صاحب سوہدروی لکھتے ہیں:
"مولوی محمدحسین صاحب بٹالوی نے اشاعۃ السنۃ کے ذریعہ اہلحدیث کی بہت خدمت کی، لفظ وہابی آپ ہی کی کوششوں سے سرکاری دفاتر اور کاغذات سے منسوخ ہوا اور جماعت کو اہلحدیث کے نام سے موسوم کیا گیا"۔
(سیرت ثنائی:۳۷۲)

ہندوستان کے مشہور عالمِ دین مولانا محمدشاہ صاحب شاہجہانپوری لکھتے ہیں:
"پچھلے زمانہ میں شاذ ونادر اس خیال کے لوگ کہیں ہوں توہوں؛ مگراس کثرت سے دیکھنے میں نہیں آئے؛ بلکہ ان کا نام ابھی تھوڑے ہی دنوں سے سنا ہے، اپنے آپ کوتووہ اہلحدیث یامحمدی یاموحد کہتے ہیں؛ مگرمخالف فریق میں ان کا نام غیرمقلد یاوہابی یالامذہب لیا جاتا ہے"۔
(الارشاد الی سبیل الرشاد:۱۳)

سرچارلس ایچی سن صاحب جو اس وقت پنجاب کے لفٹیننٹ گورنر تھے آپ کے خیرخواہ تھے؛ انہوں نے گورنمنٹ ہند کواس طرف توجہ دلاکر اس درخواست کومنظور کرایا اور پھرمولانا محمدحسین صاحب نے سیکریٹری گورنمنٹ کوجودرخواست دی اس کے آخری الفاظ یہ تھے:
"استعمال لفظ وہابی کی مخالفت اور اجراء نام اہلحدیث کا حکم پنجاب میں نافذ کیا جائے"۔
(اشاعۃ السنۃ:۱۱/ شمارہ نمبر:۲/ صفحہ نمبر:۲۶)
 
asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
علامہ البانی جو کہ غیرمقلدین کے امام ہیں وہ اہل حدیث کی تعریف کچھ یوں کرتے ہیں

أن أهل الحديث هم بحكم اختصاصهم في دراسة السنة و ما يتعلق من معرفة
تراجم الرواة و علل الحديث و طرقه أعلم الناس قاطبة بسنة نبيهم صلى الله عليه
وسلم و هديه و أخلاقه و غزواته و ما يتصل به صلى الله عليه وسلم .

ایک اور جگہ پر غیرمقلدین کے پسندید ہ علماء اہل حدیث کی تعریف کچھ یوں کرتے ہیں
ومعلوم أن أهل الحديث هم الذين تمسكوا به ؛ لأن الأصل أنهم رووا الأحاديث ودونوها واشتغلوا بها وفتشوا في صحيحها وضعيفها، ونقبوا فيما يصلح أن يقبل وما لا يصلح أن يقبل، فصار ديدنهم وشغلهم الشاغل هو الاشتغال بالحديث
الكتاب : اعتقاد أهل السنة
المؤلف : عبد الله بن عبد الرحمن بن عبد الله بن جبرين
.
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
میرے خیال میں آپ اپنی گزارشات مکمل کرچکے ہیں، کیونکہ آخری پوسٹ میں آپ نے ’جاری ہے‘ کا کوئی کومنٹ نہیں لکھا، خیر آپ نے کیا گل کھلائے ہیں؟ اس پر تو لکھا ہی جائے گا، لگے ہاتھوں آپ دلیل نمبر3 میں پوچھا گیا سوال کا بھی جواب دیتے جائیں، تاکہ پھر ایک ساتھ لکھا جائے۔ باقی یہ نہیں کہتا کہ ’میٹھا ہپ اور کڑوا تھوہ‘ کیونکہ ہوسکتا ہے کہ جواب لکھنا ہی رہ گیا ہو۔ خیر صاحب عقل جان ہی لیں گے۔

دلیل نمبر3

دلیل نمبر3 میں ایک سوال چھوڑ رہا ہوں، جب آپ اس پر جواب دیں گے، تو آگے بات چلے گی۔ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اہلحدیث تھے یا نہیں؟ یا آسان الفاظ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اہلحدیث لکھا، بولا اور کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جماعت کو جماعت اہلحدیث لکھ، بول اور کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
 
asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
موصوف کو شاید یہ علم نہیں کہ دلیل اور سوال میں کیا فرق ہےکوئی بات نہیں جہاں اتنی ساری باتوں میں لاعلمی ہے تو اس ایک میں کیا حرج ہے

دلیل نمبر3
دلیل نمبر3 میں ایک سوال چھوڑ رہا ہوں، جب آپ اس پر جواب دیں گے، تو آگے بات چلے گی۔ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اہلحدیث تھے یا نہیں؟ یا آسان الفاظ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اہلحدیث لکھا، بولا اور کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جماعت کو جماعت اہلحدیث لکھ، بول اور کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی احادیث نقل کی ہیں وہ سب کے سب اہل الحدیث (محدثین) تھے کیونکہ صحابہ میں وہ سارے اوصاف بدرجہ اتم و اکمل پائے جاتے ہیں جو محدثین میں مطلوب ہیں،
اہل الحدیث (محدثین) کے مختلف طبقات ہیں اور ان طبقات کا ذکر علامہ ذھبی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب المعین فی طبقات المحدثین میں ذکر کیا ہے،
صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو سب سے پہلے طبقہ میں شمار کیا ہے

علامہ ذھبی رحمہ اللہ نے یا کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ جو صرف حدیث پر عمل کرے وہ اہل الحدیث ہے اگرچہ وہ شرائط اہل الحدیث پر پورا اترے یا نہ اترے۔

امید ہے اب موصوف کچھ کہنے کے قابل تو نہیں رہے ہونگے
صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے بارے میں امت کا متفقہ نظریہ ہے کہ الصحابۃ کلھم عدول
اہل الحدیث کے درج ذیل درجات بھی ملاحظہ ہو
الدرجة الأولى الراوي
الراوي، من ينقل الحديث، و هم على طبقات و مرتبات.

الدرجة الثانية الشيخ
الشيخ، من له نُسخة كتاب جامع لعدة أحاديث، منكب عل تلقِينها لطالبي الحديث .

الدرجة الثالثة المُحدث
المُحدث، العالم بعلم الحديث، و أحوال رجاله، و كتب الحديث و المسانيد،.

الدرجة الرابعة الحافظ
الحافظ، من يحفظ سبعمائة ألف حديث.

الدرجة الخامسة الحاكم
الحاكم، من أحاط بالحديث علما، بحيث إذا ذُكر له حديث، فقال لم يبلغني، أو لم أعرفه، فلا أصل للحديث.

درجة أمير المؤمين في الحديث
درجة أمير المؤمنين في الحديث، لُقِّب به، الإمام البخاري، صاحب الصحيح.
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
آپ نے لکھا کہ
وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی احادیث نقل کی ہیں وہ سب کے سب اہل الحدیث (محدثین) تھے۔
جواب میں ڈنڈی نہ ماریں، پورا جواب دیں شاباش کہ تمام کے تمام صحابہ کرام اہل حدیث تھے یا نہیں؟ کیونکہ میں نے احادیث بیان کرنے والوں کو خاص نہیں کیا، بلکہ سب صحابہ کو میرا سوال شامل ہے، اس لیے آپ بھی سبھی کے بارے میں بس اتنا لکھ دیں، کہ وہ اہلحدیث تھے یا نہیں؟ پھر ان شاءاللہ جب جواب لکھونگا، تو آپ کو ایک دو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام بتا کر پوچھونگا کہ آپ ان میں وہ سب شرائط ثابت کریں، جو آپ اہلحدیث کہلوانے کےلیے لگا رہے ہیں؟

اگر جواب دیتے ہوئے ڈنڈی نہ ماری ہوتی تو کتنا اچھا ہوتا، تاکہ آپ کی باتوں پر لکھنا شروع کرتا، لیکن کیا کیا جائے، ڈنڈی مارنا اور آدھی عبارات پیش کرنا اور عبارتوں سے غلط مطالب نکالنا تو مذہب کا حصہ ہے۔ابتسامہ
 
میں نے تو وہی بات کی ہے جو المعین فی طبقات المحدثین میں علامہ ذھبی رحمہ اللہ نے کی ہے، کیونکہ انہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کےوہ تمام نام پیش کئے ہیں جو اہل الحدیث (محدثین) ہیں، انہوں نے تمام کے تمام صحابہ کو طبقات المحدثین میں شامل نہیں کیا اس لئے میں نے بھی نہیں کیا، لہذا یہ ڈنڈی کا الزام مجھ پر نہیں علامہ ذھبی رحمہ اللہ پر ہوگا

اگر علامہ ذھبی رحمہ اللہ نے ڈنڈی ماری ہے تو پھر مجھے کہہ سکتے ہیں، اگر انہوں نے ڈنڈی نہیں ماری تو پھر اپنے جواب پر خود ہی غور کر لو
اس جواب کا اندازہ مجھے پہلے سے ہی تھا کیونکہ میرے جواب کے سامنے موصوف کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوگا، لہذا موصوف نے ایسا ہی کیا اور ڈنڈی مارنے کا طعنہ دے کر وقت گزاری کا سلسلہ شروع کر دیا
 
Last edited:

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37

علامہ ذھبی رحمہ اللہ نے 247 صحابہ اور سات صحابیات کا تذکرہ کیا ہے
اسکے بعد دوسرے طبقہ کا ذکر اس طرح کیا ہےالطبقة الثانية من أئمة التابعين رحمهم الله كالحسن البصري ومجاهد

مزے کی بات یہ ہے کہ اہل الحدیث کی صف میں کسی جاہل کا ذکر نہیں کیا
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
ھاھاھاھاھاھاھاھا ۔۔۔۔۔۔ علامہ ذہبی رحمہ اللہ کی بات کا تو جواب آپ کو ملے گا ہی، مگر جو آپ سے سوال ہے، سوال کے مطابق آپ جواب دیں، علامہ ذہبی رحمہ اللہ کے کاندھے پہ بندوق رکھ کر مت چلائیں۔وہ میں تمہیں بتاؤنگا، کہ علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے کن صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا نام کس وجہ سے لیا ہے؟ اور کس مقصد کے تحت

سوال پر تنبیہ ایک بار پھر کوٹ کر رہا ہوں، متوجہ ہوں

جواب میں ڈنڈی نہ ماریں، پورا جواب دیں شاباش کہ تمام کے تمام صحابہ کرام اہل حدیث تھے یا نہیں؟ کیونکہ میں نے احادیث بیان کرنے والوں کو خاص نہیں کیا، بلکہ سب صحابہ کو میرا سوال شامل ہے، اس لیے آپ بھی سبھی کے بارے میں بس اتنا لکھ دیں، کہ وہ اہلحدیث تھے یا نہیں؟ پھر ان شاءاللہ جب جواب لکھونگا، تو آپ کو ایک دو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام بتا کر پوچھونگا کہ آپ ان میں وہ سب شرائط ثابت کریں، جو آپ اہلحدیث کہلوانے کےلیے لگا رہے ہیں؟
 
asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
کیا کہنے جناب ابوعبد الرافع صاحب کے
جناب عالی! جواب مخالف کی مرضی، خواہش اور چاہت کے مطابق نہیں دیا جاتا بلکہ جواب اپنے نظریے اور سوچ کے مطابق دیا جاتا ہے
آپ کی خواہش تو یہ ہے کہ یا تو میں سب صحابہ کو اہل حدیث(محدثین) کہہ دوں، یا سب کے اہل حدیث(محدثین) ہونے کا انکار کر دوں
لہذا جناب کی خواہش کی تکمیل نہ ہوسکی تو ڈنڈی کا طعنہ دے رہے ہیں، میں نے جو جواب دیا ہے اس میں بہت کچھ بتا دیا ہے جو کہ جناب کو ہضم نہیں ہوگا

علامہ ذھبی رحمہ اللہ تعالی نے صحابہ کو محدثین میں کیوں شمار کیا ہے ذرا واضح کر دو دلیل کے ساتھ نہ کہ اپنے الفاظ میں
صحابہ اور رسول اللہ ﷺ کے درمیان کوئی واسطہ نہیں تھا اس بات کو ذھن میں رکھتے ہوئے جو بھی جواب دو گے ہم اسے ویلکم کہیں گے
 
Top