• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا لفظ اہل الحدیث سے عوام خارج ہے؟

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
علامہ ذھبی رحمہ اللہ نے محدثین صحابہ کا تذکرہ کر دیا اور جو صحابہ کرام محدثین نہیں تھے ان کا تذکر ہ نہیں کیا

معلوم ہوا صحابہ کرام رضی اللہ عنھم میں بہت سارے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ایسے بھی ہیں جن سے ایک بھی حدیث مروی نہیں ہے لہذا وہ محدثین میں شمار نہیں ہونگے اور جن سے ایک بھی حدیث منقول ہوگی وہ محدثین میں شمار ہونگے،
اسکے بعد میں مطالبہ کرو تو میں جناب کو سلام ہی عرض کرونگا
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56

مولانا آپ تھوڑی علامہ ذہبی رحمہ اللہ کے مقلد ہو، جو ان پر سر رکھ کر بیٹھ گئے ہو؟ میرا سوال بڑا سادہ سا اور معقول سا ہے، کیونکہ میں جانتا ہوں، کہ اس سوال کے جواب میں آپ اپنی موت آپ ہی مر جائیں گے،(ابتسامہ محب) اس لیے علامہ ذہبی رحمہ اللہ کے حوالے سے بات کرتے چلے آرہے ہیں، جب خودتسلیم کرلیا کہ بہت سارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایسے تھے جن کا شمار محدثین میں نہیں ہوتا، تو پھر ان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں میں پوچھ رہا ہوں، اور جناب ہیں کہ غصہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور جان چھڑانے کی خاطر اب تو کہہ دیا کہ سلام عرض کردو گے؟ (ھاھاھا) سلام عرض کرو بے شک کرو، کیونکہ اور راستہ ہی نہیں بچا آنحضور کے پاس، لیکن ایک احسان کرو اور ہمت کرکےسوال کا جواب دے جو کہ ان باقی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اہلحدیث لکھا، بولا اور کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
گزارش ہے کہ ہمت کرکے سوال کا جواب دے دو، کیونکہ میں بڑی شدت سے منتظر ہوں، تاکہ پھر آپ کی پوسٹس کا جواب لکھنا شروع کروں
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
گزارش ہے کہ ہمت کرکے سوال کا جواب دے دو، کیونکہ میں بڑی شدت سے منتظر ہوں، تاکہ پھر آپ کی پوسٹس کا جواب لکھنا شروع کروں
مجھے اچانک آؤٹ آف سٹی جانا پڑ گیا ہے، اس لیے آپ کے پاس اب کھلا ٹائم ہوگا، کہ آپ تسلی سے سوال کا جواب دیں اور اگر اپنے مقلَّد سے فیوض حاصل کرنا پڑ جائے، تو کرلیجیے گا، کیونکہ قبروں سے فیض حاصل کرنے اورہونے کے آپ لوگ قائل ہیں۔۔۔ زندگی رہی تو آپ سے ملاقات ہوگی، لیکن ایک بات یاد رہے، جو سوال ہے، مجھے اس کا جواب چاہیے، اور ہاں اس سوال کا جواب دیئے بناء آپ کی جان نہیں چھوٹنے والی۔ والسلام
 
Last edited by a moderator:

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
موصوف کی کوشش ہے کہ بات کو آگے نہ جانے دیا جائے ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال کا جواب بار بار دینے کے باوجود موصوف کی تسلی نہیں ہورہی کیونکہ جو جواب موصوف نے سوچا تھا اور جس جواب کی توقع موصوف لے کے آئے تھے اور جو خواب موصوف نے اپنی آنکھوں میں سجائے تھے وہ سارے کے سارے اس وقت چکنا چور ہوگئے جب جواب موصوف کی خواہش، چاہت اور مرضی کے مطابق نہیں ملا
ان شاء اللہ ایسا جواب ملے گا بھی نہیں جس جواب کی توقعات موصوف لگائے بیٹھے ہیں کیونکہ اللہ کی فضل سے ہمارا نظریہ اور ہماری سوچ اس قدر واضح ہے کہ ہمیں کسی بھی گول مول جواب کی ضرورت ہی نہیں پڑتی جو حقیقت ہے وہ بتا دیتے ہیں،
محدثین کو اہل حدیث کہتے ہیں اور سارے کے سارے صحابہ محدثین نہیں تھے، لہذا سارے کے سارے صحابہ اہل حدیث نہیں ہیں بلکہ وہ صحابہ اہل حدیث ہیں جو محدثین ہیں اس کا واضح ثبوت علامہ ذھبی رحمہ اللہ تعالی کی کتاب المعین فی طبقات المحدثین میں ہے کیونکہ انہوں نے صرف محدثین صحابہ کا ذکر کیا ہے باقی صحابہ کا ذکر نہیں کیا کیونکہ ہر صحابی محدث نہیں ہے
 
asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
جناب عالی! آپ اپنا سفر آرام سے کریں ٹینشن نہ لیں
واپسی پر بھی وہی جواب ملے گا جو پہلے دے چکا ہوں
اس لئے دوران سفر جواب نہ پڑھیں تاکہ سفر سکون سے گزر سکے کہیں سفر میں جواب پڑھ کر ٹینشن نہ لے لینا کہیں سفر کا مزہ خراب نہ ہوجائے
 
asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
مولانا آپ تھوڑی علامہ ذہبی رحمہ اللہ کے مقلد ہو، جو ان پر سر رکھ کر بیٹھ گئے ہو؟ میرا سوال بڑا سادہ سا اور معقول سا ہے، کیونکہ میں جانتا ہوں، کہ اس سوال کے جواب میں آپ اپنی موت آپ ہی مر جائیں گے،(ابتسامہ محب) اس لیے علامہ ذہبی رحمہ اللہ کے حوالے سے بات کرتے چلے آرہے ہیں، جب خودتسلیم کرلیا کہ بہت سارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایسے تھے جن کا شمار محدثین میں نہیں ہوتا، تو پھر ان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں میں پوچھ رہا ہوں، اور جناب ہیں کہ غصہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور جان چھڑانے کی خاطر اب تو کہہ دیا کہ سلام عرض کردو گے؟ (ھاھاھا) سلام عرض کرو بے شک کرو، کیونکہ اور راستہ ہی نہیں بچا آنحضور کے پاس، لیکن ایک احسان کرو اور ہمت کرکےسوال کا جواب دے جو کہ ان باقی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اہلحدیث لکھا، بولا اور کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟
موضوع بدلنے کی کوشش

جناب عالی یہاں پر تقلید کی بات نہیں ہورہی بلکہ یہاں پر کوئی اور موضوع چل رہا ہے جس سے بھاگنے کا کوئی چور راستہ تلاش کر رہے ہیں آپ لیکن ابھی تک ایسا کوئی راستہ مل نہیں سکا اور نہ راستہ ملے گا
لفظ اہل حدیث کا جہلاء کے لئے نہ ہونا کوئی اجتھادی مسئلہ نہیں ہے جس میں تقلید کی بات کرنے لگے ہو، تقلید کے لئے الگ سے کوئی پوسٹ بنا لینا اس پر بات کرلیں گے، لیکن یہاں پر فی الحال وہی موضوع رکھو جس پر بات ہورہی ہے
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
سارے کے سارے صحابہ اہل حدیث نہیں ہیں بلکہ وہ صحابہ اہل حدیث ہیں جو محدثین ہیں
جزاک اللہ

جب آپ نے یہ تسلیم کرلیا کہ سارے کے سارے صحابہ اہلحدیث نہیں ہیں، تو جو صحابہ محدث نہیں، ان صحابہ کو کیا نام دو گے؟ یا بے نام ہی رکھنے کا شوق ہے؟

اس کا جواب دو، تاکہ پھر بات آگے چلائی جاسکے
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
ارے فیس بک کے مفتی آصف صاحب کہاں چھپ گئے ہو؟ کوئی مشکل سوال تو کیا ہی نہیں، جو جواب دینے میں اتنی تاخیر کے ساتھ مشکل پڑی ہوئی ہے، سادہ سال سوال ہے کہ جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تمہارے نزدیک محدث نہیں، ان کو کس نام سے بلایا جائے گا؟ باقی یہ الگ سوال ہے کہ محدث کون ہوتا ہے؟ کس کس علوم پر عبور ہو تو محدث کہلائے گا؟ اور کم سے کم کتنی احادیث کا راوی ہو تو محدثین کی لسٹ میں نام شامل ہوگا؟ اور جن کو آپ لوگ غیر فقیہ کہتے ہو؟ کیا غیرفقیہ بھی محدث ہوسکتا ہے؟ یہ سب ایسے سوالات ہیں، جن کے جوابات آپ سے لینے ہیں، مگر فی الحال جس سوال پر جان نکل رہی ہے، اس کا جواب دو، اور سوال غیر معقول بھی نہیں، اور نہ موضوع سے ہٹ کر ہے، آپ اس سوال کا جواب دو، پھر آپ کے علماء کے کچھ حوالہ جات پیش کرونگا، اور آپ کی تمام پوسٹس کے جوابات بھی دونگا۔ چلو شاباش ہمت کرو
نوٹ

میں چاہتا تو شروع میں اپنے جواب دعویٰ پر دلائل پیش کرسکتا تھا، اور اس پر بحث بھی، مگر چونکہ آپ کے کشکول میں جو تھا، اسے اگلوانا مقصود تھا، تاکہ آپ کے دلائل ایک جگہ جمع ہوجائیں، اور پھر یہ بھی واضح ہوجائے کہ جو آپ کا دعویٰ ہے کیا اس دعویٰ پر دلائل بھی ہیں یا نہیں؟ الحمدللہ اب تک واضح بھی ہوچکا ہے اور مزید واضح بھی ہوگا، کہ بس صرف دعویٰ ہے، دلیل ایک بھی اپنے دعویٰ پر اب تک پیش نہیں کی، اور نہ کرسکتے ہیں۔ اس لیے تو اب آگے جانے کو تیار ہی نہیں ہورہے، کیونکہ آپ جان گئے ہیں کہ اب آگے جانا آپ کےلیے مشکل ہے۔

ارے بھائی کوئی بات نہیں، آپ میں ’’ میں ناں مانوں‘‘ کی عادت تو کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، یہاں بھی وہی عادت پیش کردینا، کوئی روک سکتا ہے آپ کو ؟
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہرحال انتظامیہ آپکی اپنی ہے انہیں کنٹرول کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے، مجھ پر کوئی الزام لگے گا تو اسکا جواب تو ضرور دونگا
آصف چنیوٹی صاحب! ( جو یہاں تھریڈ میں بتلا یا گیا ہے کہ آپ مفتی آصف صاحب ہیں!)
اب تک نہ انتظامیہ نے آپ کی گفتگو میں کوئی مداخلت کی ہے، اور نہ ایسا کوئی ارادہ ہے! جبکہ اس تھریڈ میں دیگر صارفین نے مراسلے بھیجے تھے اسے بھی یہاں سے ہٹا دیا گیا!
آپ نے کئی بار انتطامیہ پر خواہ مخواہ کی قیاس آرئیاں کرتے ہوئے حدف تنقید بھی بنایا کہ آپ کو بین کر دیا جائے گا، اور پھر اس قیاس پر پھر قیاس کیا کہ جشن منایا جائے گا!
آصف صاحب! دونوں کی کے مراسلے کو ہم پڑھتے ہیں! جب تک معاملہ طیش دلانے تک ہے، قابل برداشت ہے، جبکہ مناسب یہ بھی نہیں! یہی کوشش رہے کہ معاملہ حدود سے تجاوز نہ کرے!
کسی کو بھی فریق کے کسی جملہ پر اعتراض ہو تو وہ اس کا اقتباس لے کر مجھے یا کسی اور ناظم کو ٹیگ کر دے!
آپ اپنی گفتگو جاری رکھیں! اور دونوں فریق سے گذارش ہے کہ انداز و اسلوب اس طرز کا رکھیں کہ، قارئین کو سمجھنا آسان ہو!
جزاک اللہ!
 
Top