• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز کی ابتدا کی نیت

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
اگر ’’ نیت ‘‘ اور ’’ دل حضوری ‘‘ ایک ہی چیز ہے ، تو ویسے ہی کریں جیسے اللہ کے رسول اور صحابہ کرام نے کی تھی
محترم! آپ بتا دیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ’’دل کی حضوری‘‘ کیسے حاصل کرتے تھے؟

وضو ، طہارت وغیرہ بھی خارج از نماز اعمال ہیں ، جیسے مرضی کرتے رہیں ؟
جو اعمال بطور عبادت کئے جاتے ہیں ان کو مسنون طریقہ سے ہی ادا کرنا چاہئے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
محترم! آپ بتا دیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ’’دل کی حضوری‘‘ کیسے حاصل کرتے تھے؟
یہ تو آپ کو بتانا چاہیے ۔ ہمارے علم کے مطابق تو وہ ’’ نیت ‘‘ کرتے تھے ۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
یہ تو آپ کو بتانا چاہیے ۔
محترم! مجھے اس کا علم نہیں اور دین سیکھنا سکھانا ہے آپ ”علمی نگران“ ہیں آپ بتا دیں۔

ہمارے علم کے مطابق تو وہ ’’ نیت ‘‘ کرتے تھے ۔
محترم! آپ کے علم کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کیسے ’’نیت‘‘ کرتے تھے؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
محترم! مجھے اس کا علم نہیں اور دین سیکھنا سکھانا ہے آپ ”علمی نگران“ ہیں آپ بتا دیں۔
اگر صحابہ کرام ایسا کوئی عمل کرتے ہوتے تو احادیث میں ان کا ذکر ہوتا ، دل حضوری کے لیے جولوگ الفاظ بولتے ہیں احادیث و آثار میں ان کا ذکر ہوتا ۔
جب ایسا کچھ نہیں تو اس لیے ہم کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام علیہم الرضوان صرف ’’ ارادہ ‘‘ کرتے تھے ، اس سے اضافی کچھ نہیں ۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
اگر صحابہ کرام ایسا کوئی عمل کرتے ہوتے تو احادیث میں ان کا ذکر ہوتا ، دل حضوری کے لیے جولوگ الفاظ بولتے ہیں احادیث و آثار میں ان کا ذکر ہوتا ۔
محترم! پہلی بات تو یہ کہ خارج از نماز بہت سی باتیں ایسی کرتے ہیں جن کا ذکر احادیث میں نہیں۔ یہ سب جائز ہیں جب تک اس کی ممناعت ثابت نہ ہو۔ نماز کے اندر کوئی عمل اپنی طرف سے کرنا خواہوہ بظاہر کتنا ہی اچھا کیوں نہ نطر آئے جائز نہیں بھلے اس کی ممناعت کہیں بھی نہ آئی ہو۔
دوسری بات یہ کہ صحابہ کرام اور تابعین عظام کے زمانہ میں دل اس طرح غافل نہ رہتے تھے جیسے آج کے زمانہ میں دیگر مشاغل کی وجہ سے ہیں۔ کسی اور کی نہیں میں خود اپنی بات بتاتا ہوں کہ کئی دفعہ ایسا ہؤا کہ عصر کی نماز کے وقت نماز کے لئے نکلا ہوں اور مسجد میں صف میں کھڑا سوچ رہا ہوں کہ مغرب پڑھنے لگا ہوں یا عصر۔ اسی طرح مغرب اور عشاء میں بھی کئی دفعہ ہو جاتا ہے اور یہ موسم کی وجہ سے ہوتا ہے۔ فجر کے وقت ایسا کبھی نہیں ہؤا۔
جب ایسا کچھ نہیں تو اس لیے ہم کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام علیہم الرضوان صرف ’’ ارادہ ‘‘ کرتے تھے ، اس سے اضافی کچھ نہیں ۔
محترم! اسی ”ارادہ“ اور ”نیت“ کی بات ہے کہ کونسی نماز پڑھنے لگے ہیں اس کا استحضار لازم ہے اور لازم کے حصول کا ذریعہ بھی لازم ہوتا ہے۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
محترم! لگتا ہے کہ آپ نے میرے لفظ ”خروج“ پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو عرض ہے کہ ”خارج از نماز“ لکھنا تھا غلطی سے ”خروج از نماز“ لکھا گیا جو کہ اس فقرہ میں معنوی لحاظ سے غلط ہے۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165

abulwafa80

رکن
شمولیت
مئی 28، 2015
پیغامات
64
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
57
Sawal-- imam jb takbeer bolkr sajde m Chala Jaye muqtadi imam ke taqbeer khatam hone ke baad taqbeer bolkr sajde me Jaye ya imam ke taqbeer ke saath saath taqbeer bolte huye sajde me jayen? Muhammad (s.a.w.) ke pichhe namaj padne walk sahabiyo se talluk hadison ki roshni me jawab dene ki mehrbani kare
 
Top