• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • waaslkum salam marey bahi teek pehchna mjee main wohi guhnagar inssan hon ....aap ka kaya haal haai or mujay kassey yaad kiaya
    جی میں ویسے لاہور کا ہوں مگر اب جنوبی افریقہ میں ہوں
    ماشاءاللہ آپ جیسے علمی شخصیات ہمارے استاد ہی ہوتے ہیں
    بس آپ سے تعلیم ایسے ہی حاصل کرتے رہیں گے اور اسی لیے آپ کو استاد کہتا ہوں
    شاید میں آپ سے ملا بھی نہ ہوں لیکن اب ملنے کا ارادہ ہے جب بھی پاکستان آیا
    ان شاءاللہ
    میرے خیال میں آپ کو اس حدیث کی صحت و ضعف پر بات ہی نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ اگر یہ حدیث صحیح نہیں تو بعض دیگر صحیح احادیث میں فجر کی دو سنتوں کی بہت فضیلت آتی ہے وہاں آپ پھنس جائیں گے۔ لہٰذا اصل بات یہ ہے کہ فجر کی دو سنتوں کی جتنی بھی اہمیت ہو، سوال یہ ہے کہ کیا وہ فرض ہیں یا نفل (سنت)؟ اگر سنت ہیں تو نبی کریمﷺ کا فرمان ہے کہ (إذا أقيمت الصلاة فلا صلاة إلا المكتوبة) یعنی جب فرض نماز کھڑی ہوجائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہوتی۔ (خواہ وہ نماز کتنی ہی افضل کیوں نہ ہو، دنیا وما فیہا سے بہتر کیوں نہ ہو۔) اور اس سے کسی کو بھی مستثنیٰ قرار نہیں دیا گیا۔ کیا خیال ہے؟!!
    معاف کیجئے! میں ابھی بھی آپ کو پہچان نہیں سکا اور آپ مجھے ’استاد‘ بھی کہہ رہے ہیں؟!!
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    محترم بھائی! یہ روایت (صلو ركعتي الفجر ولو طردتكم الخيل) ضعیف ہے۔ تفصیل کیلئے دیکھئے
    الدرر السنية - الموسوعة الحديثية
    باقی جب نبی کریمﷺ فرما رہے ہیں کہ جب فرض نماز کھڑی ہوجائے تو فرض کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہوتی تو اس کے بعد کسی امام کے قول کی کیا حیثیت ہے؟!! خواہ فجر کی سنتوں کی جتنی بھی اہمیت ہو، بہرحال فرض کی حیثیت اس سے زیادہ ہے، فرض کی موجودگی میں سنتیں پڑھنے سے نہ تو سنت نماز ہوگی، فرض کا اجر بھی ضائع ہوگا اور نبی کریمﷺ کی مخالفت کا گناہ بھی ملے گا۔ ایسی صورت میں فجر کی سنتیں فرض نماز کے بعد پڑھ لینی چاہئے جیسا کہ حدیث مبارکہ میں وضاحت ہے۔
    واللہ تعالیٰ اعلم!
    اور ناصر بھائی! کیا آپ کو ناصر جمال کریمی تو نہیں؟!!
  • لوڈ کرتے ہوئے…
  • لوڈ کرتے ہوئے…
  • لوڈ کرتے ہوئے…
Top