الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آپ کا کمال یہ ہے کہ آپ کو صرف سوال کرنا آتاہے ،جواب دینے سے آپ حتی الامکان گریز کی راہ اپناتے ہیں،اوریہ مناظرہ بازوں کی مخصوص تکنیک ہوتی ہے،لیکن میں نہ چونکہ مناظر ہوں اورنہ ہی اٹھاپٹک کی نیت،اس لئے سنجیدگی سے گزارش ہے کہ میری بات اور مری ذات کو درکنارکریں، ویسے بھی آپ حضرات کے متعدد مباحث...
سوال میرے نقطہ نظرکانہیں،سوال زبیر علی زئی کے نقطہ نظر کا ہے کہ کیاان کے خود ساختہ اصولوں پر یہ کتاب امام بخاری کی ثابت ہوتی ہے،اگرہوتی ہے توکیسے اورنہیں ہوتی ہے تو پھر منوانے کیلئے یہاں وہاں کی باتیں کیوں؟
اگریہ زبیرعلی زئی کی تحریر ہے تو اب وہ مرحوم ہوچکے،اس لئے ان کی شخصیت کے بارے میں کچھ کہنا مناسب نہیں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اہل علم کے درمیان معتبر کتابوں کومشکوک قراردینے کا چلن ان ہی نے شروع کیا، اورظاہر سی بات ہے کہ جب آپ محض صحیح سند کی بنیاد پر ہی کتابوں کومعتبر مانیں گے تو پھر بقیہ تمام...
سبحان اللہ ،کیاترجمہ کیاہے، گویاانہوں نے اقرار کیااورانہوں نے اقرار کیاکہ درمیان بڑی کھائی کو آپ نے بڑی صفائی سے پاٹ دیاہے،اگریہ صاف سیدھا اقرار تھاکہ ہاں وہی شخص ہے تو اس کا صاف لفظ میں اقرار ہونا چاہئے کہ اقربہ ،فکانہ اقربہ اوراقربہ میں بہت فرق ہے لیکن آپ کو شاید یہ فرق سمجھ نہیں آرہاہے۔
اصل سوال خط کشیدہ الفاظ کاہے،ابن عون سے جب پوچھاگیاکہ کیاوہ کوفی شیخ ابوالجہم عبدالقدوس بن بکر ہے توایسالگاگویاانہوں نے اقرارکیاکہ ہاں وہی ہے،سوال یہ ہے کہ اس اقرار کی اصل حیثیت کیاہے، جوراوی ہے اس کو خود صحیح صورت حال معلوم نہیں ہے اس کو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ ابن عون نے صاف لفظوں میں انکار...
اس پوری تحریر میں مقالہ نگار نے متعدد مقامات پر یہ لکھاہے کہ جس کتاب کو محدثین صحیح تسلیم کریں، کتاب کی صحت کیلئے محدثین خاص نہیں ہیں، اہل علم کے درمیان وہ کتاب مشہور ہونی چاہئے، بطورخاص جس فن کی کتاب ہے اس فن کے ماہرین کےد رمیان وہ کتاب مقبول ہو۔
جتنی غلط یہ بات ہے کہ صحابی کی عدالت کی شان کے خلاف ہرتاریخی روایت کو قابل استدلال سمجھاجائے، اتنی ہی غلط یہ بات بھی ہے قرآن ،حدیث،سیرت نبوی، سیرت صحابہ ،تابعین کرام کے حالات اوربزرگان دین کی سوانح میں فرق وامتیازنہ کیاجائے اورہرایک کیلئے ایک ہی درجہ کے ثبوت کی مانگ کی جائے۔
گرفرق مراتب نہ کنی...
اگرمیں بھی اسی لب ولہجہ میں یہ عرض کروں کہ اگرآپ کو ترجمہ نہیں معلوم ،عربی نہیں آتی تواعتراف کرلیں،اگرعربی آتی ہے توپھر خواہ مخواہ کے سوال سے کیافائدہ ،اگرمیں بھی اسی طرح آپ کی ہرعربی اقتباس کا ترجمہ کرانے بیٹھ گیاتو پھر کیاہوگا؟اگرکسی لفظ پر کوئی اعتراض ہے تواس کونشان زد کریں لیکن ترجمہ کی...
بحث کو مختصر کرنے کیلئےگزارش ہے کہ بھان متی کے اس طویل کنبہ سے صرف نظرکرکے جو سوال اٹھائے گئے ہیں، محض ان کا جواب عنایت کریں تونوازش ہوگی۔
کیاکتاب کے اعتبار کیلئے مصنف کا صحیح العقیدہ ہوناضروری ہے؟
کیااخبارالاخیار غیرمعتبر کتاب ہے ،اگرہاں تواس کی دلیل اورکن اہل علم نے اس کو غیرمعتبر کہاہے؟...
کیوں بات کو خواہ مخواہ الجھاناچاہتے ہیں،اگرآپ کے پاس اخبارالاخیارکو غیرمعتبر کہنے کیلئے کوئی معتبر دلیل اورحوالہ نہیں ہے تو پھر اعتراف کیوں نہیں کرلیتے،اگرپھربھی اپنی ہی بات پر اصرار ہے توپھر کسی معتبر اہل علم کے ارشاد سے اپنے دعویٰ کو مزین کرلیجئے،ورنہ محض بات کو الجھانا چاہوں تو کچھ طریقے...
اگرترجمہ نہیں معلوم تو اس کا اعتراف کیجئے
اگرترجمہ معلوم ہے لیکن کوئی دوسراتیسرا اشکال نظرآرہاہے تو ڈائریکٹ اپنااشکال پیش کیجئے ،آئیں بائیں شائیں سے کیافائدہ؟
آپ کا درددل واقعتاًقابل تعریف ہے لیکن کتنااچھاہوتااگرآپ تلقین وارشاد ادھر کے بجائے کسی اورکی جانب یہ کہہ کر کرتے کہ جس ارشاد سے ساری بات شروع ہوئی ہے ،یعنی کتاب مذکور کو غیرمعتبر کرنے کہنے، اس کے غیرمعتبر ہونے پر کچھ حوالے اور اورشواہد ذکر کردیئے جائیں،
شاید اسحاق سلفی صاحب کا گمان ہے کہ مکتبہ شاملہ اورگوگل وہی سرچ کرتے ہیں دوسرے اس سے محروم ہیں،حافظ ذہبی نے جہاں ابن حطان کی تھوڑی تعریف کی ہے ،وہیں انہوں نے اورکیاکہاہے یہ بھی دیکھئے۔
ومن شعره في مصرع علي -رضي الله عنه:
يا ضربة من تقي ما أراد بها ... إلا ليبلغ من ذي العرش رضوانا
إني لأذكره حينا...
موصوف کسی ایک موقف بھی قائم نہیں رہتے،ادھر ادھر سے گھومتے رہتے ہیں،پہلے کہاکہ مصنف کیلئے صحیح العقیدہ ہوناضروری ہے،جب اس پر کہاگیاکہ روایت حدیث تک میں صحیح العقیدہ ہونے کی شرط لازم نہیں ہے اورخارجیوں کی مثال دی تواب فرمانے لگے کہ وہ صدق شعار ہوتے ہیں۔
صدق شعاری سے انکار کسے ہیں، سوال یہ ہے کہ...
یہ توآپ کی وسعت ظرفی ہے کہ آپ نے عام الفاظ استعمال کئے ورنہ تفصیل میں آپ بالیقین یہی ارشاد فرمائیں گے کہ وہی محدثین مفسرین ،مجاہدین اورعلماء معتبر ہیں جو صحیح العقیدہ ہوں، جو اشعری اورماتریدی ہیں وہ غیرمعتبر ہیں اوران کا کوئی درجہ اعتبار واستناد ہے،آپ کی اس چھٹنی سے پہلے جہاں بے شمار تھے اب...
اسے غفلت سے تعبیر کروں ،یاجہالت سے یامغالطہ سے۔
علم حدیث کا معمولی طالب بھی جانتاہے کہ جن راویوں نے حدیث کی روایت کی ہے، وہ اگرغلط عقیدہ کے بھی پیرو ہیں تو بھی ان کے غلط عقیدہ کی وجہ سے روایت ترک نہیں کی جاتی،کتنے خارجی اورکتنے شیعی اور کتنے دیگر گمراہ فرقہ اورعقیدہ کے افراد کتب حدیث کی روایتوں...
تبصرہ کرنا عقل مندوں اورعقل مندی کاکام ہے، لہذا تبصرہ بھی ایساہوناچاہئے جس سے جھلکے اورچھلکے کہ اس میں عقل سے کام لیاگیاہے،ورنہ محض الفاظ کی نمائش اورفورم کے صفحات سیاہ کرنے سے کیافائدہ؟
یہ اگرنان ایشو ہے توپھر تمام کتابیں جو سیرت وسوانح پر لکھی گئی ہیں، ان کا کیاکرناچاہئے،کیابزرگوں کی تعلیمات...