الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
امام زیلعی نے دارقطنی کی تصنیف غرائب مالک کے حوالہ سے لکھاہے کہ دارقطنی نے امام محمد بن الحسن الشیبانی کو ثقات رواۃ میں شمار کیاہے،اس لحاظ سے دیکھاجائے تو زبیر علی زئی کے اصول کے مطابق دونوں قول میں تعارض ہوگیا اور تعارض کی صورت میں دونوں قول منسوخ ہوگئے۔
اگر زبیر علی زئی کے خود ساختہ اصول کو...
اگرآپ شاملہ استعمال کرتے ہیں تواس کے سرچ کے پہلے خانہ میں’’تکلم ‘‘لکھیں اور دوسرے خانہ میں ’’بلاحجۃ‘‘اس کے بعد تراجم وتاریخ کے زمرہ کو نشان زد کرکے سرچ کریں، ایک طویل فہرست راویان حدیث کی آجائے گی جن کے بارے میں لکھاہوگا،تکلم بلاحجۃ،بغیر کسی دلیل کے ان میں یاان پرجرح اورکلام کیاگیاہے اسی کو...
علمی میدان میں اس کی کوئی حیثیت نہ ہونا بھی غیر مقلدین حضرات ہی کے نزدیک ہے،ورنہ معقول انسانوں کے نزدیک کتاب بہت بہتر ہے،جرح کا مطلب یہ بھی نہیں ہوتا کہ کسی نے بھی الم غلم جوکچھ بھی لکھ دیاہے، سب کچھ قابل تسلیم ہے۔
زبیر علی زئی کے رد میں اس کتاب کو پڑھیں، بہت مفصل اور معقول انداز میں زبیر علی زئی کے شبہات کو رد کیاگیاہے۔
https://archive.org/details/ToseeqESahibeen
اس طرح کے تمثیلی واقعات سے کچھ ثابت نہیں ہوتا،اسی طرح کا تمثیلی واقعہ اس سے بہترزبان وبیان میں ایسے لوگوں کی حالت میں پیش کیاجاتاہے جو کچھ نہیں جانتے ہیں لیکن ان کو دعوائے علم ہے بلفظ دیگر ایسے جاہلین مرکب کی بھی تحریری تصویر شیئر کی جاسکتی ہے لیکن فائدہ کچھ نہیں،انسان اپنی حقیقت سمجھ لے،بس کافی...
میرے خیال سے اصل مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کسی مصنف کی کتاب کونیٹ پر اپلوڈ کردیاجائے اور لوگ اسے استفادہ کریں تو مصنف کو گرانی ہوتی ہے، مصنف کو خوشی ہوتی ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ مقبول مصنفین کی کتب کو ناشرین بلااجازت چھاپ کر مالدار اورکروڑ پتی ہوجاتے ہیں اورجس مصنف نے اپناخون جگر اور وقت ومحنت صرف کے...
جب تعارف کو محدث فورم خود ضروری نہیں قراردیتاتو پھرکسی کو بھی اس پر زیادہ اصرار نہیں کرناچاہئے، یاتومحدث فورم خود قانون بنائے کہ تعارف ضروری ہے ،لیکن اس کاکوئی زیادہ فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اپنے تعارف میں کون کتنا درست اورکتنا غلط ہے،اس کو جاننے کا محدث فورم کے پاس کوئی وسیلہ نہیں ہے۔
اگرکوئی...
انہیں غیرمتفق کی ریٹنگ دینے دیجئے،پریشان کیوں ہوتے ہیں، یہ توظاہر سی بات ہے کہ وہ متفق کی ریٹنگ دینے سے رہے،انہیں اپنا کام کرنے دیجئے، کسی بھی مضمون کی اہمیت متفق کی ریٹ سے زیادہ نہیں ہوتی اور غیرمتفق کی ریٹ سے کم نہیں ہوتی،کسی کا متفق ہونا یاغیرمتفق ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔
آپ کو یہ ڈرامائی مکالمہ محض اس لئے پسند آرہاہے کہ آپ کے موقف کی تائید کی جارہی ہے، اگرایساہی ڈرامائی موقف کوئی حنفی پیش کرتا توابھی تک شاید اس طرح کی باتیں شروع ہوجاتیں کہ یہ غیر شرعی ہے،خدا اوربندے کا مکالمہ اسلام کے خلاف ہے وغیرذلک،اسی چیز کو قرآن میں کہاگیاہے۔
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ...
آخری کی پوسٹ تو انتہائی لغو ہے، اس طرح کے مکالے اور ڈرامے بازیاں ہرفریق کرسکتاہے،لیکن ہوگاکیا،قرآن وحدیث ایک مذاق کا موضوع بن جائیں گے۔
اولاتو طلاق ثلاثہ کے موضوع پر ایک پورا کتب خانہ تیار ہوگیاہے، اب بیکار میں اس بحث کو چھیڑنے سے کیافائدہ ؟ بالخصوص جب کہ اہل حدیث حضرات کو بخوبی معلوم ہے کہ وہ...
اشماریہ صاحب نے جو موضوع چھیڑا ہے ،وہ نہایت اہم ہے،لیکن اس کا جواب تبھی ممکن ہے جب اس کا گہرائی سے جائزہ لیاجائے اورگہراجائزہ ایک طویل وقت کا متقاضی ہے،حقیقت یہ ہے کہ ہمیں دیکھناچاہئے کہ ائمہ جرح وتعدیل بالخصوص متاخرین نے اس سلسلے میں کیااصول اپنایاہے،میں محض ایک مثال پیش کرتاہوں، ابن محرز کی...
یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہئے کہ قرآن کا مرتبہ الگ ہے، حدیث کا مرتبہ الگ ہے، بزرگان دین اورائمہ عظام کا مرتبہ الگ ہے، ہرایک کیلئے یکساں قسم کالحاظ وبرتائوکامطالبہ کرنا نہایت ناروا ہے، قرآن کیلئے خبر متواتر چاہئے،حدیث اس سے کم تر خبر مشہور اورخبر آحاد پر ٹکی ہوتی ہیں، پھر حدیث میں خود ایک...
آپ نے کئی باتیں گڈ مڈ کردی ہیں:
اولا:
نقم کا تعلق قول کے ساتھ ہونے کے بعد اس کا ترجمہ کسی بھی حال میں ’’انتقام لینا‘‘نہیں ہوتا،یہ اپنی جگہ پکی بات ہے،آپ نے جوکچھ فرمایاہے،اس کا ماحصل یہ ہے کہ اس کا ایک ترجمہ انتقام لینابھی ہوسکتاہے،جوکہ غلط ہے۔
ثانیا:چلیں آپ حضرات کی محنت ہی رنگ لائی ،لیکن...
اوپر مذکورہ واقعہ جس کی سند کو صحیح کہاگیاہے، ضرورت ہے کہ اسکے تمام رایوں کا تعارف پیش کیاجائے، تاکہ اس تصحیح کا اندازہ لگایاجاسکے،ورنہ درایتی نقطہ نگاہ سے دیکھئے کہ توواقعہ ہوتاہے قاضی ابوالطیب طبری کے دور میں اور اس واقعہ کا ذکر ہمیں پہلے پہل ملتاہے، ابن جوزی کی کتاب میں دونوں کے درمیان ایک...
آپ کی پیش کردہ دوتعریفوں پر جوکچھ میں نے ماقبل میں لکھاہے،اس کو بھی ذرا دھیان سے پڑھئے اورایک مرتبہ پھر سے اسی بات کو دہرادوں۔
ہم اس کو بھی مانتے ہیں جو آپ نے پیش کیا،اوراس کے ساتھ ان تعریفات کو بھی پیش نظررکھتے ہیں جو دیگر اصولیین فقہاء نے کی ہیں،آپ کی پیش کردہ تعریف سے آپ نے...
میں نے پہلے بھی کہاہے کہ آپ حضرات تصویر کا ایک ہی رخ دکھاتے ہیں اور جو رخ پسند نہیں ہوتا،اسے چھپالیتے ہیں، میں کتب فقہ احناف سے ہی تقلید کی کچھ تعریفات پیش کررہاہوں،لیکن یقین رکھئے میں یہ سوال قطعانہیں کروں گاکہ تقلید کی ان تعریفات پر آپ کی نگاہ کیوں نہیں پڑی،مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ آپ کی...
آپ کی اس بات پر شیعوں کی یاد آرہی ہے جن کے نزدیک انتقال شدہ مجتہد کی تقلید حرام ہوتی ہے، اس لئے ان کے یہاں ایک سرٹیفکیٹ یاعلمی درجہ مجتہد کا بھی ہوتاہے،آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اہل سنت کا یہ موقف نہیں ہے ان کے یہاں مجتہد کے اجتہاد سےاستفادہ کرنے میں زندہ مردہ کی کوئی شرط نہیں ہے،جس عالم سے...
آپ کوخوب پتہ ہے کہ تقلید کی تعریف میں اختلاف ہے،آپ کی ذکرکردہ تعریف کے علاوہ بھی تقلید کی دوسری تعریف کتب فقہ احناف میں ہی موجود ہے اورآپ اس سے اچھی طرح واقف ہیں، ہم اس کو نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں کہ وہ دوسری تعریفات آپ کو کیوں نہیں بھاتیں،اسی تعریف پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔...