''آپ جا سکتے ہیں'' اس ایک فقرے کے ساتھ ہی ہم پاکستان سے بھارت کی سرزمین پر تھے' ہمارے پیچھے لاہور تھا اور آگے امرتسر۔ صرف ایک لائین' ایک لکیر کا فاصلہ تھا لیکن یہ لکیر' یہ لائین ہزار سال کی تاریخ کی امین تھی اور اس امانت میں محمد بن قاسم سے لے کر قائد اعظم محمد علی جناح تک سیکڑوں ہزاروں شخصیات...