• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. رضا میاں

    أصحاب الحديث ثلاثة

    بارک اللہ لکم۔ ان اقوال کی اصل موضوع سے مطابقت نہ پانے کی صورت میں مجھے لگا شاید آپ کو غلط فہمی لگی ہے۔
  2. رضا میاں

    تہذیب الکمال، سیر الاعلام، تہذیب التہذیب وغیرہ میں بے سند جرح و تعدیل

    کذاب اور وضاع راویوں کا حدیث میں کذب اور وضع کے خاص اسباب ہوتے ہیں جن کی بنا پر ان کی احادیث رد کی جاتی ہیں۔ لیکن اقوال جرح وتعدیل میں بعض اوقات وہ اسباب نہیں رہتے اس لئے بعض اوقات ان کی روایات کو بطور اعتبار لے لیا جاتا ہے۔ لیکن اگر کسی راوی کے بارے میں ثابت ہو جائے کہ اس کے کذب اور وضع کے...
  3. رضا میاں

    أصحاب الحديث ثلاثة

    محترم بیگ بھائی۔ ابن عیینہ کے قول میں اصحاب حدیث کی تعریف یا ان کی تحدید مقصود نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مدح کے طور پر بولا جاتا ہے کہ اصل اصحاب الحدیث یا سب سے بڑے اصحاب الحدیث تو یہ ہیں۔ اس کو اشد مبالغے سے کہا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ اصحاب الحدیث تو ہیں ہی یہ لوگ یا اصحاب الحدیث کا اصل اطلاق ان...
  4. رضا میاں

    أصحاب الحديث ثلاثة

    اس قول کی مذکورہ اسانید کے علاوہ اور بھی کئی اسانید ہیں۔ اس کی صحت میں کوئی شک نہیں ہے۔ امام سفیان الثوری سے مجھے خاص لگاؤ ہے، ان کی سیرت بھی میں نے جمع کر رکھی ہے اور اس میں یہ قول مذکور ہے۔ سفیان نے جس علم کو بھی ہاتھ لگایا اس کے وہ امام بن گئے۔ حدیث میں آپ کا کوئی ثانی نہیں اور آپ کو امیر...
  5. رضا میاں

    الضعفاء والمتروکین اردو

    کتاب پڑھنے کے بعد مجھے پتہ چلا ہے کہ یہ کوئی نئی کتاب نہیں ہے بلکہ انہوں نے طاہر القادری والا فارمولا اپنایا ہے اور اپنی کتاب الصحیفہ فی الاحادیث الضعیفۃ من سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ میں جن جن راویوں پر کلام کیا تھا ان کو بس الگ سے ایک کتاب میں جمع کر دیا ہے۔ پوری کی پوری کتاب ایک جگہ سے کاپی کر کے...
  6. رضا میاں

    الضعفاء والمتروکین اردو

    جی ضرور بھیجیں بھائی۔
  7. رضا میاں

    الضعفاء والمتروکین اردو

    مصنف نے مقدمہ میں کہا ہے کہ اس کتاب میں تہذیب التہذیب میں سے صرف ضعیف راویوں کو اکٹھا کیا گیا ہے، لیکن پھر اسے تہذیب التہذیب کا ترجمہ نہیں کہنا چاہیے۔ اور تہذیب کے سب ضعیف رواۃ بھی اس میں شامل نہیں ہیں۔
  8. رضا میاں

    شیخ البا نی کی کتاب ”الضعیفہ” میں مو جود صحیح روا یا ت کا تحقیقی جا ئزہ-صحیحین کا مطا لعہ

    یہ "ہے" اور "کرتا" کے الفاظ عربی متن میں ہیں یا آپ کی عنایت ہے؟ ابتسامہ
  9. رضا میاں

    شیخ البا نی کی کتاب ”الضعیفہ” میں مو جود صحیح روا یا ت کا تحقیقی جا ئزہ-صحیحین کا مطا لعہ

    شیخ البانی کے منفرد اصول گنواتے ہوئے مصنف نے کہا ہے: اس اصول کے رد میں ثبوت کے طور پر مصنف نے ابن حجر وغیرہ کی چند مثالیں پیش کی ہیں جن میں انہوں نے اس اصطلاح (یعنی رجالہ رجال الصحیح) کو استعمال کیا ہے۔ حالانکہ شیخ البانی رحمہ اللہ کی بات سو فیصد درست ہے، رجالہ رجال الصحیح سے حدیث کی صحت ہرگز...
  10. رضا میاں

    شیخ البا نی کی کتاب ”الضعیفہ” میں مو جود صحیح روا یا ت کا تحقیقی جا ئزہ-صحیحین کا مطا لعہ

    خضر بھائی شاید آپ نے مضمون پورا نہیں پڑھا۔ شروع میں پھول جھاڑے گئے ہیں اور آخر میں کانٹے بچھائے گئے ہیں۔ صحیح احادیث میں شک ڈالنے کا نیا طریقہ۔ جس نے بھی یہ تحقیق لکھی ہے لگتا ہے اسے خود علم حدیث کا کچھ نہیں پتہ اور غلط فہمی پر مبنی باتیں لکھ کر پوری عمارت کھڑی کر دی ہے۔ ایسے لوگ Keyboard...
  11. رضا میاں

    علم حدیث کو کھلواڑ اور بازیچہ اطفال بنانے کی ایک مذموم کاوش (تبصرے)

    آپ کو بحث کا شوق ہے تو کرتے رہیں اور جب آپ کو یہ مسئلہ سمجھ بھی آنے لگے تو بتا دیجئے گا۔ مجھے اور بھی ضروری کام ہیں کرنے والے!
  12. رضا میاں

    علم حدیث کو کھلواڑ اور بازیچہ اطفال بنانے کی ایک مذموم کاوش (تبصرے)

    اس پر نہ میں نے پہلے کچھ کہا اور نہ بعد میں۔ اس میں نرمی والی کوئی بات ہی نہیں ہے۔ بلکہ میں نے وہی کہا ہے جو اس اصطلاح کا مطلب ہے۔ حافظ کی اصطلاح میں مقبول راوی ایسا مجہول الحال راوی ہے جس کی توثیق ابن حبان کے منہج پر کی گئی ہو، یا وہ ان کے منہج کے مطابق ثقہ ہو۔ البتہ دیگر محدثین کے اصول کے...
  13. رضا میاں

    علم حدیث کو کھلواڑ اور بازیچہ اطفال بنانے کی ایک مذموم کاوش (تبصرے)

    جب آپ نے لفظ محدثین کو ہی ابن حبان اور عجلی تک محدود کر دیا تو اب ہم کن محدثین کا ذکر کریں؟
  14. رضا میاں

    علم حدیث کو کھلواڑ اور بازیچہ اطفال بنانے کی ایک مذموم کاوش (تبصرے)

    ظاہر یہ ہوتا ہے کہ انہوں نے ابن حجر کی مراد کی بجائے محدثین کی مراد لیا ہے۔ اور اس میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔
  15. رضا میاں

    علم حدیث کو کھلواڑ اور بازیچہ اطفال بنانے کی ایک مذموم کاوش (تبصرے)

    اس شخص کو میں جانتا ہوں، ابتسامہ البتہ یہ کون سا گروپ ہے جس سے میں نا واقف ہوں؟ اور اس کتاب کا لنک مل سکتا ہے؟
  16. رضا میاں

    تبصرہ دھاگہ "علل احادیث امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ"

    یہ معاملہ ابھی بھی دلائل کا ہے۔ فہم تو آپ نے بنا دلائل کے سمجھا ہے اور اسی کی تصحیح کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جب کوئی شخص کسی قول سے ایسی چیز اخذ کرے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کی بلکہ تمام علماء نے اس فہم میں اس کی مخالفت کی ہو، تو یہ اجتہاد نہیں کہلاتا۔ بہرحال فہم کی بات تو صرف احمد کے قول تک...
  17. رضا میاں

    تبصرہ دھاگہ "علل احادیث امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ"

    اس قول کو آپ نے غلط سمجھا ہے۔ امام احمد نے اسماعیل حدثنا عامر یعنی صیغہ سماع سے روایت نقل کی، تو امام قطان نے فرمایا کہ روایت دراصل صیغہ عن سے مروی ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ عن سے مروی ہے لیکن یہ صحیح ہیں، اور اگر کوئی انقطاع والی بات ہو گی تو میں تمہیں بتا دوں گا۔ جبکہ آپ نے محض عن کی...
  18. رضا میاں

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا طریقہ اور مقام

    یہ حدیث کم از کم حسن ہے جیسا کہ شیخ کفایت اللہ نے وضاحت کی ہے، لیکن اگر کوئی اسے اپنی تحقیق کے مطابق ضعیف کہے تو مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ یہ کافی پیچیدہ مسئلہ ہے۔
Top