اچھے خاصے تھکا دینے والے کام سے فارغ ہو کر میں نے جاء نماز سے اُٹھنے میں کوئی جلدی نہیں دِکھائی، میں نے بیٹھے بیٹھے ہی نے آج کے اِس معرکے پر غور کرنا شروع کیا۔ مثبت بات تو کوئی نہ دِکھائی دی ہاں البتہ شرمندگی اور خجالت اپنی جگہ برقرار تھی۔ مجھے شدت کے ساتھ اِس بات کا احساس تھا کہ آج اِس نماز کی...