الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بلند تر منزلوں کا حصول آزمایش کے بغیر ممکن نہیں!
امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ
قال شيخ الإسلام ابن تيمية - رحمه الله - :
'' الـمنــازل العاليـة لا تنـال إلا بـالـبلاء ''.
‹الفتـاوى: (302/25)›
عالم کی لغزش ، کشتی میں شگاف کے مانند ہے جس سے مخلوق کی بڑی تعداد غرقاب ہو جاتی ہے!
امام ابن المعتزؒ
قال ابن المعتز - رحمه الله - :" زلَّة العالم كانكسار السَّفِينَة يغرق مَعها خلقٌ كثير ".الوافي بالوفيات ١٧/ ٢٤٢
ایسے انسان کو دوست مت بناؤ جو غصے میں آ کر تم پہ جھوٹ باندھنے لگے!
امام فضیل بن عیاض رحمہ اللّٰہ
#درر_منثورة
قال الفُضَيل بن عياض رحمـہ اللّـہ :
« لا تُؤَاخِ إِنسَانًا إِذَا غَضِبَ كَذَبَ عَلَيكَ ! »
شُعَب الإيمَان (٩٠٥٠ ).
جس میں تین اوصاف پائے جائیں ، اللہ عزوجل اس کا دل ایمان سے بھر دیتے ہیں : (1) فقیہ کی صحبت (2) قرآن کی تلاوت (3) روزہ رکھنا ۔ ( صحابیِ جلیل سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ و ارضاہ )
_____________________________________
ثلاث من كن فيه، ملأ الله قلبه إيمانا : صحبة الفقيه و تلاوة القرآن و...
انسان کو چاہیے کہ کثرت سے ’’ لا الٰہ الا اللہ ‘‘ کا ورد کرے کیوں کہ یہ الفاظ صرف زبان کی حرکت سے ادا ہو جاتے ہیں ، ہونٹ ہلانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور یوں ساتھ بیٹھنے والے کو پتا تک نہیں چلتا ! (محدث ابن حزم الظاہریؒ )
_________________________________
وليُكثر العبد من قول لا إله إلاَّ الله فإنها...
دل کو ریا ، حسد ، دھوکا دہی ، اورکینہ سے محفوظ اور پاک کرنا ظاہری اعضا کے ذریعے نفلی اعمال بجا لانے سے افضل ہے ۔ ( امام ابن رجب حنبلیؒ )
_________________________________
سلامة الصدر من الرياء والحسد والغش والحقد وتطهيرها من ذلك أفضل من التطوع بأعمال الجوارح .
مومن کو حکم ہے کہ مصائب پر صبر و تسلیم کا رویہ اپنائے اور گناہوں کے صدور پر توبہ و استغفار کی روش اختیار کرے ۔ ( مجدد ابن تیمیہ حرانی علیہ الرحمۃ )
_______________________________________
قال شيخ الإسلام : والمؤمن مأمور عند المصائب أن يصبر ويسلم، وعند الذنوب أن يستغفر ويتوب [ الفرقان 1/ 135]
إمام الحفاظ ابن المبارك - رحمه الله
عن ابن المبارك : قال لي أبي : لئن وجدتُ كتبك لأحرقنها، قلت : وما علي من ذلك وهي في صدري .
- سير أعلام النبلاء (٣٩٣/٨) -
ابن المبارک کے والد نے ان سے کہا: اگر مجھے تمھاری کتابیں مل گئیں تو انھیں جلا ڈالوں گا۔ کہا: مجھے کچھ نقصان نہیں کہ وہ سب میرے سینے میں ہیں!
تم چاہو تو میں قسم کھا کر بھی کہہ سکتا ہوں کہ خدا کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو اللّٰہ سے محبت کرتے ہیں اور اللّٰہ کو مخلوق کا محبوب بناتے ہیں.
سیدنا ابو درداء رضی اللّٰہ عنہ
قال الحافظُ ابنُ رجب:
ليسَ الخائفُ مَن بكى وعَصَرَ عينيه، إِنما الخَائفُ مَنْ تركَ الحَرام إِذَا قَدرَ عَلَيْه
الرَّسائل [1\ 163]
خوف خدا رکھنے والا وہ نہیں جو روئے اور آنسو بہائے بل کہ وہ ہے کہ قدرت کے باوجود حرام کام سے رک جائے!
حافظ ابن رجب رحمہ اللّٰہ
.
قال #ابن_تيمية رحمه الله :
النفوس الطيبة تتلذذ بالعفو والإحسان
والنفوس الخبيثة تتلذذ بالإساءة والعدوان
مجموع الفتاوى ٥٦٠
پاکیزہ نفوس عفو و احسان سے لذت پاتے ہیں جب کہ خبیث طبائع کو بدسلوکی اور زیادتی میں لذت ملتی ہے!
امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ
.
سہل تستری رحمہ اللّٰہ سے پوچھا گیا: آدمی حدیث کب تک لکھے؟ فرمایا: موت آنے تک، اور باقی روشنائی اس کی قبر میں انڈیل دی جائے! (سیر أعلام النبلاء، ١٣: ٣٣٠)