الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اصلاح کا طریقہ ...
ایک شخص شیخ ابن باز رحمہ اللہ سے سوال پوچھنے آیا۔ اس کے منہ سے سگریٹ کے دھویں کی بو آ رہی تھی۔ شیخ نے پہلے اسے سوال کا جواب دیا پھر اسے قریب ہونے کا کہا۔ وہ قریب ہوا تو آپ نے عود کا عطر نکال کر اسے لگایا، اور کہا : ”یہ خوشبو زیادہ اچھی ہے۔“
(د. ریاض بن سعید)
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے روتے جاتے اور فرماتے :
”اے اللہ! اگر تو نے ہم پر سختی اور گناہ لکھ دیا ہے، تو اسے مٹا کر سعادت اور مغفرت میں بدل دے، بیشک تو جو چاہے مٹا دے، اور جو چاہے باقی رکھے!“
(تفسير الطبري : ٢٠٤٧٨)
- مؤحد کیسا ہونا چاہیے ؟!
"توحید کی کششِ ثقل کا یہ تقاضا ہے کہ اس کے ماننے والے کے اندر تمام نیکیاں خود بخود کھنچتی چلی آئیں۔ وہ انفرادی طور پر بھی اچھا ہو، اجتماعی طور پر بھی اچھا ہو۔ اس کا ظاہر بھی اچھا ہو، اس کا باطن بھی اچھا ہو۔ اس کا کردار بھی اچھا ہو، اس کی گفتار بھی اچھی ہو۔ اس کے اخلاق...
”زندگی میں عورتوں کا کردار غزوہ احد کے تیر انداز دستے کی مانند ہے ؛ یعنی میدان میں لڑتے ہوئے مردوں کی پشت کو محفوظ اور مضبوط رکھنا !“
(شیخ سلیم بن عید الهلالي حفظه الله)
”تم میں سے ایک شخص اپنے ساتھی کو اپنے رویے کے بوجھ تلے کچل کر رکھ دیتا ہے، طنز و تعریض کے نشتروں سے گھائل کر دیتا ہے، لہجے کی تلخی سے سے جلا کر راکھ کر دیتا ہے ؛ پھر کہتا ہے میں تو صرف مذاق کر رہا تھا!“
(خالد بن صفوان || أدب الدنيا والدين للماوردي : ٣١٨)
شُہرت کے غم ...
امام احمد رحمہ اللہ کے پاس ان کے چچا آئے اور دریافت کیا :”بھتیجے! اس غم اور پریشانی کا سبب کیا ہے؟“ امام صاحب نے فرمایا : ”چچا جان، مبارک ہو ان لوگوں کو، جنہیں اللہ گمنام کر دیتا ہے۔“
(سير أعلام النبلاء : ٢٠٧/١١)
سُچے دلوں والے ...
”صحابہ و تابعین جب کسی جنازے میں شرکت کرتے تو کئی دن تک غم ان کی چال ڈھال میں نظر آتا رہتا۔“
(الزهد لابن المبارك : ٢٤٦ ، صحَّ عن إبراهيم النّخعي)
دعاؤں کا رشتہ ...
عبد الملک بن بشیر رحمه الله نے حسن بصری رحمه الله کو خط لکھا جس میں ان کیلیے دعائیہ کلمات تھے۔ حسن بصری فرمانے لگے : ”رُبَّ أخٍ لكَ لم تلِدْهُ أُمُّكَ!“ تمہارا کوئی بھائی ایسا بھی ہوتا ہے جسے جنم تمہاری ماں نے نہیں دیا ہوتا۔
(الطبقات الكبرى لابن سعد : ٣٣٥/٦ ، صحيح)
تحریک آزادیِ نسواں کا سفید جھوٹ ...
”یہ معمہ بدستور حل طلب ہے کہ آخر کس منطق کے تحت حریتِ نسواں کے دعوے دار یہ سفید جھوٹ بولتے ہیں کہ عورت کا باہر کام کرنا گھر میں کام کرنے کی نسبت زیادہ شایانِ شان اور پر سکون ہے؟! کیسا دماغی خبط ہے کہ عورت اگر استانی یا میڈ بن کر پرائے بچوں کی تربیت کرے تو...
خالد بن ولید اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما میں کسی مسئلے کی وجہ سے اَن بَن تھی۔ ایک شخص نے سعد رضی اللہ عنہ کے سامنے خالد رضی اللہ عنہ کی غیبت کرنی چاہی تو آپ نے فرمایا : ”باز رہو! ہمارا باہمی معاملہ ہماری دینی اخوت پر حاوی نہیں ہو سکتا۔“
(المصنف لابن أبي شيبة : ٢٦٠٤٨)
اہلِ بیت کے چشم و چراغ جناب عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ”میں نے بادشاہت کیلیے معاویہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ موزوں شخص نہیں دیکھا۔“
(مصنف عبد الرزاق : ٢٠٩٨٥ ، سنده صحیح)
”جو شخص پاکستان میں اسلامی آئین کے سوا کسی اور آئین کے جاری ہونے کا متمنی اور اس کے متعلق جد و جہد کرتا ہے وہ حقیقت میں ملک کا غدار ہے، پاکستان کو کمزور کرنے اور اس کو پارہ پارہ کرنے یا اس کو پھر نئے سِرے سے ہندوستان میں مدغم کرنے کا متمنی ہے۔“
(مقالات حافظ محمد محدث گوندلوی رحمه الله : ٣٠٥)
”مجھے نہیں یاد کہ میں نے کبھی کسی کو ملامت کی ہو، میں لوگوں کو ان کی طبیعتوں کے حوالے کر دیتا ہوں۔ کوئی اچھا کرتا ہے، میں بھی اس کے ساتھ اچھا کرتا ہوں۔ کوئی برا کرتا ہے تو میں اسے عذر دیتا ہوں، دوبارہ کرتا ہے تو میں عزت کے ساتھ الگ ہو جاتا ہوں۔“
(فقيه الأدباء: علي الطنطاوي)
”گناہ سے توبہ کرنے والے کو اس کے سابقہ گناہ پر ملامت کرنا بالاتفاق منع ہے۔ جو کوئی ظاہرا توبہ کر لے، اس کے ساتھ خیر کا معاملہ روا رکھا جائے گا۔“
• شیخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله
• الآداب الشرعية لابن مفلح : ١٢٦/١
نرم دلوں والے ...
نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : ”کچھ لوگ جنت میں داخل ہوں گے جن کے دل پرندوں کے دلوں کی مانند نرم و نازک ہوں گے!“
(صحيح مسلم : ٢٨٤٠)
امام ابن هبيرة الوزير رحمه الله فرماتے ہیں :
”یعنی ان لوگوں کے دل خلقِ خدا پر نرم، لوگوں کیلیے رحم سے لبریز اور مسلمانوں کیلیے تڑپ تڑپ...
”اور علماء کا اجماع ہے کہ محبت کو نہ قرآن نے برا کہا ہے، نہ شریعت نے حرام کیا ہے۔“
(حافظ مغلطاي الحنفي رحمه الله || الواضح المبين في ذكر من استشهد من المحبين : ٣٨)