الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تدفین کے اوقات:
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ:
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین اوقات میں نماز پڑھنے اور مردوں کو دفن کرنے سے منع فرمایا:
(الف) طلوع آفتاب کے وقت حتیٰ کہ بلند ہو جائے۔
(ب) جب سورج دوپہر کے وقت عین سر پر ہو حتیٰ کہ ڈھل جائے۔
(ج) غروب آفتاب کے وقت حتیٰ کہ غروب ہو...
قبر پر نماز جنازہ:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کی قبر پر نماز جنازہ پڑھی جسے گذشتہ شب دفن کر دیا گیا تھا۔(بخاری۰۴۳۱۔ مسلم الجنائز، باب الصلاۃ علی القبر: ۴۵۹.)
معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص نماز جنازہ نہ پڑھ سکا ہو وہ قبر پر جا کے نماز...
جنازے کے ساتھ چلنا:
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’سوار جنازے کے پیچھے رہے اور پیدل چلنے والے جنازے کے قریب رہتے ہوئے آگے، پیچھے دائیں اور بائیں چل سکتے ہیں۔‘‘
(ابوداوٗد، الجنائز باب المشی امام الجنازۃ ۰۸۱۳، ترمذی نے حسن صحیح کہا ہے۔)...
کبیرہ گناہ کے مرتکب شخص کا نماز جنازہ:
مسلمانوں کو گناہ گاروں کا نماز جنازہ پڑھنا چاہیے۔ البتہ کسی بڑے عالم کو اس کا نماز جنازہ نہیں پڑھنا چاہیے جو حرام کام کرنے میں مشہور ہو تاکہ لوگ عبرت پکڑیں اور اس کام سے رک جائیں۔
سیّدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
مسجد میں نماز جنازہ:
جب سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ
"ان کا جنازہ مسجد میں لاؤ تاکہ میں بھی نماز جنازہ میں شریک ہو جاؤں"
لوگوں نے تامل کیا تو انہوں نے فرمایا کہ
"اللہ کی قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیّدنا سہیل رضی...
جنازہ کے مسائل
نماز جنازہ کا سراً پڑھنا:
سیدنا ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نماز جنازہ میں سنت طریقہ یہ ہے کہ امام پہلی تکبیر کے بعد سورۃ فاتحہ سراً پڑھے پھر تین تکبیرات کہے اور آخری تکبیر کے ساتھ سلام پھیرا جائے۔ (نسائی( ۴/۵۷:۱۹۹۱) حافظ ابن حجر نے اسے صحیح کہا۔)
بلند آواز سے...
نماز جنازہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ایمان کی حالت میں ثواب کی نیت سے جو کسی مسلمان کے جنازہ کے ساتھ جاتا، اس کے ساتھ رہتا، اس کا جنازہ پڑھتا اور اس کو دفن کر کے فارغ ہوتا ہے تو اس کے لیے دو قیراط ثواب ہے۔ ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے اور جو (صرف) جنازہ پڑھ کر واپس آ جاتا ہے تو...
اچانک موت:
سیدنا عبید بن خالد السلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اچانک موت (کافر کے لیے) اللہ تعالیٰ کے غضب کی پکڑ ہے۔‘‘
(أبو داود: الجنائز، باب:فی موت الفجاۃ: ۰۱۱۳،)
موت کے وقت پیشانی پر پسینہ:
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
میت کا سوگ :
ام المومنین زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے بھائی کا انتقال ہو گیا۔ تین دن بعد انہوں نے خوشبو منگوائی اور اس کو ملا۔ پھر کہا مجھے خوشبو کی ضرورت نہیں تھی مگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ جو عورت اللہ تعالیٰ اور قیامت پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ تین دن سے...
میت کا کفن
کفن کے کپڑے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین (سفید) کپڑوں میں کفن دیا گیا اس میں کرتہ تھانہ عمامہ۔
(بخاری: الجنائز، باب: الثیاب البیض للکفن: ۴۶۲۱، مسلم: ۱۴۹.)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ احرام کی حالت میں ایک شخص کی گردن اس کے اونٹ نے توڑ ڈالی تو آپ صلی اللہ علیہ...
میت کا غسل :
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو نہلا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اس کو ۳، ۵ یا ۷ بار پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور آخری بار (پانی میں) کچھ کافور بھی ملا لو۔ اور غسل سے فراغت پر مجھے اطلاع...
میت کی آنکھیں بند کرنا:
ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیّدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کو آئے اور ان کی آنکھیں کھلی رہ گئی تھیں، پھر آپ نے ان کو بند کیا اور فرمایا: کہ جب جان نکلتی ہے تو آنکھیں اس کے پیچھے لگی رہتی ہیں۔‘‘
(مسلم: الجنائز،...
فوت ہونے والے کے دوستوں اور رشتے داروں کو مرنے کی اطلاع دینا:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشہ کے بادشاہ نجاشی کے مرنے کی اس دن خبر دی جس دن وہ فوت ہوا۔‘‘ (بخاری: ۵۴۲۱.)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
تجہیز و تکفین
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جنازہ گزرا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’راحت پانے والا ہے یا اس سے اوروں نے راحت پائی‘‘ مومن بندہ دنیا کے رنج ومصیبت سے راحت پاتا ہے اور اس ایذاء سے اللہ کی رحمت کی طرف آرام پاتا ہے اور فاجر...
وصیت کرنا:
جس شخص نے کسی کا قرض دینا ہو یا اس کے پاس کسی کی اما نت ہو تو اسے چاہیے کہ اگر وہ ادا نہیں کر سکتا تو اس کی وصیت کرے اور مرنے کے بعد اس کے ورثہ میں سے وہ واپس کی جائے اگر ترکہ میں مال نہیں ہے تو اس کے وارث وغیرہ اس کی ادائیگی کریں۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ...
عیادت کی دعائیں :
جب مریض کی عیادت کے لیے جائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلی ہوئی مندرجہ ذیل دعائیں اس کے حق میں کریں ۔
۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی تیمار داری کے لیے جاتا ہے اور اس کے سر کے پاس بیٹھ کر سات مرتبہ یہ کلمات...