• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    بیماری سے گناہ دور ہوتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’اللہ تعالیٰ جس شخص کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے تکلیف میں مبتلا کر دیتا ہے۔‘‘ (بخاری، المرضی، باب ماجاء فی کفارۃ المرض: ۵۴۶۵.) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’مسلمان کو رنج، دکھ، فکر اور غم پہنچتا ہے یہاں تک کہ...
  2. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    احکام الجنائز بیمار پرسی کی فضیلت : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : ’’مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں (۱) (جب ملے تو اسے سلام کہے یا اس کے) سلام کا جواب دے۔ (۲) جب بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے۔ (۳) جب مر جائے تو اس کا جنازہ پڑھے۔ (۴) جب دعوت دے تو اسے قبول کرے۔ (۵) اگر وہ چھینک پر...
  3. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    الصلاۃ التوبہ سیّدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب آدمی کوئی گناہ کرتا ہے، پھر وضو کرتا ہے اور دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے بخشش کا طالب ہوتا ہے تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کو معاف کر دیتا ہے۔‘‘ (أبو داود: الوتر، باب: فی الاستغفار: ۱۲۵۱،...
  4. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    نماز تسبیح سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’اے چچا عباس! کیا میں آپ کو کچھ عطا نہ کروں؟ کیا آپ کو کچھ عنایت نہ کروں؟ کیا میں آپ کو کوئی تحفہ پیش نہ کروں؟ کیا میں آپ کو (درج ذیل عمل کی وجہ سے) دس...
  5. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    نماز اشراق، چاشت، ضحی، صلاۃ الاوابین ضحی کے معنی ہیں دن کا چڑھنا اور اشراق کے معنی ہیں طلوع آفتاب۔ پس جب آفتاب طلوع ہو کر ایک نیزے کے برابر بلند ہو جائے تو اس وقت نوافل کا پڑھنا نماز اشراق کہلاتا ہے۔ اسی کو چاشت کی نماز، نماز ضحی، اور صلاۃ الاوابین (یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والوں کی...
  6. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    نماز استسقاء اگر قحط سالی ہو جائے، مینہ نہ برسے تو اس وقت مسلمانوں کو چاہیے کہ ایک دن تجویز کر کے سورج نکلتے ہی پرانے کپڑے پہن کر عاجزی اور گریہ زاری کرتے ہوئے آبادی سے باہر کسی کھلی جگہ میں نکلیں اور منبر بھی رکھا جائے۔ سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم...
  7. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    نماز کسوف : (سورج اور چاند گرہن کی نماز) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "سورج اور چاند کسی کے مرنے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے۔ یہ تو قدرت الٰہی کی دو نشانیاں ہیں، جب انہیں گرہن ہوتے دیکھو تو نماز کے لیے کھڑے ہو جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو حتیٰ کہ گرہن ختم ہو جائے۔‘‘ (بخاری،...
  8. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    نماز استخارہ کا بیان جب کسی کو کوئی جائز امر در پیش ہو اور وہ اس میں متردد ہو کہ اسے کروں یا نہ کروں، یا جب کسی کام کا ارادہ کرے تو اس موقع پر استخارہ کرنا سنت ہے۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمام کاموں کے لیے اسی طرح استخارہ کی دعا...
  9. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    دو نمازوں کا جمع کرنا سفر میں دو نمازیں جمع کرنا : سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوران سفر ظہر اور عصر کو اکٹھا پڑھتے اور مغرب اور عشاء کو جمع کرتے تھے۔ (بخاری: تقصیر الصلاۃ، باب: الجمع فی السفر بین المغرب والعشاء: ۷۰۱۱.) جمع کی دو صورتیں ہیں : جمع...
  10. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    سفر میں اذان اور جماعت: سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دو آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جو سفر پر جا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ’’جب تم سفر پر جاؤ اور نماز کا وقت ہو جائے تو اذان اور اقامت کہو پھر تم میں جو بڑا ہو وہ امامت کرائے۔‘‘ (بخاری،...
  11. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    مسافر بغیر خوف کے قصر کرے: سیدنا یعلی بن امیہ سے روایت ہے کہ میں نے سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے: (وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِی الْأَرْضِ فَلَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلاَۃِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ یَّفْتِنَکُمُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا) (النساء: ۱۰۱)...
  12. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    نماز سفر سفر میں ظہر، عصر اور عشاء کی چار چار فرض رکعتوں کو دو، دو پڑھنا قصر (کم کرنا) کہلاتا ہے۔ فجر اور مغرب میں قصر نہیں ہے۔ جو شخص سفر کے ارادے سے اپنے گھر سے چلے اور گاؤں یا شہر کی آبادی سے نکل جائے تو وہ از روئے شریعت مسافر ہے۔ اور اپنی فرض نماز میں قصر کر سکتا ہے۔ مسافر جب تک شہر کی حد سے...
  13. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    نماز عید کا طریقہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحٰی کے دن عید گاہ جاتے، سب سے پہلے نماز پڑھتے، پھر خطبہ دیتے جبکہ لوگ صفوں میں بیٹھے رہتے۔ خطبہ میں لوگوں کو نصیحت اور وصیت کرتے اور حکم دیتے پھر واپس لوٹتے۔ (بخاری، العیدین، باب الخروج الی المصلی بغیر منبر، ۶۵۹۔ مسلم، صلاۃ...
  14. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    عید گاہ میں عورتیں: سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم (سب عورتوں کو حتیٰ کہ) حیض والیوں اور پردہ والیوں کو (بھی) دونوں عیدوں میں (گھروں سے نکالیں) تاکہ وہ (سب) مسلمانوں کی جماعت (نماز) اور ان کی دعا میں حاضر ہوں۔ اور فرمایا حیض والیاں جائے نماز سے الگ رہیں۔ (یعنی وہ نماز...
  15. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    عید کی نماز اگلے دن ادا کرنا: ایک قافلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے کل عید کا چاند دیکھا ہے۔ آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو حکم دیا کہ وہ روزہ افطار کر دیں اور کل جب صبح ہو تو وہ عید گاہ کی طرف نکل آئیں۔ (ابو داود: الصلاۃ، باب: إذا لم یخرج...
  16. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    بغیر اذان اور تکبیر کے نماز پڑھنا: سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید کی نماز پڑھی آپ نے بغیر اذان اور تکبیر کے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی۔" (مسلم: ۵۸۸.) سیدنا جابر بن عبد اللہ الأنصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ "نماز عید کے لیے...
  17. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    مسائل و احکام غسل کرنا: سیّدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’جمعہ، عرفہ، قربانی اور عید الفطر کے دن غسل کرنا چاہیے۔‘‘ (السنن الکبری للبیہقی، صلاۃ العیدین، باب غسل العیدین: ۳/۸۷۲،.) سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما عید کے دن عید گاہ کی طرف نکلنے سے پہلے غسل کیا کرتے تھے۔ (موطا امام مالک،...
  18. محمد نعیم یونس

    نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں

    نماز عیدین سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدنیہ منورہ تشریف لائے تو سال میں دو دن مقرر تھے جن میں لوگ کھیلتے اور خوشیاں مناتے تھے۔ آپ نے ان سے پوچھا کہ یہ دو دن کیسے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ زمانۂ جاہلیت سے ہم ان میں کھیلتے چلے آ رہے ہیں، آپ نے فرمایا: ’’اللہ...
  19. محمد نعیم یونس

    ارسلان بھائی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    السلام علیکم بہن جی! آپ کو بھی بہت بہت زیادہ مبارک ہو!! کہ آخر کار آپ نے دو حرف اردو میں لکھ ہی ڈالے... ابتسامہ!
  20. محمد نعیم یونس

    اس گستاخ کو کیا جواب دیا جائے ،رہنمائی فرمائیں ؛

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! شیخ محترم! رومن اردو کی کچھ یوں سمجھ آئی ہے! معذرت سے عرض ہے کہ منکر وہ ہوتا ہے جو انکار کرے کہ وہ چیز نہیں ہے شیعہ یہ مانتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویاں مسلمان ہیں مگر.. اہل بیت صرف پنجتن ہیں اور یہی اسلامی واقعات بتاتے ہیں اور یہی آیت...
Top