الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قرآن مجید کو غنا سے نہ پڑھنے والا ہم میں سے نہیں
قرآن حکیم اللہ سبحانہ وتعالی کی آخری کتاب ہے خوش قسمتی سے اس کا نزول ہماری رشد و ہدایت کے لیے آخر الزمان پیغمبر جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوا۔
قرآن پاک کا ایک ایک لفظ اپنے اندر ایک جہاں رکھتا ہے آیا ت قرآنیہ کی فصاحت و...
فَلَيْسَ مِنَّا کا صحیح مفہوم
فَلَيْسَ مِنَّا کا معنی ہے وہ ہم میں سے نہیں، یہ جملہ کسی شخص سے نفرت، بیزاری اور براءت کا اظہار کرنے کے لیے بولا جاتا ہے اور اس جملہ کے مفہوم میں چند احتمالات پیدا ہوتے ہیں کہ "وہ ہم میں سے نہیں" سے کیا مراد ہے؟ کیا ہماری اُمت میں سے نہیں، سچے کامیاب مسلمانوں میں...
گزارشاتِ راسخ
الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات۔۔۔۔
حمد و ثناء، کبریائی، بڑائی اور عظمت اُس قادرِ مطلق اللہ ذوالجلال والاکرام کے لیے جس کی خاص عنایت اور فضل و کرم سے مجھ جیسے ناچیز، حقیر اور کم علم کو احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریح و توضیح لکھنے کی توفیق اور سعادت حاصل ہوئی۔
درود و...
ایسے بدنصیب جن کے بارے میں زبان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے نکلا:
فلیس منا
"وہ ہم میں سے نہیں"
تقریظ
الحمد لله والصلاة والسلام علي رسول الله عبده وصفيه وخير خلقه، وعلي اله وصحبه ومن تبعھم باحسان الي يوم الدين امابعد
کسی انسان کا اُمت محمدیہ کا فرد ہونا اُس کی بہت بڑی خوش بختی اور سعادت مندی ہے...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، آج شیخ خضر حیات حفظہ اللہ کا خطبہ جمعہ سننے کا موقع ملا۔ شیخ آج کل لاہور میں تشریف لائے ہوئے ہیں۔ کیلانی مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد شیخ سے ملاقات ہوئی۔ فورم کے کچھ مسائل پر بات چیت کے بعد محترم میزبان عبدہ حفظہ اللہ کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے قریبی...
کلمہ اختتام
پیارے بھائیو اور بہنو!
اللہ تعالیٰ قیامت کے روز صرف وہی نماز قبول کرے گا جو نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے نمونے کے مطابق ہو گی۔ اس کتاب میں آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا پیارا نمونہ دیکھ لیا ہے۔ ہماری نہایت خلوص سے یہ درخواست ہے کہ آپ اپنی نمازیں اپنے پیارے...
غلط فہمی:
امام تکبیریں اور سلام اونچی کہتا ہے اور مقتدی آہستہ، اس کی کیا دلیل ہے؟
ازالہ:
امت میں جن عقائد اور مسائل پر اجماع ہو گیا، اس کے صحیح ہو نے کی دلیل یہی اجماع ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میری امت گمراہی پر جمع نہیں ہو سکتی۔‘‘(ترمذی الفتن۶۶۱۲.)
لہٰذا نماز، روزہ ،حج اور...
غلط فہمی:
غیر معصوم امتیوں کے اقوال کا تقلیدی سہارا
نماز نبوی میں 450 مقامات پر غیر معصوم امتیوں کے اقوال کا تقلیدی سہارا لے کر احادیث کو صحیح یا حسن کہا ہے۔
ازالہ:
ہمیں دین کو ویسے ہی سمجھنا اور عمل کرنا ہے جیسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سمجھا اور عمل کیا۔ کیونکہ انہوں نے قرآن مجید کی تشریح...
غلط فہمی:
صحابہ کرام کے ناموں سے پہلے حضرت کا لفظ بیت السلام کی کتاب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے ناموں سے پہلے حضرت کا لفظ حذف کیا گیا ہے۔ یہ صحابہ کرام کی بے ادبی ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کے نام سے لفظ حضرت کو ہٹا کر یہ واضح کر دیا کہ اس کا تعلق زیدیوں کے کس طبقہ سے ہے؟
ازالہ:
صحابہ کرام...
"کھلے راز" پر تبصرہ
محترم جناب عامر انوری صاحب نے میری کتاب ’’نماز نبوی پر ایک جائزہ‘‘ شائع فرمایا ہے۔ میں سب سے پہلے محترم عامر انوری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے نماز نبوی کا انتہائی گہرائی کے ساتھ مطالعہ فرمایا۔ اگر وہ محمد پبلشرز اسلام آباد اور دارالسلام کا اگست ۸۰۰۲ ایڈیشن بھی اس...
چند ضعیف روایات
الحمد للہ نماز نبوی میں صرف احادیث صحیحہ سے استدلال کیا گیا ہے۔
درج ذیل روایات کو عصر حاضر کے عظیم محدث علامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس لیے نماز نبوی میں ان روایات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ روایات نماز کی بعض کتابوں میں موجود ہیں:
1- سیدنا...
وفات کے بعد دعوتوں کے اہتمام:
سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وفات کے بعد دعوتوں کے اہتمام کی وصیت کرنا بدعت اور عمل جاہلیت ہے۔ اگر وصیت نہ کی گئی ہو تو اہل میت کا از خود اس قسم کی دعوتوں کا انتظام کرنا بھی جائز نہیں ہے‘‘
سیّدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم...
قبر پر قرآن خوانی:
شیخ محمد صالح العثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں اہل علم کا راجح قول یہ ہے کہ دفن کے بعد قبر پر قرآن خوانی بدعت ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اس کا کوئی رواج نہ تھا۔آپ نے اس کا حکم دیا نہ خود ایسا کیا اگر قبر کے پاس قرآن خوانی شریعت کا حکم ہوتا تو نبی کریم صلی...
جنازے اور دفن کرنے کے بعد کی بدعات
نماز جنازہ کے بعد دعا:
فتویٰ کمیٹی اللجنۃ الدائمۃ سعودی عرب کا فتویٰ ہے کہ نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہرگز ہرگز ثابت نہیں۔ نہ آپ کی سنت سے یہ ثابت ہے اور نہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سنت ہی سے اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم...
اہل قبور کے لیے دعا کرتے وقت ہاتھ اٹھانا:
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ
ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلے اور (مدینہ کے قبرستان) بقیع پہنچے اور دیر تک وہاں کھڑے رہے۔ پھر آپ نے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کی۔ آپ نے تین بار ایسا کیا۔ پھر واپس آئے، پھر آپ نے ام المومنین...
قبر کشائی:
سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد جنگ احد میں شہید ہوئے اور وہ دوسرے آدمی کے ساتھ اکٹھے قبر میں دفن کیے گئے لیکن میرے دل کو اچھا نہ لگا۔ میں نے چھ ماہ کے بعداپنے والد کو قبر سے نکالا اور الگ دفن کیا ۔ان کا جسم ایسے تھا جیسے آج ہی دفن کیا گیا ہو۔
(بخاری، الجنائز، ھل...
قبر پر بیٹھنا:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم میں سے کوئی شخص انگارے پر بیٹھے اور وہ اس کے کپڑوں کو جلا کر جلد تک پہنچ جائے ۔یہ اس کے لیے قبر پربیٹھنے سے زیادہ بہتر ہے۔"
(مسلم ۱۷۹)
چاہے کوئی شخص مجاور بن کر بیٹھے یا چلہ کشی کے لیے سب...
ایک قبر میں ایک سے زائد افراد کو دفن کرنا :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے شہیدوں کے متعلق فرمایا:
"ایک قبر میں دو یا تین آدمیوں کو رکھو۔" (سلسلہ الاحادیث الصحیحہ للالبانی ۵۴۰۳.)
قبر پر چھڑکاؤ:
سیّدنا عبد اللہ بن محمد بن عمر اپنے والد سے مرسلاً بیان کرتے ہیں کہ آپ نے اپنے بیٹے ابراہیم...