الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سنن کبری للبیہقی اردو میں ضرور آچکی ہے،غالبا مکتبہ رحمانیہ سے ہی اشاعت پذیر ہوئی ہے۔اس کی پہلی جلد کا مختلف جگہوں سے مطالعہ کرچکا ہوں۔ما شاء اللہ بہترین کام ہواہے۔
نہیں بھائی جان۔ابھی مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد والوں سے بات ہوئی ہے انہوں نے نفی کردی ہے۔میرے دوبارہ پوچھنے پر انہوں نے کہا :جب آئے گی تو سب سے پہلے وہ ہمیں دیں گے
بھائی جان،کعب الاحبارؒ اوروہب بن منبہؒ طبقہ تابعین سے تعلق رکھتے ہیں،ان کی مرویات مسند احمد میں نہیں ہیں۔سند میں بطور راوی نام آسکتا ہے ۔
مسند کی تعریف:
’’ان میں احادیث رسول اللہﷺکو اسانید کے ساتھ ہر صحابی کی احادیث کو یکجا کردیا گیا ہے اور ان کو مسند کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے‘‘
اسرائیلی...
طلحہ بھائی،شیخ صاحب سے رابطہ کرلیجیے۔۔
شیخ صاحب کے نزدیک’’المعجم الکبیر للطبرانی‘‘والی روایت حسن درجہ کی ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زِيَادٍ الْحَذَّاءُ الرَّقِّيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي حُكَيْمَةُ بِنْتُ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ، عَنْ...
یہ تمام عنوانات دو ،تین عربی کتب سے میں نے نقل کیے ہیں،مقالہ کے سلسلے میں تبویب کرنی ہے،ہدایات کے مطابق چار ابواب تک اپنے مقالے کو محدود رکھیں اور ہر باب کی تین یا چار فصول بنا لیں۔
کم از کم ہم نے ان عنوانات میں سے تین ابواب منتخب کرنے ہیں،چوتھا باب’’اسرائیلیات فی الحدیث‘‘کے لیے مخصوص ہے،اس...
موضوع تعارف:
قرآن مجید کے علاوہ اور جتنی آسمانی کتابیں ہیں جو مختلف ادوار میں پیغمبروں پر نازل ہوتی رہی ہیں،ان میں کوئی بھی کتاب آج دنیا میں ایسی حالت میں نہیں ہے کہ جس کے بارے میں یہ دعوی کیا جاسکے کہ یہ وہی نسخہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر پر نازل کیا تھا۔زبور کے ماننے والوں کا وجود...
بھائی جان،ابھی تک نہیں بنایا۔کوشش کررہاہوں۔مدد درکار ہے تاکہ اس رسمی کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے بعد میں ان شاء اللہ اصل کام شروع ہوگا،اس وقت مناسب ترمیم و اضافہ جات’’تبویب میں کرلیں گے،موضوع کی اہمیت وضرورت پر ایک تعارفی نوٹ درکار ہے،میں بھی لکھ رہا ہوں،آپ بھی اس سلسلے میں رہنمائی کریں
بھائی جان اس حوالے سے ہمارے یونیورسٹی کے ٹیچر ڈاکڑ افتخار احمد صاحب کی کتاب’’اصول تحقیق‘‘کا مطالعہ کرچکا ہوں اور نمونے کے ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کےSynopsisموجود ہیں،اس کے علاوہ’’عبدالحمید خاں عباسی‘‘ اورخالق ملک داد صاحب کی تحقیق و تدوین کا طریق کار کا مطالعہ کرچکا ہوں۔
جی سی یونیورسٹی...
اسرائیلیات
اسلامی اصطلاح میں جہاں ان روایتوں کو لفظ’’اسرائیلیات‘‘ سے منسوب کیا جاتا ہے جن کا سرچشمہ یہودیت ہے،وہیں ان واقعات و قصص پر بھی ان کا اطلاق ہونے لگا ہے جن کا اصل منبع یہودیت تو نہیں بلکہ ان روایات کو گھڑنے(وضع) کرنے والے منافقین اورمشرکین بشمول نصاری ہیں۔
جیسے قصہ غرانیق ہے،جو اصل...
بھائی جان اس سلسلے میں کن شیوخ سے استفادہ کرنا اوران کے مکتب کو دیکھنا بہت مفید ثابت ہوگا؟۔بھائی جان بڑی مہربانی ہوگی اگر چند نام آپ کی طرف سے مجھے مل جائیں۔
جی ان شاء اللہ بھائی جان۔۔۔باقی تمام اہل علم احباب سے استدعا ہے کہ اس سلسلہ میں جتنا ممکن ہوسکے میری مدد کریں۔۔جو کام میں اس ٹاپک پر کرتا جاوں گا،آپ کے سامنے رکھتا رہوں گا
باقی ان شاء اللہ میری کوشش ہوگی کہ اہل علم حضرات سے خود جا کر ملاقات کروں