الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کالونی کی بات آپ نے اچھی کہی ہے۔ ظاہرسی بات ہے کہ کالونی میں رہنے کا حق انہی کو ہے جوکہ اپنے سرٹیفکٹ مکمل رکھتے ہیں اورجولوگ ادھرادھر سے آکر بس گئے ہیں اورجن کے دستاویزات درست نہیں ہیں وہ فٹ پاتھ پر ہی رہیں گے بہت ہواتوکہیں چوری چھپے اپنی جھگی جھونپڑی ڈال لی۔ آپ نے کہانہیں لیکن ہم سمجھ گئے...
حیلہ حوالہ کےبحث سے علمائے احناف میں سب سے اچھی بحث امام جصاص رازی نے کی ہے۔ ان کی احکام القرآن کا مطالعہ کریں۔ ذہن وفکر کی بہت سے گرہیں کشادہ ہوں گی۔ اس بحث کو اختصار کے ساتھ شیخ زاہد الکوثری نے تانیب الخطیب میں اورفقہ اھل العراق وحدیثھم میں نقل کیاہے۔
پھر شیخ ابوزہرہ نے بھی کافی حد تک حیلہ...
مسئلہ یہ ہے کہ شاہد نذیر صاحب ان لوگوں میں سے ہیں جو سند صحیح کے قائل ہیں یعنی سند صحیح سے جوبات ثابت ہو چاہے وہ کیسی بھی بوالعجبی کی حامل کیوں نہ ہو ان کے نزدیک وہ صحیح اوردرست ہے۔ یعنی سند صحیح سے اگرکوئی خبردیتاہے کہ کواان کاکان لے گیا تو وہ کان دیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کریں گے بلکہ سند...
میں چاہوں گاکہ فورم پرموجود دیگر اہل حدیث حضرات بھی آپ کی تائید کریں کہ حلالہ کی ایک جائزاورکتاب وسنت سے قابل قبول شکل وصورت بھی ہے۔
نکاح کا لفط ہے یاحلالہ کا لفط ہے۔ الفاظ حقیقت سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔
مائوزے تنگ نے کہاتھاکہ ہمارے لئے اہم یہ نہیں ہے کہ بلی کالی ہے یاسفید دیکھنایہ ہے کہ...
ہوسکتاہےکہ اوپن فورم کےمتعلق سے میرے اورآپ کے خیالات یکساں نہ ہو ۔ جس طرح دیگر امور پر بھی ہمارے درمیان اختلاف پایاجاتاہے
اوپن فورم چاہے کتنابھی اوپن ہو لیکن کچھ حدود قواعد شروط موجود رہتے ہیں۔
جیسےتحریروتقریر کی آزادی کے نظریہ کے باوجود اس کوبراسمجھاجاتاہے کہ اگرایک شخص نے اپنی بات مکمل...
محترم راجا
حلالہ کی ایک شکل وہ ہے جو قرآن وسنت سے میں موجود ہے
کہ ایک شخص اپنی بیوی کو تین طلاق دیتاہے یاغیرمقلدین کی نگاہوں میں تین مجالس میں تین طلاق دیتاہے۔بیوی اس پر حرام ہوگئی۔ پھر وہ عورت کسی دوسرے مرد سے شادی کرتی ہے۔ دونوں کے درمیان ازدواجی تعلقات قائم ہوتے ہیں۔ کسی بات پر...
جزاک اللہ خیرا
لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ اللہ تبارک وتعالی سے دعاکریں کہ
اللہم ارناالاشیاء کماھی وارناالحق حقا وارزقنااتباعہ وارناالباطل باطلاوارزقنااجتننابہ
کیونکہ جب تک انسان کسی چیز کو کماھی دیکھنے کی صلاحیت اورصفت سے متصف نہیں ہوتا تواسکاحال یہی ہوتاہے کہ وہ کبھی رسی کو سانپ سمجھ بیٹھتاہے
کمال ہے کہ شاہد نذیر صاحب شبہ ہونے پر کتاب کا اسکین مانگیں لیکن دوسرااگرپوچھے کہ کس نے حلالہ کیاہے بتائو توپھر اس پر اعتراض کیاجارہاہے ان کو تومذکورہ شخص یعنی حلالہ کرنے والے کو اسکین کرکے سائل تک بھیج دیناچاہئے۔
بہت آسان اورمختصر حوالہ دیاہے کہ آپ کے نزدیک مستند کون ہے؟
جولوگ غیرمستند ہیں انہوں نے کبھی کہاہے کہ ہم قرآن وحدیث کو نہیں مانتے صحابہ کونہیں مانتے
اس تعلق سے ایک تھریڈ میں محترم حسن صاحب کے ساتھ بات ہوچکی ہے کہ ہمارامذہب وہی جوصحابہ کامذہب اورقرآن وحدیث کا مذہب جیسے مبہم اورپردہ ڈالنے والے...
مشکل مسئلہ یہ ہے کہ جس موضوع پر ایک جگہ بحث مکمل ہوچکی ہوتی ہے شاہد نذیر صاحب اس خیال سے دوبارہ اس کو پھر پیش کردیتے ہیں کہ چلو بار بار کے دوہرانے سے کسی پر اثر ہوجائے گا۔لیکن یہ قول تو ہٹلر کے پروپیگنڈہ کے مشیر کاتھا۔شاہد نذیر نے اسے کیوں اپنالیا۔
مولانا رشید احمد گنگوہی کے مرزاغلاما حمد...
جھوٹ کی ایک قسم سفید جھوٹ کی بھی ہوتی ہے تواس کے بالمقابل کوئی کالاقسم کا جھوٹ بھی ہوتاہوگا ۔ شاہد نذیر صاحب اپنی تحریر میں کذب،کذاب اورسفید وکالے جھوٹ کا استعمال بہت کرتے ہیں۔
حضرت رابعہ بصریہ سے یہ واقعہ منقول ہے کہ کچھ لوگ ان کی خدمت میں بیٹھ کر دنیاکی برائی کررہے تھے توٹوکااورفرمایاکہ...
ایک ہے کسی چیز کا علمی اورمعتدلانہ موقف اورایک ہے بزعم خود کچھ فرض کرلینا۔
دونوں میں بڑافرق ہے؟
یاد پڑتاہے کہ شمشاد نامی ایک صاحب نے ایک تحریر لکھی تھی جس مین اس بات پر زور دیاتھاکہ اگر حلالہ اورطلاق ثلاثہ پر لڑنے والے علماء اس کے بجائے لوگوں کو طلاق دینے کا شرعی طریقہ بتانے میں وقت صرف کریں...
انسان کے احمق ہونے کیلئے اتناکافی ہے کہ وہ کسی حدیث کا صحیح محمل طئے کئے بغیر اسے کوٹ کرناشروع کردے
اولاتواس حدیث میں سننے کے تعلق سے بات ہے جب کہ علمی معاملات میں حوالہ جات کاتعلق پڑھنے پڑھانے سے ہوتاہے؟
تحقیق ضروری ہے لیکن دونوں میں بہت فرق ہے۔ آپ کسی کے منہ سے ایک بات سنیں اورکسی عالم کی...
اولآتو علمی تحقیق کی دنیا میں کوئی طریقہ کار ہی نہیں ہے کہ اسکین اورموبائل سے فوٹو بھیجاجائے۔ ورنہ بات ہی نہیں مانی جائے گی۔اردو فورم کی دنیا میں بہت سیاحت کرچکے بھائیوں سے گزارش ہے کہ ذرامزید بڑی عربی اورانگلش فورم پر جاکر دیکھیں کہ علمی تحقیق کیلئے کیاطریقہ کار رائج ہے۔
دوسرے علماء احناف...
کبھی کبھی کا مطلب یہ ہے کہ افضل تو ہے ترک رفع یدین لیکن چونکہ حضور پاک نے یہ عمل بھی کیاہے لہذا یہ بھی کبھی کبھی سنت پر عمل کرنے کی نیت سے کرلیناچاہئے۔
بقیہ جوباتیں آنجناب نے فرمائی ہیں اس کوجواب آں غزل سمجھناچاہئے کہ کس طرح کچھ لوگ رفع یدین کو سنت بناکرکہتے ہیں کہ حضور نے فرمایاہے کہ...
کچھ نہیں توکم ازکم درس ترمذی کا ہی مطالعہ کرلیاجائے اس میں مولانا تقی عثمانی صاحب نے لکھاہے کہ احناف باوجود اس کے کہ ترک رفع کو افضل سمجھتے ہیں لیکن رفع یدین کے بھی قائل ہیں۔ پھرمفتی محمدشفیع صاحب کاجوحوالہ ہے وہ خود کس چیز پر دلالت کرتاہے؟
علامہ انورشاہ کشمیری نے بھی فیض الباری میں رفع یدین...
راجاصاحب !
اوپر میں نے تقلید شخصی کی جونوعیت پیش کی ہے شاید آپ اس سے متفق ہیں۔
لہذا دیکھنایہ ہے کہ فی الواقع دلائل کے لحاظ سے جوتقلید رائج ہے وہ تقلید شخصی ہے یاتقلید حکمی
آپ کو توشخصیات کے حوالے مانگنے کے بجائے دلائل سے گفتگو کرنی چاہئے۔
ویسے شخصی حوالہ بھی پیش کردوں ۔دارالعلوم دیوبند کے...
افراط وتفریط سے قطع نظر کچھ چیزیں سدذرائع سے تعلق رکھتی ہیں۔ ایک کام ایساجوبجائے خود جائز ہو لیکن اس کی وجہ سے کوئی بڑامفسدہ واقع ہورہاہوتواس جائز کام پر بھی روک لگادیاجاتاہے۔ شریعت میں اس کی مثالیں کم نہیں ہیں۔ مشہور مثال پیش کروں حضرت عمر نے اکابر صحابہ کو مدینہ سے باہر جانے پر روک لگادی تھی...
اختیار کا ثبوت کس طرح ثابت ہے؟
مثلاحضورپاک نے کہاہے کہ سرڈھانک کربھی نماز پڑھ سکتے ہو اوربغیر سرڈھکے ہوئے بھی!
اگرایساکوئی فرمان ذیشان ہے توپیش کریں جس مین حضور نے اختیار دیاہو
اگراختیار کی نوعیت یہ ہے کہ
حضور نے دونوں طرح کا عمل منقول ہے اوراس سے آپ نے یہ نتیجہ نکالاہے کہ اس عمل میں...
محترم شاہد نذیر صاحب!
آپ نے جو بحرطویل میں یہ مضمون گھسیٹاہے۔ بڑے صبر کے ساتھ ’کیونکہ کافی طویل ہے‘پڑھا۔
اس بحرطویل میں لکھی گئی غزل کا جواب بھی بحرطویل میں ہی دیناہوگا جس کی اس وقت فرصت نہیں ہے۔
مختصرااتناعرض کردوں!
اکبرالہ آبادی کا ایک شعر ہے۔
سرتراشاان کا کاٹاان کا پائوں
شیخ کو یخ...