الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اعمال صالحہ کو بہترین طریقے سے بجا لانے کے باوجود اس خوف میں مبتلا رہتے تھے کہ مبادا کوئی کمی رہ گئی ہو یا معلوم نہیں وہ عمل مقبول ہو گا یا نہیں۔ اِدھر ہم جیسوں کا حال ملاحظہ ہو کہ عمل سے بالکل کورے بلکہ گناہوں میں لتھڑے ہوئے ہیں لیکن یوں...
السلام علیکم،جزاک اللہ خیرا یا شیخ۔
ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ نے رونے کی دس قسموں کی تفصیل یوں بیان کی ہے:
1- بكاء الخوف والخشية .
2- بكاء الرحمة والرقة .
3- بكاء المحبة والشوق .
4- بكاء الفرح والسرور .
5- بكاء الجزع من ورود الألم وعدم احتماله .
6- بكاء الحزن .... وفرقه عن بكاء الخوف ، أن...
السلام علیکم،
جانی بھائی، دجال اور داڑھی کے متعلق گفتگو یہاں ہو چکی ہے۔
http://forum.mohaddis.com/threads/%D9%85%D9%88%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D9%85%D9%88%D8%AF%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AF%D8%A7%DA%91%DA%BE%DB%8C.10161/page-4#post-72393
والسلام علیکم
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے بھی خلافت و ملوکیت کا بے مثال رد کیا ہے۔ میں نے ایک دفعہ محدث لائبریری ٹیم سے اسے اپ لوڈ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ پڑھنے کے لائق چیز ہے۔ مودودی صاحب غلطیوں سے مبرا نہیں تھے لیکن ان کی غلطیوں کا ویسا ہی مدلل اور مہذب رد کرنا...
راشدی صاحب نے سیاق و سباق کا لحاظ رکھے بغیر ایک جملہ بیچ میں اٹھایا اور اس کے رد میں دلائل کے انبار لگا دیے۔ مودودی صاحب نے کیا لکھا ہے اور راشدی صاحب نے اسے کیا بنا دیا ہے، آپ ویڈیو اور اصل جواب کا تقابل کر کے دیکھ لیجیے۔
آپ ہی بتائیے یہ جواب بزرگوں کو پکارنے کا جواز فراہم کر رہا ہے یا...
السلام علیکم،
اس ویڈیو کو دیکھنے سے مجھے افسوس اس لیے ہوا کہ میں توصیف الرحمٰن راشدی صاحب کو محقق اور دیانت دار آدمی سمجھتا تھا۔ مسلکی دفاع کو مقصد حیات بنانے والوں میں کوئی تو ہوتا جس کی طرف آدمی بلاتکلف اشارہ کر سکے کہ فلاں عالم یا واعظ یا خطیب سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں لیکن اس کی علمی دیانت...
اس ویڈیو میں طاہر القادری نے تریسٹھ سال کا نہیں کہا، صرف یہ کہا کہ عمر بڑھا دی گئی لیکن سال نہیں بتائے۔ کوئی اور ویڈیو بھی ہے جس میں تریسٹھ سال کی تعیین کی گئی ہو؟
السلام علیکم،
ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کہا کرتے تھے ہم نے مولویت کو پیشہ بنا دیا ہے اور ہر پیشے میں خرابیاں تو ہوتی ہی ہیں۔ میں نے آج مختلف مکاتب فکر کے فورمز وزٹ کیے کہ شاید کہیں سے کام کی بات مل جائے لیکن ہر جگہ دوسرے کے رد پر زور ہے، رد بھی ایسا جس میں اخلاقیات کا نام و نشان نہیں۔ علمی بد...
السلام علیکم،
بعض دفعہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ دعا میں تکلف سے کام لیا جا رہا ہے۔ اس مسئلے پر شروع ہی میں صحیح موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ سابقہ صحف سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا بنی اسرائیل کو بھی اپنے مذہبی راہنماؤں کی طرف سے کرنا پڑا تھا جس کی مذمت میں عیسیٰ علیہ السلام کی...
السلام علیکم، اس بارے میں علمائے کرام کے فتاویٰ یہ ہیں:
الشیخ عبدالعزیز ابن باز رحمۃ اللہ علیہ سابق مفتی اعظم سعودی عرب
السنة رفع اليدين عند الإحرام وعند الركوع وعند الرفع منه وعند القيام إلى الثالثة بعد التشهد الأول لثبوت ذلك عن النبي صلى الله عليه وسلم , وليس ذلك واجبا بل سنة فعله المصطفى صلى...
السلام علیکم،
زینب بہت ضد کر رہی تھی کہ مجھے موٹر سائیکل پر سعودیہ لے چلیں۔ میں نے کہا بیٹا وہاں تو ہوائی جہاز پر ہی جا سکتے ہیں کیونکہ اس میں بڑے بڑے پنکھے لگے ہوتے ہیں جن سے زور کی ہوا چلتی ہے اور جہاز اڑتا ہے۔ اس نے فورًا بائیک کے نیچے دو چار زوردار پھونکیں ماریں اور کہنے لگی میں نے بھی تیز...
السلام علیکم،
رات میں زینب کو تین آدمیوں کا قصہ سنا رہا تھا جو غار میں پھنس جاتے ہیں اور اپنے اپنے نیک اعمال کا وسیلہ پیش کر کے چھٹکارے کی دعا کرتے ہیں۔ قصہ سننے کے بعد کہنے لگی’’ مجھے یہ سمجھ نہیں آئی جب بارش کی وجہ سے وہ غار میں گھس گئےتھے تو اپنا موٹر سائیکل کہاں کھڑا کیا ہو گا‘‘ ابتسامہ
السلام علیکم،
امید کی جانی چاہیے کوڑے مارنے سے پہلے دعوت اور نرمی کے ذریعےاس شخص کی اصلاح کرنے کی کوشش کی گئی ہو گی (اگر چہ اس کا امکان کم ہے)۔ صاحبان اختیار کو اس طرح کی سزا دیتے وقت دیکھنا چاہیے کہ وہ اس شخص کی دین سے دوری کا سبب نہ بن جائیں۔ مجھے یاد ہے کچھ سال پہلے میں تبوک میں تھا، وہاں کچھ...
السلام علیکم،
حیاتی اور مماتی عقیدے میں کیا فرق ہے؟ جہاں تک مجھے علم ہے انبیاء علیھم الصلاۃ و السلام اپنی قبروں میں زندہ ہیں لیکن وہ برزخی زندگی ہے جس کی کیفیت اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں۔ حیاتی اور مماتی اس بات سے کیا اختلاف کرتے ہیں؟
کہتے ہیں سقیفہ بنی ساعدہ میں خلافت کا معاملہ طے کرتے وقت کسی نے امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ کو خبر ہی نہیں کی۔ سارے معاملات ان سے بالا بالا طے کر کےحکومت غصب کر لی۔ مقام حیرت ہے جب خلافت کا مشورہ ہو رہا تھا تو امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ، جناب حسن اور حسین رضی اللہ عنہما تینوں مدینہ منورہ...