• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. طاہر اسلام

    صدیق راعی صاحب

    یہ کشف وغیرہ بھی بے دلیل ہیں ، ایسے کوئی وظائف شرع نے نہیں بتلائے،اگر ثواب سمجھ کر کیے جائیں تو یہ بدعت کے زمرے میں آتے ہیں۔
  2. طاہر اسلام

    صدیق راعی صاحب

    حق و باطل کا ملغوبہ ہے۔ مردوں سے رابطہ ممکن نہیں،یہ امور حواس و مشاہدہ سے ماورا ہیں ،شریعت سے دلیل درکار ہے،اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہیں،اگر یہ ممکن ہی ہوتا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جناب رسول اللہ ﷺ سے بعد از وفات کیوں رابطہ نہ کرتے، حالاں کہ متعدد مرتبہ اس کی ضرورت درپیش ہوئی۔ اس سے...
  3. طاہر اسلام

    اسلام اور جمہوریت (جواز کے دلائل پر تبصرہ کیجیے)

    زاویۂ نظر کی غلطی معاصر مسلم فکر میں اسلام اور مغرب کے تعلق سے جو مباحث و نکات فکرو تحقیق کا ہدف بنے ہیں،ان میں ایک اہم اور بنیادی مبحث یہ ہے کہ جدید حالات کے تناظر میں تہذیب مغرب اور اس کے اجتماعی و تمدنی نظاموں سے اخذ و استفادہ کے حدود کیا ہیں؟ اس سوال کے مختلف جواب دیے گئے ہیں: دانش وروں کے...
  4. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت تالیف: حافظ صلاح الدین یوسف صفحات: 287... ناشر:اُمّ القریٰ پبلی کیشنز، سیال کوٹ روڈ، فتومند، گوجرانوالہ حافظ صلاح الدین یوسف کی ہستیِ گرامی دنیاے علم و تحقیق میں عموماً اور جماعت اہل حدیث میں خصوصاً چنداں محتاجِ تعارف نہیں۔ محترم حافظ صاحب...
  5. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    زیر تبصرہ کتاب کے دیگر مندرجات بھی اگرچہ اس لائق ہیں کہ ان پر تفصیل سے اظہارِ خیال کیا جائے، لیکن طوالت سے بچنے کی خاطر انھی معروضات پر اکتفا کیا جاتا ہے۔ ہمارے خیال میں یہ کتاب اپنے موضوع پر انتہائی منفرد اور جامع کتاب ہے جسے ہر تحقیقی ادارے اور لائبریری کی زینت ہونا چاہیے۔ اس سے نہ صرف یہ کہ...
  6. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    اس کے ساتھ ساتھ اگر آئندہ اشاعت میں تعلیماتِ دین کی اُصول و فروع میں تقسیم پر محققانہ بحث کی جائے، تو یہ موضوع مزید نکھر جائے گا۔ اُصولی و فروعی مسائل کی مختلف تعریفیں کی گئی ہیں، جن میں سے اکثر کو علماے اہل سنت نے نا درست قرار دیا ہے۔ امام ابن تیمیہ کے نزدیک یہ تقسیم مبنی برخطا ہے کہ اُصولی...
  7. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    اس موقع پر ہم فاضل مصنف اور ناظرین کی عنانِ توجہ اس دل چسپ بات کی جانب بھی مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ حضرت الامام محدث گوندلوی نے 'فاتحہ خلف الامام' کے موضوع پر اپنی بے نظیر کتاب 'خیر الکلام' میں یہ تصریح فرمائی ہے کہ ''شیعہ سنّی میں اُصولی اختلاف ہے، جب کہ اہل سنت کے مختلف فرقوں میں اختلاف فروعی...
  8. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    حقیقت یہ ہے کہ احناف کے نام سے اس وقت جو مکتب ِفکر معروف ہے، وہ عقائد میں سرے سے امام ابوحنیفہ اور صاحبین کی تقلید کا قائل ہی نہیں؛ بلکہ امام ابوالحسن اشعری اور امام ابو منصور ماتریدی کے کلامی نظریات کا حامل ہے۔ اسی بنا پر ہم محدث گوندلوی کے اس مقولہ کو انتہائی مجمل سمجھتے ہیں کہ ''اہل حدیث اور...
  9. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    ہماری راے میں حافظ صاحب موصوف کا یہ مفصل تجزیہ اور نتیجۂ تحقیق جہاں ان کی وسعت ِمطالعہ، دقتِ نظر، سلامتی فکر اور تجزیہ و تحلیل کی بے مثال صلاحیت پر دلالت کناں ہے؛ وہیں حقائق و واقعات سے بھی پوری طرح ہم آہنگ ہے اور ہمیں اس سے کامل اتفاق ہے۔ اس تفصیلی تجزیے کے دورانِ مطالعہ یک گونہ تشنگی کا احساس...
  10. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    تیسرا گروہ، دوسرے سے بھی دو قدم آگے ہے، اور علانیہ طور پرمحدثین کے اُصولِ حدیث کا منکر ہے۔ اس کا اُصول یہ ہے کہ فقہی مسائل کی صورت میں جن احادیث کی صحت ان کے فقہا سے ثابت ہے، وہ روایات بہر آئینہ صحیح ہیں، خواہ محدثین اور ماہرین فن اسے ضعیف ہی کیوں نہ کہتے رہیں!! ۔ یہ طائفہ مقلدین تقلید ِمذموم پر...
  11. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    دوسرا گروہ جمہور احناف پر مشتمل ہے؛ یہ زبانی طور پر اپنے ائمہ متقدمین کی روش پر چلنے کا دعویٰ کرتا اور حدیث و آثار کے اخذ و قبول سے متعلق محدثین کے اُصولوں کو درست قرار دیتا ہے؛ لیکن عملاً اس سے انحراف کی راہ پر گامزن ہے۔ اس ضمن میں محترم حافظ صاحب نے عرب و عجم کے بعض حنفی علما کی مثالیں دی ہیں...
  12. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    جیسا کہ ابتدا میں عرض کیا گیا، حافظ صاحب نے یہ تحریر محدث گوندلوی کی کتاب 'الاصلاح' کے مقدمہ کے طور پر حوالۂ قلم کی تھی۔ محدث گوندلوی نے لکھا ہے کہ ''اہل حدیث اور حنفیہ میں نہ اُصولی اختلاف ہے، نہ فروعی۔''1 حافظ صاحب نے اپنے تفصیلی مقدمے میں اسی نکتے کی توجیہ و توضیح فرمائی ہے۔ اُنھوں نے حنفیہ...
  13. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    مشمولاتِ کتاب کے سرسری تعارف کے بعد اب ہم اس کے مرکزی و اساسی مضمون پر اپنی گزارشات پیش کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب کا مرکزی موضوع یعنی اہل حدیث اور احناف کے مابین اختلاف کی حقیقت و نوعیت، انتہائی اہمیت اور حساسیت کا حامل ہے؛ اس حوالے سے اگرچہ بہت کچھ لکھا جاچکا ہے، تاہم محترم حافظ صلاح الدین یوسف...
  14. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    دوسرا مقالہ 'عقائد علماے دیوبند' کے نام سے ہے۔ یہ'تکملۂ مضمون ماسبق' ہے اور صفحہ127سے شروع ہو کر صفحہ 153 پر اختتام پذیر ہورہا ہے۔ تیسرے مقالے کا عنوان ہے: 'شخصیت پرستی اور مشیخیت کے دینی و اخلاقی مفاسد'، یہ مولانا محمد عیسیٰ صاحب منصوری کے قلم سے ہے اور 19 صفحات (ص154تا172) پر مشتمل ہے۔ چوتھا...
  15. طاہر اسلام

    نواب صدیق حسن خان کی کتابوں کا حکم

    (1)آپ کے ہاں حدیث کے بجاے فقہی جزئیات کا حوالہ دیا جاتا ہے اور ہر ایک یہی کہتا ہے کہ میں نے اس سے استدلال کیا ہے اور میں اسے درست سمجھتا ہوں۔ (2)رد آسانی سے ہوجاتاہے؟؟کیا بینکاری کا مسئلہ آسان ہے؟؟بلامبالغہ مدرسوں کے 70،80 فیصد علما بھی اسے سمجھ نہیں سکتے۔ (3)ہمارے ہاں علمی بحث ہوتی ہے جس کے...
  16. طاہر اسلام

    نواب صدیق حسن خان کی کتابوں کا حکم

    بھائی میرے،یہی میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ مدون کتابوں کے باوجود غلط فتوے آسکتے ہیں،اب آپ ہی بتلائیے کہ ایک عام دیوبندی یہ نہیں سوچے گا کہ مولانا سلیم اللہ صاحب یا مفتی تقی صاحب کا پتا نہیں کب اختلاف ہو جائے؟یا پتا نہیں کب کوئی مفتی مضاربہ اسکینڈل کی طرح غلط فتویٰ دےدے،تو بات وہیں پر آگئی۔ اور...
  17. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    یہ کتاب بہت پہلے سے یہاں موجود ہے۔
  18. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    مسلکِ اہل حدیث اور اس کے اُصول و مبادی کی توضیح و تنقیح بھی محترم حافظ صاحب کی دل چسپی کا موضوع ہے؛ اس ضمن میں ان کی متعدد تحریریں شائع ہو کر اربابِِ علم وفکر سے خراجِ تحسین وصول کرچکی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب در اصل وہ ضخیم اور مفصل مقدمہ ہے جو موصوف نے حضرت...
  19. طاہر اسلام

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

    اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت تالیف: حافظ صلاح الدین یوسف﷾ صفحات: 287... ناشر:اُمّ القریٰ پبلی کیشنز، سیالکوٹ روڈ، فتومند، گوجرانوالہ تبصرہ:حافظ طاہراسلام عسکری حافظ صلاح الدین یوسف﷾ کی ہستیِ گرامی دنیاے علم و تحقیق میں عموماً اور جماعت اہل حدیث میں خصوصاً چنداں محتاجِ...
  20. طاہر اسلام

    استاد محترم عبدہ کے لیےدعائے صحت

    خدا کا شکر ہے کہ ہمارے محترم بھائی کی طبیعت بحال ہو گئی،دعا ہے وہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہو جائیں،آمین
Top