الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
وفات
اس طرح شیخ عبدا لقادر رحمہ اللہ تقریبا چالیس سال تک علم کے پیاسوں کو سیراب کر کے ، اپنے ظاہری و باطنی کمالات سے ایک عالم کو مستفید کر کے ، بہت سے مردہ دلوں کو زندگی بخش کر کے عالم آخرت کی طرف کوچ کر گئے ۔ چنانچہ ربیع الاول ۵۶۱ھ بروز ہفتہ دنیا کو روشن کرنے والا یہ چراغ خود بجھ گیا۔ اس وقت...
تدریس اور تزکیہ نفس کے لئے مسند نشینی
علم ظاہر و باطن کی تکمیل کے بعد آپ کا خیال ہوا کہ آبادی کو چھوڑ کر کہیں جنگل و صحراء میں چلے جائیں اور وہاں رہ کر عبادت و ریاضت میں مشغول رہیں ،کیونکہ اس وقت بغداد سخت سیاسی کشمکش کا شکار تھا ،سلجوقی سلاطین عباسی سلطنت کو ختم کرنا چاہتے تھے ، عام لوگوں کی...
راہ سلوک میں مشقت
اس طرح اللہ تبارک و تعالی طلب علم کی راہ میں ہر جگہ حضرت شیخ رحمہ کی اللہ مدد کرتا رہا حتی کہ انہوں نے صوفیوں کی بد خلقی اور بد تمیزی کو بھی علم سلوک و طریقت حاصل کرنے کی راہ میں برداشت کیا۔ چنانچہ وہ خود بیان کرتے ہیں کہ میں طلب علم میں مشغول رہ کر شیخ حماد الدباس کے پاس...
بغداد کا سفر
اس وقت بغداد جہاں مسلمانوں کا سیاسی مرکز تھا وہیں ایک علمی و ثقافتی مرکز بھی تھا، اس لئے شیخ نے ابتدائے عمر ہی میں بغداد کا قصد کیا۔ مورخین لکھتے ہیں کہ ۴۸۸ھ ایام جوانی میں آپ بغداد وارد ہوئے اس وقت آپ کی عمر ۱۷ یا ۱۸ سال تھی۔ [تاریخ دعوت و عزیمت ۱۹۷/۱]۔
بغداد میں آپ نے وہاں کے...
تعلیم و تربیت
آپ کی ابتدائی تعلیم سے متعلق مستند کتب تاریخ خاموش ہیں، بعض کتب سے اتنا پتہ چلتا ہے کہ آپ کا خاندان ایک علمی خاندان تھا، آپ کے شہر کے لوگ مذہب حنبلی پر قائم تھے اور آپ نے بغداد کے سفر سے پہلے قرآن مجید وغیرہ کی تعلیم حاصل کر لی تھی۔
آپ کا حلیہ
کتابوں میں آپ کا حلیہ کچھ اس طرح بیان ہوا ہے کہ میانہ قد، گندمی رنگ، چوڑا سینہ دبلا پتلا بدن، بھری داڑھی، بھنویں ایک دوسرے سے ملی ہوئی اور بارعب چہرہ۔ [دائرۃ المعارف للبستانی ۶۲۱/۱۱]۔
پیدائش
شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ ۴۷۰ھ یا ۴۷۱ ھ میں صوبہ گیلان کے بشتیر نامی شہر میں پیدا ہوئے ۔ [دائرۃ المعارف للبستانی ۶۲۱/۱۱]۔
آپ کا خاندان ایک علمی گھرانہ تھا، آپ کے نانا ابو عبد اللہ الصومعی مشہور صوفی بزرگ تھے حتی کہ آپ سبط ابی عبد اللہ الصومعی الزاھد کے نام سے جانے جاتے تھے ۔...
نام و نسب
آپ کا نام عبد القادر بن ابی صالح جنگی دوست بن عبد اللہ ہے ۔
[سیر اعلام النبلاء ۴۳۹/۲۰]
کہا جاتا ہے کہ آپ کا نسب حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے ۔ [ذیل طبقات الحنابلہ ۲۹۰/۱]
آپ کا مشہور لقب محی الدین اور کنیت ابو عبد اللہ ہے...
17- بَابُ مَا جَاءَ فِي أَسْمَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں کا بیان
وَقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ وَقَوْلِهِ: مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ...
15- بَابُ قِصَّةِ الْحَبَشِ:
باب: حبشہ کے لوگوں کا بیان
وَقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا بَنِي أَرْفَدَةَ».
اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ اے بنی ارفدہ۔
حدیث نمبر: 3529
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ،...
14- بَابُ ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ:
باب: کسی قوم کا بھانجا یا آزاد کیا ہوا غلام بھی اسی قوم میں داخل ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3528
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،...
13- بَابُ مَنِ انْتَسَبَ إِلَى آبَائِهِ فِي الإِسْلاَمِ وَالْجَاهِلِيَّةِ:
باب: اپنے مسلمان یا غیر مسلم باپ دادوں کی طرف اپنی نسبت کرنا
وَقَالَ: ابْنُ عُمَرَ وَأَبُو هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْكَرِيمَ ابْنَ الْكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ ابْنِ...