الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سورۂ اللیل
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَالذَّکَرِ وَالاُنْثٰی ...﴾ کے متعلق۔
2176: سیدنا علقمہؓ کہتے ہیں کہ ہم شام کو گئے تو سیدنا ابو الدرداءؓ ہمارے پاس آئے اور کہا کہ تم میں کوئی سیدنا عبد اللہؓ کی قرأت پڑھنے والا ہے ؟ میں نے کہا کہ ہاں! میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تم اس آیت "واللیل اذا یغشٰی"...
سورۃ الانشقاق
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿فَسَوْفَ یُحَاسَبُ ...﴾ کے متعلق۔
2175: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس شخص سے قیامت کے دن حساب ہو گا، اس کو عذاب ہو گا۔ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے "پھر عنقریب حساب کیا جائے گا آسانی سے اور وہ اپنے...
سورہ مطففین
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ ...﴾ کے متعلق۔
2174: سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے اس آیت "جس دن لوگ پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہوں گے "کی تفسیر میں فرمایا کہ بعض لوگ اپنے پسینے میں ڈوبے کھڑے ہوں گے جو دونوں کانوں کے نصف تک ہو گا۔
سورۃ القیامة
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿لَا تُحَرِّکْ بِہِ لِسَانِکَ ...﴾ کے متعلق۔
2173: سیدنا ابن عباسؓ اللہ تعالیٰ کے قول 'اپنی زبان کو جلدی کے ساتھ یاد کرنے کے لئے نہ ہلائیے " کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس کا واقعہ یہ ہے کہ نزولِ قرآن کریم کے وقت رسول اللہﷺ تنگی محسوس کرتے تھے ، اس لئے اپنے...
سورۂ جن
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ ...﴾ کے متعلق۔
2172: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے جنات کو قرآن نہیں سنایا اور ان کو دیکھا بھی نہیں۔ واقعہ یہ ہے کہ رسول اللہﷺ اپنے اصحاب کے ساتھ اس زمانہ میں عکاظ کے بازار گئے جب کہ شیطانوں پر آسمانی دروازے بند ہو گئے تھے اور...
سورۃ الحشر
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَالَّذِیْنَ جَاؤُوْا مِنْ بَعْدِھِمْ ...﴾ کے متعلق۔
2171: سیدنا عروہ کہتے ہیں کہ مجھ سے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اے میرے بھانجے ! لوگوں کو حکم ہوا تھا کہ وہ صحابہ کے لئے بخشش مانگیں لیکن انہوں نے ان کو بُرا کہا۔
سورۃ الحدید
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿اَلَمْ یَأنِ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا ...﴾ کے متعلق۔
2170: سیدنا ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ جب سے ہم مسلمان ہوئے اس وقت سے لے کر اس آیت "کیا وہ وقت نہیں آیا جب مسلمانوں کے دل اللہ کے ذکر کے لئے لرز جائیں" کے اترنے کے وقت تک، جس میں اللہ تعالیٰ نے ہم پر عتاب کیا...
سورۃ الرحمن
باب : اللہ تعالیٰ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَخَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ ...﴾ کے متعلق۔
2169: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: فرشتے نور سے بنائے گئے ، جن آگ کی لُو سے اور سیدنا آدم علیہ السلام اس سے جو قرآن میں بیان ہوا ہے (یعنی مٹی سے )۔
سورۃ القمر
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرِ﴾ کے متعلق۔
2168: ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے اسود بن یزید سے پوچھا اور وہ مسجد میں قرآن پڑھایا کرتے تھے کہ تم ﴿مُّدَّکِرِ﴾ میں دال پڑھتے ہو یا ذال؟انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کو سنا، وہ...
سورۂ "ق"
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَحَنَّمَ ...﴾ کے متعلق۔
2167: عبدالوہاب بن عطا ء اللہ تعالی کے فرمان "یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَحَنَّمَ ..." الآیۃ کے متعلق سعید سے وہ قتادہ سے اور وہ سیدنا انس بن مالکؓ سے اور وہ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: برابر جہنم میں لوگ ڈالے...
سورۃ الحجرات
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿لَا تَرْفَعُوْا اَصْوَاتَکُمْ ...﴾کے متعلق۔
2166: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ جب یہ آیت "اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی (ا) کی آواز سے بلند مت کرو ...... آخر تک" نازل ہوئی تو سیدنا ثابت بن قیس بن شماسؓ اپنے گھر میں بیٹھ رہے اور کہنے...
سورۃ الفتح
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَھُوَ الَّذِیْ کَفَّ اَیْدِیْھِمْ ...﴾ کے متعلق۔
2165: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ مکہ کے اسی مسلح آدمی رسول اللہﷺ پر تنعیم کے پہاڑ سے اترے ، وہ دھوکہ اور آپﷺ کی غفلت کی حالت میں آپﷺ اور صحابہ کرام پر (حملہ کرنا چاہتے تھے )۔ پھر آپﷺ نے ان کو پکڑ لیا...
سورۃ الدخان
باب : اللہ کے فرمان ﴿فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَأتِیْ ...﴾ کے متعلق۔
2163: مسروق کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عبد اللہؓ کے پاس بیٹھے تھے اور وہ ہمارے درمیان لیٹے ہوئے تھے کہ ایک شخص آیا اور بولا کہ اے ابو عبدالرحمن! ایک قصہ کو کندہ کے دروازوں پر بیان کرتا ہے اور کہتا ہے کہ قرآن میں جو دھوئیں کی...
سورۂ حم السجدہ
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَمَا کُنْتُمْ تَسْتَتِرُوْنَ ...﴾ کے متعلق۔
2162: سیدنا ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ بیت اللہ کے پاس تین آدمی اکٹھے ہوئے جن میں سے دو قریش کے تھے اور ایک ثقیف کا یا دو ثقیف کے تھے اور ایک قریش کا تھا۔ ان کے دلوں میں سمجھ کم تھی اور ان کے پیٹوں میں چربی بہت...
سورۃ الزمر
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَمَا قَدَرُوْا الله ...﴾ کے متعلق۔
2161: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ایک یہودی عالم رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اے محمد ا! یا اے ابو القاسم (ا)! اللہ تعالیٰ قیامت کے دن آسمانوں کو ایک انگلی پر اٹھا لے گا اور زمینوں کو ایک انگلی پر اور...
سورۂ یٰسٓ
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَالشَمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَھَا﴾ کے متعلق۔
2160: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے اللہ تعالیٰ کے قول "سورج اپنے ٹھہرنے کی جگہ پر چلا جا رہا ہے " کے بارے میں پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کے ٹھہرنے کی جگہ عرش کے نیچے ہے۔
سورۃ الاحزاب
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿اِذْ جَاؤُوْکُمْ مِنْ فَوْقِکُمْ ...﴾ کے متعلق۔
2159: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اللہ تعالیٰ کے قول "جب وہ تم پر آئے تمہارے اوپر سے نیچے سے اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل حلق تک آ گئے " کے بارے میں کہتی ہیں کہ یہ غزوۂ خندق کے متعلق اتری (اس دن...
باب : اللہ کے فرمان ﴿وَلَنُذِیْقَنَّھُمْ مِنَ الْعَذَابِ ...﴾ کے متعلق۔
2158: سیدنا ابی بن کعبؓ اللہ تعالیٰ کے اس قول "ہم ان کو چھوٹا عذاب دیں گے ..." کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس سے مراد دنیا کی تکالیف ہیں اور روم اور بطشہ ( یا دخان)۔ اور شعبہ کو شک ہے کہ بطشہ کہا یا کہ دخان کہا۔
سورۂ سجدہ
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا اُخْفِیَ ...﴾ کے متعلق۔
2157: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے وہ تیار کیا ہے جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا ہے اور کسی آدمی کے دل پر اس کا...
سورۃ الفرقان
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَالَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ ...﴾ کے متعلق۔
2156: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ مشرکوں میں سے چند لوگوں نے (شرک کی حالت میں) بہت خون کئے تھے اور بہت زنا کیا تھا۔ پھر وہ رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ آپﷺ جو فرماتے ہیں اور جس راہ کی طرف بلاتے ہیں، وہ...