الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اذان اول وقت کہنا:
اذان اول وقت کہنی چاہیے جبکہ اقامت امام کے آنے پر کہنی چاہیے۔
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ زوال کے وقت اذان کہہ دیتے تھے لیکن جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے لیے) نہ نکلتے اقامت نہ کہتے۔ پس جب آپ نکلتے تو آپ کو دیکھ کر...
اذ۱ن کے مسائل
ہر نماز کے وقت اذان:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب نماز کا وقت آئے تو تم میں سے کوئی ایک اذان کہے۔ اور تم میں سے بڑا امامت کرائے۔‘‘
(بخاری، الاذان، باب من قال: لیؤذن فی السفر موذن واحد، ۸۲۶، مسلم، المساجد، باب من احق بالامامۃ، ۴۷۶.)
اذان کا طریقہ:
سیدنا بلال رضی...
وسیلہ کی تشریح:
وسیلہ کے متعلق خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
’’تحقیق وسیلہ بہشت میں ایک درجہ ہے جو صرف ایک بندے کے لائق ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ بندہ میں ہی ہوں۔ پس جس نے (اذان کی دعا پڑھ کر) ﷲ سے میرے لیے وسیلہ مانگا اس کے لیے (میری) شفاعت واجب ہو گئی۔‘‘
(مسلم، الصلاۃ، باب...
فجر کی اذان میں اضافہ:
سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اذان کی تعلیم دی اور فرمایا کہ:
’’فجر کی اذان میں ’’حَیَّ عَلَی الْفَلاَح‘‘ کے بعد دو بار یہ کلمات زیادہ کہیں: ’’الصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ‘‘ نماز نیند سے بہتر ہے۔‘‘
(ابو داؤد، الاذان...
اذان کی ابتداء:
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو سوال پیدا ہوا کہ نماز کے اوقات کا اعلان کیسے کیا جائے؟ کچھ لوگوں نے یہ تجویز دی کہ نماز کے وقت بلند مقام پر آگ روشن کی جائے یا ناقوس بجایا جائے۔ بعض صحابہ نے کہا آگ جلانا یا ناقوس بجانا یہود...
اذان و اقامت
اذان کے فضائل:
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب تم بھیڑ بکریوں میں ہو یا دیہات میں تو نماز کے لیے اذان دو اور اپنی آواز بلند کرو کیونکہ مؤذن کی آواز کو جنات، انسان اور جو جو چیز سنتی ہے وہ قیامت کے دن اس کے لیے گواہی دے...
نمازی کا لباس
کپڑوں کا پاک ہونا:
نماز پڑھنے والے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے کپڑے ،جسم اور نماز کی جگہ نجاست سے پاک ہو۔
سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام حبیبہ سے پوچھا کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے جس میں مباشرت کرتے تھے انہوں نے کہا اگر اس...
قضائے عمری:
قضائے عمر والے مسئلے کی شریعت میں کوئی اصل نہیں لہٰذا یہ بدعت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
’’جب انسان کئی سال تک نماز چھوڑے رکھے اور پھر توبہ کر کے انہیں باقاعدگی سے شروع کر دے تو اس پر چھوڑی ہوئی نمازوں کی قضا لازم نہیں ہے کیونکہ ایسی شرط کی صورت میں بہت...
طلوع فجر کے بعد نوافل کی ممانعت:
فجر کے بعد ممانعت کا آغاز طلوع فجر سے ہوتا ہے۔ جب فجر طلوع ہو گئی تو فجر کی سنتوں کے علاوہ باقی نوافل ممنوع ہیں۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا غلام یسار بیان کرتے ہیں کہ سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے طلوع فجر کے بعد (نفل) نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو...
نماز کے ممنوعہ اوقات:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح (کی نماز) کے بعد نماز پڑھنے سے منع فرمایا حتی کہ سورج خوب ظاہر ہو جائے اور (نماز) عصر کے بعد نماز پڑھنے سے منع فرمایا حتی کہ سورج اچھی طرح غائب ہو جائے۔
(بخاری مواقیت الصلاۃ، باب الصلاۃ المسافرین...
نماز جمعہ کا وقت:
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز اس وقت پڑھتے جب سورج ڈھل جاتا۔
(بخاری الجمعۃ باب وقت الجمعۃ اذا زالت الشمس حدیث ۴۰۹.)
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم جمعہ پڑھنے کے بعد کھانا کھاتے اور دوپہر کا آرام (قیلولہ) کرتے۔...
اوقات نماز
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
(إِنَّ الصَّلاَۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ کِتَاباً مَّوْقُوْتاً) (النساء: ۳۰۱)
’’بیشک مومنوں پر نماز اس کے مقررہ اوقات پر فرض کی گئی ہے۔‘‘
نماز پنجگانہ کے اوقات:
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے...
ناجائز محصول لینا سخت گناہ ہے :
جب لوگ زنا کی حد پانے والی عورت کو سنگسار کر رہے تھے تو خالد رضی اللہ عنہ نے اس کے سر پر پتھر مارا۔ خون اڑ کر خالد رضی اللہ عنہ کے منہ پر گرا۔ خالد نے اسے برا بھلا کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا اے خالد‘خبردار اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری...
توبہ کی اہمیت
جب انسان اپنے گناہوں پر نادم ہو اور آئندہ کے لیے یہ پکا عزم کرے کہ پھر یہ گناہ نہیں کرے گا اور وہ اپنے پچھلے گناہوں پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرمادیتا ہے۔
جو حرام کام کا ارتکاب کربیٹھے:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ...
مسنون دعا کے الفاظ میں رد و بدل درست نہیں ہے:
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب تم بستر پر آؤ تو نماز کی طرح وضو کرو پھر دائیں کروٹ پر لیٹ جاؤ اور یہ دعا پڑھو۔
’’اَللّٰہُمَّ اَسْلَمْتُ وَجْہِیَ اِلَیْکَ وَفَوَّ ضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَاَ...
اپنے مال اور اولاد کے لیے بددعا کی ممانعت:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی جانوں، اپنی اولاد، اپنے خادم اور اپنے مال کے لیے بد دعا نہ کرو، (ایسانہ ہو ) کہ تمہاری زبان سے ایسے وقت میں بددعا نکلے جس میں دعا قبول کی جاتی ہے اور تمہاری دعا قبول ہو جائے۔
(بخاری ۱۵۳۶، مسلم کتاب الذکر...
دنیا میں گناہوں کی سزا پانے کی دعا کرنے کی ممانعت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کی عیادت کی جو بیماری کی وجہ سے چوزے کی طرح ہو گیا تھا۔آپ نے پوچھا کیا تم اللہ سے کو ئی خاص دعا یا سوال کرتے تھے۔اس نے کہا ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کہا کرتا تھا:
یا اللہ جو سزا تو مجھے...
دعا میں ممنوع چیزوں کا بیان
غیر اللہ سے دعا مانگنا سب سے بڑی گمراہی ہے:
(وَمَنْ اَضَّلُّ مِمَّنْ یَّدْ عُوْامِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَہٗ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ وَہُمْ عَنْ دُعَاءِ ہِمْ غٰفِلُوْنَ) (احقاف :۶۴/۵)
’’اور اس شخص سے زیادہ گمراہ اور کون ہو گا جو اللہ کو چھوڑ کر ان...
نیک اعمال کا وسیلہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین آدمی سفر کر رہے تھے کہ بارش آگئی۔ وہ پہاڑ کے غار میں چھپ گئے۔ غار کے منہ پر ایک بڑا پتھر آگرا اور منہ بند ہو گیا۔ وہ آپس میں کہنے لگے کہ کوئی ایسا نیک عمل سو چو جو تم نے صرف اللہ کی رضا کے لیے کیا ہو۔ اس کے وسیلہ سے اللہ سے دعا کرو۔...
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کہتے ہوئے سنا:
’’اَللّٰہُمَّ لَکَ الْحَمْدْ لَا اِلَہَ اِلَّا أنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیکَ لَکَ،المَنَّانْ،بَدِیعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَ رضِ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ.‘‘
’’اے اللہ! تیرے لئے ہی تعریف ہے، تیرے علاوہ...