• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    قسم اور اس کے احکام لغو قسم کے معاف ہونے کا بیان: اللہ تعالیٰ نے فرمایا : لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّـهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَـٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ الْأَيْمَانَ ۖ ﴿٨٩﴾ المائدہ ’’اللہ تعالیٰ لغو قسموں پر تمہارا مواخذہ نہیں فرماتا بلکہ وہ ان قسموں پر گرفت کرتا ہے جن کو تم...
  2. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    شبہ والی چیزوں کو چھوڑنے کا بیان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی۔ ان کے درمیان بہت سی چیزیں شبہہ والی ہیں۔ پس جو شخص شبہے والی چیزوں سے بچ گیا اس نے اپنے دین کو بچا لیا اور جس نے شبہات کو اختیار کیا وہ حرام میں مبتلا ہو گیا۔‘‘ (بخاری کتاب الایمان باب فضل من...
  3. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    سرکاری ملازمین کے لیے تنبیہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’کچھ لوگ بیت المال میں ناجائز تصرف کرتے ہیں۔ پس ایسے لوگوں کے لیے قیامت کے دن جہنم کی آگ ہے۔‘‘ (بخاری کتاب فرض الخمس باب (فان للّٰہ خمسہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابنِ لبتیہ رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ کی وصولی کے لیے...
  4. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    صدقہ واپس لینا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے ایک گھوڑا دیا۔ اس نے (اس کی دیکھ بھال نہ کر کے) اسے خراب کر دیا۔ میں نے اسے اس سے خریدنے کا ارادہ کیا۔ میرا خیال تھا کہ وہ اسے معمولی سی قیمت پر بیچ دے گا۔ میں نے نبی اکرم صلی...
  5. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    بغیر سوال کے مال ملے تو لینا جائز ہے: سیدنا عمر فاورق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے عطیہ دیتے تو میں کہتا کہ: ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو دیں جو مجھ سے زیادہ ضرورت مند ہو۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب تمہیں مال ملے اور تمہیں اس کی حرص نہ ہو اور نہ تم...
  6. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    زکوۃ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر حرام ہے: ایک دفعہ عبد المطلب بن ربیعہ اور فضل بن عباس رضی اللہ عنہم اجمعین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ’’آپ سب سے زیادہ احسان کرنے والے اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔ ہم نکاح کے قابل ہو گئے ہیں (لیکن اس کے لیے روپیہ کی ضرورت ہے) ہم اس...
  7. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    پیچھے پڑ کر مانگنے کی ممانعت: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ مر جاتا ہے تو اس کے چہرہ پر(قیامت کے دن) گوشت کا کوئی ٹکڑا نہ ہو گا۔‘‘ (بخاری کتاب الزکوۃ باب من سال الناس تکثرا، مسلم کتاب الزکوۃ باب کراھۃ المسألۃ للناس) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا...
  8. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    محنت کی ترغیب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی شخص نے اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر کوئی کھانا نہیں کھایا اور اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کما کر کھایا کرتے تھے۔‘‘ (بخاری کتاب البیوع با ب کسب الرجل وعملہ بیدہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے ایک شخص لکڑی کا گٹھا...
  9. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    اموال کے ذریعے عزت کی حفاظت: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اموال کے ذریعے اپنی عزتوں کی حفاظت کرو۔" صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: "اے اللہ کے رسول ہم اپنے اموال کے ذریعے اپنی عزتوں کی حفاظت کس طرح کر سکتے ہیں " آپ نے فرمایا: "شاعر...
  10. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    سخی کے لیے دعا کرنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر صبح دو فرشتے اترتے ہیں۔ ایک کہتا ہے: ’’اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا اچھا بدلہ دے۔‘‘ دوسرا کہتا ہے کہ: ’’اے اللہ! کنجوسی کرنے والے کو برباد کر۔‘‘ (صحیح بخاری کتاب الزکوۃ باب قولہ تعالی ۔فاما من اعطی واتقی، مسلم کتاب الزکوۃ باب فی...
  11. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    صدقہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان جو درخت لگاتا ہے تو اس سے کوئی انسان، کوئی جانور اور پرندہ جو کھاتا ہے وہ قیامت کے دن تک اس کے لیے صدقہ ہے۔ جو اس سے چرا لیا جائے وہ صدقہ ہے۔ جو کوئی اسے نقصان پہنچائے وہ صدقہ ہے۔‘‘ (بخاری کتاب الحرث والمزارعۃ باب فضل الزرع والغرس، مسلم...
  12. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    اللہ کے نام پر مانگنا: نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو شخص اللہ کے نام پر پناہ مانگے اس کو پناہ دو۔ جو شخص اللہ کے نام پر سوال کرے اسے دو اور جو تمہیں دعوت دے اسے قبول کرو۔ جو تمہارے ساتھ احسان کرے تو تم اس کا بدلہ دو۔ اگر بدلہ دینے کی طاقت نہیں تو اس کے لئے دعائے خیر کرو (اور اتنی...
  13. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    سخاوت مومن سخی ہوتا ہے۔ وہ کنجوس اور بخیل نہیں ہوتا۔ وہ کسی ضرورت مند کی امداد کر کے خوش ہوتا ہے۔ وہ احسان کرنے کے بعد احسان نہیں جتلاتا۔ صدقہ خیرات کرنے کا حکم: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے ہر شخص سے اس کا رب براہِ راست ہم کلام ہوگا۔ انسان کے دائیں طرف بھی اس کے اعمال...
  14. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    14- تکلف کرنا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ "ہمیں تکلف اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے۔" (بخاری کتاب الاعتصام باب ما یکرہ من کثرۃ السوال وتکلف ما لا یعنیہ) تصنع اور بناوٹ تکلف ہے۔ آپ نے لباس، چال ڈھال، کھانے پینے، مہمان نوازی اور خاطر داری میں ضرورت سے زیادہ مشقت اٹھانے سے منع فرمایا ہے۔...
  15. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    13- خوشامد: خوشامد انسان کو غرور اور تکبر میں مبتلا کرتی ہے۔ انسان نفس کے فریب میں مبتلا ہو کر اپنے آپ کو لوگوں سے بر تر سمجھنا شروع کر دیتا ہے اور دوسرے لوگوں کو حقیر سمجھتا ہے۔ اس سے آپس کے مسلمانوں کے تعلقات خراب ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے خوشامدی کی مذمت کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم...
  16. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    12- چرب زبانی: بعض لوگ بات بنانے کی کوشش میں تکلف سے کام لیتے ہیں ایسے لوگوں کی گفتگو میں غیبت، چغلی، جھوٹ اور خوشامد شامل ہوتی ہے۔ یہ لوگ چرب زبانی کے ذریعے اپنے آپ کو سچا ثابت کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا یہ عمل بھی معاشرہ میں فتنہ فساد کا باعث بنتا ہے۔ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت...
  17. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    11- دو آدمیوں کی سرگوشی کرنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب تین آدمی ہوں تو تیسرے کو چھوڑ کر دو آدمی آپس میں سرگوشی نہ کریں۔ یہاں تک کہ تم لوگوں میں مل جاؤ اس لئے کہ ایسا کرنا تیسرے آدمی کو غمگین بنا دے گا"۔ (بخاری کتاب الاستیذان باب اذا کانوا اکثرمن ثلاثۃ فلا باس، مسلم کتاب السلام باب...
  18. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    10- مسلمانوں کے عیبوں کی تلاش کرنا: مسلمانوں کے درمیان اختلافات اور جھگڑا پیدا ہو نے کا ایک اہم سبب یہ ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے عیبوں اور کم زوریوں کو تلاش کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اگر تو مسلمانوں کے عیب تلاش کرے گا تو تو ان کے اندر بگاڑ پیدا کر دے گا اور قریب ہے...
  19. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    10- بدگمانی کرنا: بد گمانی کسی پر بغیر دلیل کے الزام لگانا ہے۔ یہ دل کی غیبت ہے آدمی اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات سوچتا ہے جو اس میں نہیں۔ دل میں اپنے بھائی کے بارے میں آنے والے اچھے اور برے خیالات میں سے برے خیالات کی طرف مائل ہوتا ہے۔ ایسے خیالات سے مسلمانوں کے آپس کے تعلقات خراب ہوتے ہیں۔...
Top