الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : مسلم کے بدلے ایک کافر بطور فدیہ جہنم میں ڈالا جائے گا۔
1937: سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہو گا تو اللہ تعالیٰ ہر ایک مسلمان کو ایک یہودی یا نصرانی دے گا اور فرمائے گا کہ یہ تیرا جہنم سے چھٹکارا ہے۔
باب : اس آدمی کے متعلق جس نے گناہ کیا پھر وضو کیا اور فرض نماز پڑھی۔
1936: سیدنا ابو امامہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مسجد میں تھے اور ہم لوگ بھی آپﷺ کے ساتھ بیٹھے تھے ، اتنے میں ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہﷺ! میں حد کے کام کو پہنچا ہوں، مجھے حد لگائیے۔ رسول اللہﷺ یہ سن کر چپ ہو رہے۔ اس...
باب : اس آدمی کے متعلق، جس نے گناہ کیا اور پھر اپنے رب سے بخشش مانگی۔
1935: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنے رب سے روایت کی کہ ایک بندہ گناہ کر بیٹھا تو کہا کہ اے اللہ! میرا گناہ بخش دے۔ اللہ نے فرمایا کہ میرے بندے نے گناہ کیا پھر اس نے جان لیا کہ اسکا ایک مالک ہے ،...
باب : اللہ تعالیٰ کی خشیت اور اس کے عذاب سے سخت خوف رکھنے کے متعلق۔
1934: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک شخص نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی، جب وہ مرنے لگا تو اپنے لوگوں سے بولا کہ (مرنے کے بعد) مجھے جلا کر راکھ کر دینا، پھر آدھی راکھ جنگل میں اُڑا دینا اور آدھی سمندر...
باب : قیامت کے دن انسان کے اعمال کے متعلق اس کے اعضاء کی گواہی
1933: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ آپﷺ مسکرائے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تم جانتے ہو کہ میں کس واسطے مسکرایا ہوں؟ ہم نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسولﷺ خوب جانتے ہیں۔ آپﷺ نے فرما یا کہ میں بندے کی اس گفتگو کی...
باب : کافر اور منافق کا قیامت کے دن نعمتوں کا اقرار۔
1932: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! ہم اپنے پروردگار کو قیامت کے دن دیکھیں گے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ کیا تمہیں سورج کو دیکھنے میں شک پڑتا ہے ٹھیک دوپہر کے وقت جب کہ بادل بھی نہ ہو؟ صحابہؓ نے کہا کہ نہیں۔ آپﷺ نے فرمایا...
باب : سرگوشی اور بندے کا اپنے گناہوں کا اقرار کرنے کے متعلق۔
1931: صفوان بن محرز کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا ابن عمرؓ سے کہا کہ تم نے رسول اللہﷺ سے سرگوشی کے بارے میں کیا سنا ہے ؟ (یعنی اللہ تعالیٰ جو قیامت کے دن اپنے بندے سے سرگوشی کرے گا) انہوں نے کہا کہ میں نے آپﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ...
باب : اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت مند اور کوئی نہیں ہے۔
1929: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کسی کو اپنی تعریف کرنا اتنا پسند نہیں ہے جتنا اللہ تعالیٰ کو پسند ہے (کیونکہ وہ تعریف کے لائق ہے اور سب میں عیب موجود ہیں تو تعریف کے قابل نہیں ہیں)، اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے...
باب : تکلیف پر اللہ تعالیٰ سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں۔
1928: سیدنا عبد اللہ بن قیسؓ کہتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ سے زیادہ کوئی ایذا یا تکلیف پر صبر کرنے والا نہیں (باوجودیکہ ہر طرح کی قدرت رکھتا ہے )۔ اللہ کے ساتھ لوگ شرک کرتے ہیں اور اس کے لئے بیٹا بتاتے ہیں (حالانکہ اس کا کوئی بیٹا نہیں سب...
باب : (فقط) عمل کسی کو نجات نہیں دلا سکتا۔
1927: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میانہ روی کرو اور (جو میانہ روی نہ ہو سکے تو) اس کے نزدیک رہو اور خوش رہو۔ اس لئے کہ کسی کو اس کا عمل جنت میں نہ لے جائے گا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول...
باب : والدہ کی جتنی رحمت اپنی اولاد پر ہے ، اللہ کی رحمت اپنے بندوں پر اس سے کہیں زیادہ ہے۔
1926: سیدنا عمر بن خطابؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ کے پاس قیدی آئے تو ان میں سے ایک عورت (اپنا بچہ) تلاش کر رہی تھی۔ جب اپنا بچہ پا لیا تو اس کو اٹھا لیا اور پیٹ سے لگایا اور دودھ پلانے...
باب : اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی سزا کے بیان میں۔
1925: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر مومن کو اللہ تعالیٰ کی تیار کرد ہ سزا (عذاب) کا علم ہو جائے تو کوئی جنت کی طمع نہ کرے۔ اور اگر کافر کو اللہ تعالیٰ کی رحمت (کی وسعت)کا علم ہو جائے تو کوئی اس کی جنت سے کوئی نا...
باب : اللہ تعالیٰ کی رحمت فراخ ہے اور اس کی رحمت اس کے غضب پر غالب ہے۔
1923: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ مخلوقات کو بنا چکا تو اپنی کتاب میں لکھا، اور وہ کتاب اس کے پاس رکھی ہے کہ میری رحمت میرے غصہ پر غالب ہے۔
1924: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں...
باب : گناہوں کے معاف کرنے کے بیان میں۔
1922: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، اگر تم گناہ نہ کرو تو البتہ اللہ تعالیٰ تمہیں فنا کر دے گا اور ایسے لوگوں کو پیدا کرے گا جو گناہ کریں گے اور پھر اس سے بخشش مانگیں گے۔ پس اللہ تعالیٰ ان کو...
باب : رات اور دن کے گنہگار کی توبہ کی قبولیت۔
1921: سیدنا ابوموسیٰؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: بیشک اللہ عز و جل اپنا ہاتھ رات کو پھیلاتا ہے تاکہ دن کا گنہگار توبہ کر لے اور دن کو ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کا گنہگار توبہ کر لے ، یہاں تک کہ آفتاب مغرب کی طرف سے نکلے۔ (یعنی اس کے بعد...
باب : جس نے مغرب سے سورج طلوع ہونے سے پہلے توبہ کی، اس کی توبہ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا۔
1920: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص اس سے پہلے توبہ کر لے کہ سورج مغرب سے طلوع ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کو معاف کر دے گا (سورج کے مغرب سے نکلنے کے بعد توبہ قبول نہ ہو گی اسی طرح...
باب : جس نے سو آدمی قتل کئے تھے اس کی توبہ قبول ہونے کے بارے میں
1919: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم سے پہلی امتوں میں ایک شخص تھا، جس نے ننانوے قتل کئے تھے۔ اس نے پوچھا کہ زمین کے لوگوں میں سب سے زیادہ عالم کون ہے ؟ لوگوں نے ایک راہب کے بار ے میں بتایا، وہ اس کے...
باب : سچی توبہ کا بیان اور اللہ تعالیٰ کے قول ﴿وَعلَی الثَّلاَثَةِ الَّذِیْنَ خلفوا﴾ کی تفسیر۔
1918: ابن شہاب رحمۃ اللہ کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہﷺ نے تبوک کا جہاد کیا اور آپﷺ کا ارادہ روم اور شام کے عرب نصرانیوں کے خلاف جہاد کا تھا۔ ابن شہاب نے کہا کہ مجھے عبدالرحمن بن عبد اللہ بن کعب بن مالک نے...
باب : توبہ کرنے پر شوق دلانا۔
1917: سیدنا حارث بن سوید کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ (بن مسعود)ؓ بیمار تھے تو میں ان کی عیادت کو ان کے پاس گیا۔ انہوں نے مجھ سے دو حدیثیں بیان کیں ایک اپنی طرف سے اور ایک رسول اللہﷺ کی طرف سے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ البتہ اللہ...
کتاب: توبہ، اسکی قبولیت اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت۔
باب : اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنے کا حکم۔
1916: سیدنا ابو بردہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا اغرؓ سے سنا اور وہ نبیﷺ کے صحابہ میں سے تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمرؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے لوگو! اللہ کی طرف توبہ کرو کیونکہ میں...