الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : بیت اللہ کا قصد کر کے آنے والے لشکر کے زمین میں دھنس جانے کے متعلق۔
2030: عبید اللہ بن قبطیہ سے روایت ہے کہ حارث بن ربیعہ اور عبد اللہ بن صفوان دونوں اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے۔ میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ انہوں نے اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے اس لشکر کے بارے میں پوچھا جو...
باب : قسطنطنیہ کی فتح کے متعلق۔
2029: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ روم کے نصاریٰ کا لشکر اعماق میں یا دابق میں اترے گا (یہ دونوں مقام شام میں ہیں حلب کے قریب)۔ پھر مدینہ سے ایک لشکر ان کی طرف نکلے گا، جو ان دنوں تمام زمین والوں میں بہتر ہو...
باب : دجال سے پہلے جو مسلمانوں کو فتوحات ملیں گی۔
2028: سیدنا جابر بن سمرةؓ سیدنا نافع بن عتبہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا ہم ایک جہاد میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے تو آپﷺ کے پاس کچھ لوگ مغرب کی طرف سے آئے جو اون کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ وہ رسول اللہﷺ سے ایک ٹیلے کے پاس آ کر ملے۔ وہ لوگ کھڑے...
باب : روم کی جنگ اور دجال کے نکلنے سے پہلے قتل ہونے کے متعلق۔
2027: سیدنا یسیر بن جابر سے روایت ہے کہ ایک بار کوفہ میں سرخ آندھی آئی تو ایک شخص آیا جس کا تکیہ کلام ہی یہ تھا کہ اے عبد اللہ بن مسعود! قیامت آئی۔ یہ سن کر سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ بیٹھ گئے اور پہلے وہ تکیہ لگائے ہوئے تھے اور کہا کہ...
باب : (جب) قیامت قائم ہو گی (قیامت قریب ہو گی) تو تمام لوگوں سے زیادہ رومی (عیسائی) ہوں گے۔
2026: موسیٰ بن عُلی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ مستورد قرشیؓ نے سیدنا عمرو بن عاصؓ کے سامنے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ قیامت اس وقت قائم ہو گی جب نصاریٰ سب لوگوں سے زیادہ ہوں گے...
باب : یہودیوں سے مسلمانوں کی لڑائی کے متعلق۔
2025: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ مسلمان یہود سے لڑیں گے ، پھر مسلمان ان کو قتل کریں گے۔ حتی کہ یہودی کسی پتھر یا درخت کی آڑ میں چھپے گا تو وہ پتھر یا درخت بولے گا کہ اے مسلمان! اے اللہ کے بندے...
باب : قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ دجال کذاب لوگ نکلیں گے۔
2023: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ تیس کے قریب جھوٹے دجال پیدا نہ ہوں (دجال یعنی مکار فریبی ہیں) اور ہر ایک یہ کہے گا کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔
2024: سیدنا جابر بن سمرہؓ...
باب : قیامت صرف شریر لوگوں پر قائم ہو گی۔
2022: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی۔
باب : یمن سے ہوا چلے گی (جس کی وجہ سے ) ہر وہ آدمی مر جائے گا جس کے دل میں ایمان ہے۔
2021: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ریشم سے زیادہ نرم ہوا یمن سے بھیجے گا جو کسی ایسے آدمی کو نہ چھوڑے گی جس میں ذرہ برابر ایمان ہو گا مگر اس کا موت آ جائے گی۔
باب : قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ زمین میں اللہ اللہ کہنے والا کوئی نہ ہو گا۔
2020: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ زمین پر کوئی اللہ کا نام لینے والا باقی نہ رہے گا۔
باب : قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ ایک شخص بادشاہ ہو گا جس کو جہجاہ کہیں گے۔
2019: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: دن اور رات ختم نہ ہوں گے یہاں تک کہ ایک شخص بادشاہ ہو گا جس کو جہجاہ کہیں گے۔
باب : قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ قحطان سے ایک آدمی نکلے گا۔
2018: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ (قبیلہ قحطان کا) ایک شخص نکلے گا جو لوگوں کو اپنی لکڑی سے ہانکے گا۔
باب : قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ تم ایک ایسی قوم سے لڑو گے جن کے چہرے گویا ڈھالیں ہیں۔
2017: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم لوگ قیامت کے قریب ایسے لوگوں سے لڑو گے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے اور انکے منہ گویا چوڑی ڈھالیں ہیں۔ ان کے چہرے سرخ اور آنکھیں چھوٹی ہیں
باب : قیامت قائم نہ ہو گی حتیٰ کہ دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر نہ ہو۔
2015: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ فرات میں سونے کا ایک پہاڑ نکلے گا اور لوگ اس کے لئے لڑیں گے۔ تو ہر سینکڑے میں سے ننانوے ماریں جائیں گے اور ہر شخص (اپنے دل میں) یہ...
باب : قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک کہ اس شہر میں نہ لڑائی ہو جس کی ایک طرف سمند رمیں اور دوسری خشکی میں ہے۔
2014: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: کیا تم نے ایسے شہر کے متعلق سنا ہے جس کے ایک جانب خشکی اور ایک جانب سمندر ہے ؟ صحابہؓ نے کہا کہ ہاں یا رسول اللہﷺ! ہم نے سنا ہے...
باب : قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ لات و عزیٰ کی عبادت کی جائے گی
2013: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ نے فرمایا کہ رات اور دن اس وقت تک ختم نہ ہوں گے جب تک لات اور عزیٰ (جاہلیت کے بُت) پھر نہ پوجے جائیں گے۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ...
باب : قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ دوس کا قبیلہ ذی الخلصہ (بت) کی عبادت نہ کرے گا۔
2012: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ دوس کی عورتوں کی سرینیں ذی الخلصہ کے گرد ہلیں گی (یعنی وہ اس کا طواف کریں گی) اور ذوالخلصہ ایک بت تھا جس کو دوس جاہلیت کے...
باب : قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ آگ حجاز کی زمین سے نکلے گی۔
2011: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ ایک آگ حجاز کے ملک سے نکلے گی اور وہ بُصریٰ کے اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی (یعنی اس کی روشنی ایسی تیز ہو گی کہ عرب سے شام تک پہنچے گی۔...
باب : قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ وہ وقت آئے گا کہ قاتل کو معلوم نہیں ہو گا کہ وہ کیوں قتل کر رہا ہے۔
2010: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! دنیا اس وقت تک ختم نہ ہو گی جب تک کہ لوگوں پر ایسا وقت نہ آ جائے کہ جس میں قاتل کو یہ...
باب : قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ ہرج (قتل) بہت ہو گا۔
2009: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ حرج بہت ہو گا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! حرج کیا ہے ؟آپﷺ نے فرمایا کہ قتل قتل (یعنی خون بہت ہوں گے )۔