الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : بیٹیوں کے ساتھ حسن سلوک کے بیان میں۔
1760: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرے پاس ایک عورت آئی اس کی دو بیٹیاں اس کے ساتھ تھیں، اس نے مجھ سے سوال کیا تو میرے پاس ایک کھجور کے سوا کچھ نہ تھا تو وہی میں نے اس کو دے دی۔ اس نے وہ کھجور لے کر دو ٹکڑے کئے اور ایک ایک ٹکڑا...
باب : بڑی نیکی یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے دوستوں سے اچھا سلوک کرے۔
1759: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ جب وہ مکہ کو جاتے تو اپنے ساتھ ایک گدھا تفریح کے لئے رکھتے اور جب اونٹ کی سواری سے تھک جاتے تو اس پر سوار ہو جاتے اور ایک عمامہ رکھتے جو سر پر باندھتے تھے۔ ایک دن وہ گدھے پر جا رہے تھے...
باب : اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو جس نے والدین یا ان میں سے ایک کو بڑھاپے میں پایا، پھر (انکی خدمت کر کے ) جنت میں داخل نہ ہوا۔
1758: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: خاک آلود ہو اس کی ناک، پھر خاک آلود ہو اس کی ناک، پھر خاک آلو د ہو اس کی ناک۔ کہا گیا کہ یا رسول اللہﷺ کس کی؟...
باب : نبیﷺ کا فرمان کہ "اللہ تعالیٰ نے ماں کی نافرمانی کو حرام قرار دیا ہے۔
1757: سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: بیشک اللہ عزوجل نے تم پر ماؤں کی نافرمانی، لڑکیوں کا زندہ گاڑھ دینا (جیسے کفار کیا کرتے تھے ) اور نہ دینا (اس کو جس کا دینا ہے مال ہوتے ہوئے ) اور...
باب : والدین کے ساتھ رہنے اور ان کے ساتھ نیکی کرنے کی غرض سے جہاد کو ترک کرنے کے متعلق۔
1756: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میں آپﷺ سے ہجرت اور جہاد پر بیعت کرتا ہوں اور اللہ سے اس کا ثواب چاہتا ہوں۔ آپﷺ نے پوچھا کہ تیرے ماں باپ میں سے...
باب : والدین سے نیکی کرنا (نفلی) عبادت سے مقدم ہے۔
1755: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: گود میں کسی بچے نے بات نہیں کی سوائے تین بچوں کے۔ ایک عیسیٰ علیہ السلام دوسرے جریج کا ساتھی۔ اور جریج نامی ایک شخص عابد تھا، اس نے ایک عبادت خانہ بنایا اور اسی میں رہتا تھا۔ وہ نماز...
السلام علیکم
یونس بھائی کو بہت بہت مبارک ہو، الله سے دعا ہے کہ وہ دونوں میاں بیوی کو ہمیشہ غم و پریشانی سے بچائے اور دنیا و آخرت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے آمین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی خبر واقعی افسوس ناک ہے، آج جیسے ہی آپ کا میل ملا میں پڑھتے ہی چونک گیا، ان شاء الله الله آپ کے والد کو ضرور شفاء عطا فرمائے گا.
اور بھائی اپڈیٹ دیتے رہیں
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
بہت دنوں بعد کچھ اچھی خبر سننے کو ملی الحمدللہ
الله سے دعا کرتے ہیں کہ آپ کا بیٹا نیک سیرت اور دین محمدی صلی الله علیہ وسلم کا پابند بنے ان شاء الله
کلیم بھائی یہ بھی بتا دیجئے کہ آپ کا دل کس قدر خوش ہوا ہے یہ نعمت پاکر،،،
کتاب: نیکی اور سلوک کے مسائل
باب : والدین کے ساتھ نیکی کرنے کے بیان میں اور ان میں زیادہ حق کس کا ہے؟
1754: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! سب لوگوں میں کس کا حق مجھ پر سلوک کرنے کے لئے زیادہ ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ تیری ماں۔ وہ بولا کہ...
باب : بنو ثقیف میں سے جس جھوٹے اور ہلاکو کا ذکر کیا گیا ہے۔
1753: ابو نوفل کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کو مدینہ کی گھاٹی پر دیکھا (یعنی مکہ کا وہ ناکہ جو مدینہ کی راہ میں ہے ) کہتے ہیں کہ قریش کے لوگ ان پر سے گزرتے تھے اور دوسرے لوگ بھی (ان کو حجاج نے سولی دیکر اسی پر رہنے دیا...
باب : آدمیوں کی مثال ان سو اونٹوں کی طرح ہے جن میں سواری کے لائق کوئی بھی نہ ہو۔
1752: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم آدمیوں کو ایسا پاتے ہو جیسے سو اونٹ، کہ ان اونٹوں میں ایک بھی (چالاک عمدہ) سواری کے قابل نہیں ملتا (اسی طرح عمدہ، مہذب، عاقل، نیک، نیک بخت، خوش اخلاق یا صالح...
باب : فارس (ایران) کے بارے میں جو بیان ہوا۔
1751: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ بیٹھے تھے کہ سورۃ جمعہ نازل ہوئی۔ پس جب آپﷺ نے یہ آیت پڑھی کہ "پاک ہے وہ اللہ جس نے عرب کی طرف پیغمبر بھیجا اور اوروں کی طرف بھی جو ابھی عرب سے نہیں ملے " (الجمعہ:3) ایک شخص نے پوچھا کہ یا رسول...
باب : عمان کے بارے میں جو آیا ہی۔
1750: سیدنا ابو برزہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک آدمی کو عرب کے کسی قبیلہ کی طرف بھیجا (وہاں کے ) لوگوں نے اس کو بُرا کہا اور مارا۔ وہ آپﷺ کے پاس آیا اور یہ حال بیان کیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اگر تو عمان والوں کے پاس جاتا تو وہ تجھے بُرا نہ کہتے نہ مارتے...
باب : مصر اور اہلِ مصر کے بارے میں۔
1749: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم ایک ملک مصر کو فتح کرو گے جہاں قیراط کا رواج ہو گا (قیراط درہم اور دینار کا ایک ٹکڑا ہے اور مصر میں اس کا بہت رواج تھا)۔ وہاں کے لوگوں سے بھلائی کرنا کیونکہ ان کا ذمہ تم پر ہے اور ان کا تم سے ناتا بھی ہے...
باب : اویس قرنی (تابعی) کا ذکر اور ان کی فضیلت کا بیان۔
1747: سیدنا عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ تابعین میں ایک بہترین شخص ہے جس کو اویس کہتے ہیں، اس کی ایک ماں ہے (یعنی رشتہ داروں میں سے صرف ماں زندہ ہو گی) اور اس کو ایک سفیدی ہو گی۔ تم اس سے کہنا کہ...
باب : نبیﷺ کے اصحاب کو گالی دینے کی ممانعت اور بعد والوں پر ان کی فضیلت۔
1746: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میرے اصحاب کو بُرا مت کہو، میرے اصحاب کو بُرا مت کہو، قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر کوئی تم میں سے احد پہاڑ کے برابر سونا (اللہ کی راہ میں) خرچ کرے تو...
باب : نبیﷺ کا فرمان کہ جو چیز آج زمین پر سانس والی موجود ہے وہ سو سال تک ختم ہو جائے گی۔
1745: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنی آخری عمر میں ایک رات ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی۔ جب سلام پھیرا تو کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ تم نے اپنی اس رات کو دیکھا؟ اب سے سو برس کے آخر پر زمین...
باب : لوگوں کو مختلف کانیں پاؤ گے۔
1744: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: (جیسے بعض کان سونے کی ہے اور بعض لوہے کی ویسے ہی آدمی بھی مختلف ہیں کسی کا خاندان عمدہ ہے اصل ہے کوئی اچھا ہے کوئی بُرا ہے ) تم لوگوں کو کانوں کی طرح پاؤ گے۔ پس جو جاہلیت میں بہتر تھے وہ اسلام میں بھی...
باب : بہترین زمانہ صحابہ کرامؓ کا زمانہ ہے ، پھر وہ جو ان کے بعد والا ہے ، پھر وہ جو ان کے بعد والا ہے۔
1743: سیدنا عمران بن حصینؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم سب میں بہترین زمانہ میرا ہے۔ پھر جو ان سے نزدیک ہیں، پھر جو ان سے نزدیک ہیں پھر جو ان سے نزدیک ہیں۔ سیدنا عمرانؓ نے کہا کہ...