• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا ابراہیمؑ کی فضیلت میں۔ 1606: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اے خیر البریہ ! یعنی بہترین خلق۔ آپﷺ نے فرمایا کہ یہ تو سیدنا ابراہیمؑ (کا مقام) ہے۔
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: انبیاء علیہم السلام کا ذکر اور ان کے فضائل باب : آدم علیہ السلام کی پیدائش کی ابتداء کے بارے میں۔ 1605: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا، پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مٹی کو ہفتہ کے دن پیدا کیا (یعنی زمین کو) اور اتوار کے دن اس میں پہاڑوں کو پیدا کیا اور پیر کے دن...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس آدمی کے بارے میں جو پسند کرے کے مجھے نبیﷺ کا دیکھنا نصیب ہو جائے اگرچہ میرے اہل و عیال قربان ہو جائیں۔ 1604: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میری امت میں بہت چاہنے والے میرے وہ لوگ ہوں گے ، جو میرے بعد پیدا ہوں گے ان میں سے کوئی یہ خواہش رکھے گا کہ کاش اپنے گھر...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کے دیکھنے کی تمنا اور اس پر حریص ہونے کے بارے میں۔ 1603: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمدﷺ کی جان ہے ، ایک زمانہ ایسا آئے گا جب تم مجھے دیکھ نہ سکو گے اور میرا دیکھنا تمہیں تمہارے بال بچوں اور اپنے مال سے زیادہ عزیز ہو گا (اس لئے میری...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دین کی جس بات کی نبیﷺ خبر دیں، اس میں اور دنیاوی رائے میں فرق کے متعلق۔ 1602: سیدنا طلحہ بن عبید اللہؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا جو کھجور کے درختوں کے پاس تھے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا کہ پیوند لگاتے ہیں یعنی نر کو مادہ میں...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس سے نبیﷺ روک دیں اس سے رکنے اور اس کے خلاف کرنے کے بارے میں۔ 1601: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے ،بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں تمہیں جس چیز سے روک دوں، اس سے رک جاؤ اور جس کے کرنے کا حکم دوں، اسے اپنی استطاعت کے مطابق بجا لاؤ۔ پس سوائے اس کے نہیں کہ تم سے پہلی...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کی اتباع اور اللہ تعالیٰ کے قول ﴿ولا تسألوا عن اشیاءَ ان تبدلکم تسؤکم﴾ الآیۃکے بارے میں۔ 1598: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنے اصحاب کی کوئی بات سنی (جو بُری تھی) تو آپﷺ نے خطبہ پڑھا اور فرمایا کہ میرے سامنے جنت اور دوزخ لائی گئی اور میں نے آج کی سی بہتری اور آج کی...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اللہ تعالی کے قول ﴿فلا وربک لا یؤمنون حتی یحکموک... ﴾ الآیۃکے بارے میں۔ 1597: سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک آدمی نے سیدنا زبیرؓ (جو آپﷺ کے پھوپھی زاد بھائی تھے ) سے رسول اللہﷺ کے پاس (مقامِ) حرہ کے موہرے میں جھگڑا کیا (حرہ کہتے ہیں کالے پتھر والی زمین کو) جس سے کھجور...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب اللہ تعالیٰ کسی امت پر رحمت فرماتا ہے تو اس کی امت سے پہلے نبی کو وفات دے دیتا ہے۔ 1596: سیدنا ابو موسیٰؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: بیشک اللہ عزوجل جب کسی امت پر رحم کرتا ہے تو اس کا نبی امت کی ہلاکت سے پہلے فوت ہو جاتا ہے اور وہ اپنی امت کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔ اور جب کسی...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : وفات کے وقت نبیﷺ کی عمر کتنی تھی۔ 1594: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی تریسٹھ برس کی عمر میں وفات ہوئی اور سیدنا ابو بکرؓ کی بھی تریسٹھ برس میں وفات ہوئی اور سیدنا عمرؓ کی بھی تریسٹھ برس کی عمر میں وفات ہوئی۔ 1595: عمار مولیٰ بنی ہاشم کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباسؓ سے...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ مکہ اور مدینہ میں کتنی کتنی مدت رہے ؟ 1592: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مکہ میں تیرہ برس تک رہے کہ آپﷺ پر وحی اترا کرتی تھی اور مدینہ میں دس برس تک رہے۔ اور آپﷺ نے تریسٹھ برس کی عمر میں وفات پائی۔ 1593: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مکہ میں پندرہ برس تک (فرشتوں...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کے ناموں کی تعداد کے بیان میں۔ 1590: سیدنا جبیر بن مطعمؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میرے کئی نام ہیں، میں محمد، احمد اور ماحی یعنی میری وجہ سے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹائے گا۔ اور میں حاشر ہوں، لوگ میرے پاس قیامت کے دن شفاعت کے لئے اکھٹے ہوں گے۔اور میں عاقب ہوں، یعنی میرے بعد...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کے وعدوں کے بارے میں۔ 1589: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر ہمارے پاس بحرین کا مال آئے گا تو میں تجھے اتنا، اتنا اور اتنا دوں گا اور دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا (یعنی تین لپ بھر کر)۔ پھر بحرین کا مال آنے سے پہلے آپﷺ کی وفات ہو گئی۔ وہ مال سیدنا ابو بکر...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کے کثرت سے عطیات دینے کے بیان میں۔ 1588: ابن شہاب سے روایت ہے ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے غزوہ فتح مکہ کے موقعہ پر جہاد کیا۔ پھر آپﷺ اپنے ساتھ مسلمانوں کو لے کر نکلے اور حنین میں لڑائی کی تو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین اور مسلمانوں کی نصرت فرمائی۔ اس دن آپﷺ نے (مالِ غنیمت سے ) صفوان...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ایسا کبھی نہیں ہوا کہ نبیﷺ سے کچھ سوال کیا گیا ہو کہ آپﷺ نے فرمایا ہو کہ نہیں۔ 1586: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ رسول اللہﷺ سے کوئی چیز مانگی گئی، اور آپﷺ نے نہیں کہہ دیا ہو۔ 1587: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے دونوں پہاڑوں کے بیچ کی...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ سب سے زیادہ سخی تھے بھلائی (کے کاموں )میں۔ 1585: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سب لوگوں سے زیادہ مال دینے میں سخی تھے اور سب وقتوں سے زیادہ آپﷺ کی سخاوت رمضان کے مہینے میں ہوتی تھی۔ اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام ہر سال رمضان میں آپﷺ سے ملتے تو آخر مہینہ تک۔ آپﷺ انہیں قرآن...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : رسول اللہﷺ نصیحت کرنے میں ہمارا خیال کرتے تھے (صحابہ تنگ نہ پڑ جائیں)۔ 1584: شفیق بن ابو وائل کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ ہمیں ہر جمعرات کو وعظ سنا کرتے تھے ایک شخص بولا کہ اے ابوعبدالرحمن! (یہ سیدنا عبد اللہؓ کی کنیت ہے ) ہم تمہاری گفتگو(سننا)چاہتے ہیں اور پسند کرتے ہیں ہم یہ...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کے گفتگو کے انداز کے بیان میں۔ 1583: سیدنا عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ سیدنا ابو ہریرہؓ بیان کرتے تھے اور کہتے تھے کہ سن اے حجرہ والی سن اے حجرہ والی۔ اور اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نماز پڑھتی تھیں۔ جب نماز پڑھ چکیں تو انہوں نے عروہ سے کہا کہ تم نے ابو ہریرہؓ کی باتیں سنیں (اتنی...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ سب سے زیادہ حسن اخلاق والے تھے۔ 1582: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سب لوگوں سے زیادہ اچھے اخلاق کے مالک تھے۔ ایک دن آپﷺ نے مجھے ایک کام پر جانے کو کہا تو میں نے کہا کہ اللہ کی قسم میں نہیں جاؤں گا، لیکن میرے دل میں یہی تھا کہ جس کام کے لئے آپﷺ حکم دیتے ہیں جاؤں گا۔ (لڑکپن کے...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کی بہادری اور جنگ میں سب سے آگے ہونے کا بیان۔ 1581: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت، سب سے زیادہ سخی اور سب سے زیادہ بہادر تھے۔ ایک رات مدینہ والوں کو (کسی دشمن کے آنے کا) خوف ہوا تو جدھر سے آواز آ رہی تھی لوگ ادھر چلے ، تو راستے میں رسول اللہﷺ کو...
Top