الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : سیدنا ابو دجانہ سماک بن خرشہؓ کی فضیلت کا بیان۔
1710: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اُحد کے دن تلوار پکڑی اور فرمایا کہ یہ مجھ سے کون لیتا ہے ؟ لوگوں نے ہاتھ پھیلائے اور ہر ایک کہتا تھا کہ میں لوں گا میں لوں گا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اس کا حق کون ادا کرے گا؟ یہ سنتے ہی لوگ پیچھے ہٹے...
باب : سیدنا ابو ہریرہ دوسیؓ کی فضیلت کا بیان۔
1708: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں اپنی والدہ کو اسلام کی طرف بلاتا تھا اور وہ مشرک تھی۔ ایک دن میں نے اس کو مسلمان ہونے کو کہا تو اس نے رسول اللہﷺ کے حق میں وہ بات سنائی جو مجھے ناگوار گزری۔ میں رسول اللہﷺ کے پاس روتا ہوا آیا اور عرض کیا کہ میں...
باب : سیدنا ابو موسیٰ اور ابو عامر اشعری رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان۔
1707: سیدنا ابو بردہ اپنے والد سیدنا ابو موسیٰؓ سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ حنین کی لڑائی سے فارغ ہوئے تو سیدنا ابو عامرؓ کو لشکر دے کر اوطاس پر بھیجا تو ان کا مقابلہ درید بن الصمہ سے ہوا۔ پس درید بن الصمہ قتل کر...
باب : سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کی فضیلت کا بیان۔
1706: سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پاس تھا اور آپﷺ اس وقت مکہ اور مدینہ کے درمیان (مقامِ) جعرانہ میں تھے اور آپﷺ کے ساتھ سیدنا بلالؓ تھے پس رسول اللہﷺ کے پاس ایک دیہاتی آیا اور کہا کہ یا رسول اللہﷺ! آپ میرے ساتھ اپنا وعدہ پورا نہیں...
باب : سیدنا ابو ذر غفاریؓ کی فضیلت کا بیان۔
1704: سیدنا عبد اللہ بن صامت کہتے ہیں کہ سیدنا ابو ذرؓ نے کہا کہ میں، میرا بھائی انیس اور ہماری ماں تینوں اپنی قوم غفار میں سے نکلے جو حرام مہینے کو بھی حلال سمجھتے تھے۔ پس ہم اپنے ایک ماموں کے پاس اترے۔ اس نے ہماری خاطر کی اور ہمارے ساتھ نیکی کی تو اس...
باب : سیدنا ابی بن کعبؓ کی فضیلت کا بیان۔
1703: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں چار شخصوں نے قرآن کو جمع کیا اور وہ چاروں انصاری تھے۔ سیدنا معاذ بن جبل، ابی بن کعب، زید بن ثابت اور ابو زید ث۔ قتادہ نے کہا کہ میں نے سیدنا انسؓ سے کہا کہ ابو زید کون ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میرے چچاؤں...
باب : سیدنا ابو طلحہ انصاری اور ان کی زوجہ اُمّ سلیم رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان۔
1702: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو طلحہؓ کا ایک بیٹا جو سیدہ اُمّ سلیم رضی اللہ عنہا کے بطن سے تھا، فوت ہو گیا۔ انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ جب تک میں خود نہ کہوں ابو طلحہ کو ان کے بیٹے کی خبر نہ کرنا۔...
باب : سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
1700: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اور اس وقت سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ سامنے رکھا تھا، کہ ان کے واسطے پروردگار کا عرش جھوم گیا۔
1701: سیدنا براءؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک ریشمی جوڑا تحفہ...
باب : سیدنا عبد اللہ بن سلامؓ کی فضیلت کا بیان۔
1698: سیدنا عامر بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والدؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے کسی زندہ شخص کے لئے جو چلتا پھرتا ہو، یہ نہیں سنا کہ وہ جنت میں ہے مگر عبد اللہ بن سلامؓ کے لئے۔ (یہ ان کی اپنی معلومات ہیں ورنہ بہت سے صحابہ کرام ث کو...
باب : سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن حرامؓ کی فضیلت کا بیان۔
1697: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میرا باپ احد کے دن شہید ہوا تو میں اس کے منہ سے کپڑا اٹھاتا تھا اور روتا تھا۔ لوگ مجھے منع کرتے تھے اور رسول اللہﷺ منع نہ کرتے تھے۔ اور عمرو کی بیٹی فاطمہ (یعنی میری پھوپھی) وہ بھی اس پر رو رہی تھی۔...
باب : سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کی فضیلت کا بیان۔
1692: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ "جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ، ان پر گناہ نہیں اس کا جو کھا چکے ..." آخر تک، تو رسول اللہﷺ نے مجھ سے کہا کہ مجھے کہا گیا ہے کہ تو ان لوگوں میں سے ہے (یعنی ایمان والوں اور نیک...
باب : سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کی فضیلت کا بیان۔
1691: سیدنا عبد اللہ بن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ عبد اللہ بن جعفرؓ نے سیدنا ابن زبیرؓ سے کہا کہ تمہیں یاد ہے جب میں، تم اور ابن عباس رسول اللہﷺ سے ملے تھے ؟ تو سیدنا ابن زبیرؓ نے کہا کہ ہاں اور آپﷺ نے ہمیں سوار کر لیا تھا اور تمہیں چھوڑ دیا تھا (اس...
باب : سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کی فضیلت کا بیان۔
1690: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی حیاتِ مبارک میں جب کوئی شخص خواب دیکھتا تو آپﷺ سے بیان کرتا۔ مجھے بھی آرزو تھی کہ میں بھی کوئی خواب دیکھوں اور آپﷺ سے بیان کروں اور میں جوان، غیر شادی شدہ لڑکا تھا، اور رسول اللہﷺ کے زمانے میں...
باب : سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کی فضیلت کا بیان۔
1689: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ بیت الخلاء میں (قضاء حاجت کے لئے ) گئے تو میں نے آپﷺ کے لئے وضو کا پانی رکھا۔ آپﷺ جب باہر نکلے تو پوچھا کہ یہ پانی کس نے رکھا ہے ؟ لوگوں نے یا میں نے کہا کہ ابن عباس نے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اے اللہ! اس کو دین...
باب : سیدنا عبد اللہ بن جعفرؓ بن ابی طالب کی فضیلت کا بیان۔
1688: سیدنا عبد اللہ بن جعفرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب سفر سے تشریف لاتے تو ہم لوگوں سے ملتے۔ سیدنا عبد اللہ بن جعفر کہتے ہیں کہ ایک بار مجھ سے ملے اور حسن یا حسینؓ سے ، تو آپﷺ نے ہم میں سے ایک کو اپنے آگے بٹھایا اور ایک کو پیچھے ،...
باب : سیدنا جعفر بن ابی طالب، اسماء بنتِ عمیس اور ان کی کشتی والوں کی فضیلت کا بیان۔
1687: سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ ہم یمن میں تھے کہ ہمیں رسول اللہﷺ کے مکہ سے نکلنے کی خبر پہنچی۔ پس ہم بھی آپﷺ کی طرف ہجرت کر کے روانہ ہوئے۔ میں اور میرے دو بھائی ایک ابو بردہ اور دوسرے ابو رہم تھے ، میں ان سے...
باب : سیدنا انس بن مالکؓ کی فضیلت کا بیان۔
1684: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ میری ماں مجھے رسول اللہﷺ کے پاس لائی اور اپنی اوڑھنی یا دوپٹہ کو دو حصوں میں پھاڑ کر مجھے اس میں سے آدھی کا تہبند بنا دیا تھا اور آدھی اوپر کی چادر۔ اور کہنے لگی کہ یا رسول اللہﷺ! یہ انس میرا چھوٹا بیٹا ہے ،اسے میں آپ کے پاس...
باب : سیدنا سلمان، صہیب اور بلال ث کی فضیلت کا بیان۔
1683: سیدنا عائذ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ سیدنا سلمان، صہیب اور بلال ث چند دوسرے لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے کہ سیدنا ابو سفیان ان کے پاس آئے۔ پس وہ کہنے لگے کہ اللہ کی تلواریں اللہ کے دشمن کی گردن پر اپنے موقع پر نہ پہنچیں (یعنی اللہ کا یہ دشمن...
باب : سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے غلام، سیدنا بلال بن رباحؓ کی فضیلت کا بیان۔
1682: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے بلال سے صبح کی نماز کے بعد فرمایا کہ اے بلال! مجھ سے وہ عمل بیان کر جو تو نے اسلام میں کیا ہے اور جس کے فائدے کی تجھے بہت امید ہے ، کیونکہ میں نے آج کی رات تیری جوتیوں کی...
باب : سیدنا زید بن حارثہؓ اور اسامہ بن زیدؓ کی فضیلت کا بیان۔
1681: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اور آپﷺ اس وقت منبر پر تھے کہ اگر تم اس کی امارت میں طعن کرتے ہو (اس سے مراد سیدنا اسامہ بن زیدؓ تھے ) تو بیشک تم نے اس سے پہلے اس کے باپ (زید) کی امارت میں بھی طعن کیا تھا اور...